جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: ریسٹورنٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ریسٹورنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ کو 2 فائرٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔پولیس کے مطابق ناگن چورنگی پر ریسٹورنٹ کے کچن میں آگ لگنے کی خبر کے بعد فائر بریگیڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر روانہ…

کراچی: خاتون منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے لانڈھی شیر پاؤ کالونی اور ڈیفنس میں کارروائیوں کے بعد 2 زخمی ملزمان اور خاتون منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کورنگی ابراہیم حیدری اور اورنگی ٹاؤن میں خودکشی کے واقعات میں 14 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد جاں…

کرائسٹ چرچ، قومی کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ نے لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں دوسرا ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔رپورٹس کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔فاسٹ بالر نسیم شاہ بھی پریکٹس سیشن…

وزیرِ اعظم حبکو بجلی گھر منصوبے کا آج افتتاح کرینگے

وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آج حبکو کے بجلی گھر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔وزیرِ اعظم آج بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھرکول منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اسلام کوٹ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 330 میگا واٹ…

پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ انکوائری روکنے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکا جائے، چھاپے غیر قانونی ہیں، گرفتاریوں سے روکا…

کوئٹہ: سریاب میں دستی بم کا حملہ،4 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دستی بم کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سریاب ڈگری کالج کے قریب گوبر میدانی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو ایک دکان کے…

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی، پنجاب حکومت نے 6 نومبر تک کامران علی افضل کی چھٹی منظور کرلی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اس سے قبل بھی دو بار چھٹی لے چکےہیں۔کامران علی افضل نے تحریری طور پر وفاقی حکومت سے…

شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، کورین میڈیا

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات جاری ہیں، کورین میڈیا نے آج دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔جنوبی کوریا فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔جاپان نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک…

اے این پی کی حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات کو مزید ملتوی کیا گیا تو اے…

اقوام متحدہ کشمیر پر سرگرم کردار ادا کرے، جرمنی

جرمنی میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرلی، پہلی بار کسی یورپی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی وکالت کردی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے…

وزیر اطلاعات سندھ کی کراچی کے شہریوں کیلئے خوش خبری

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے ورلڈ بینک چھ ارب اور سندھ حکومت سات ارب روپے دے گی۔جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں وزير بلدیات ناصر شاہ نے کہا کئی بڑی…

اسٹیل مل اور گیس پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، روسی سفیر

روس کے قونصل جنرل اینڈری وی فیڈورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اسٹیل مل اور گیس پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے لیکن پاکستان کو تین بڑے مسائل حل کرنے ہوں گے۔کراچی میں پاکستان کونسل آن فارن ریلیشن کے زیر اہتمام روس…

زرداری ایک دو روز میں اسپتال سے جانے کے قابل ہوجائیں گے، ڈاکٹر عاصم

ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے…

سری ناتھ بھارتی کپتان کو ٹاس کیلئے سکہ دینا ہی بھول گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ کے ساتھ جنوبی افریقہ اور بھارت کے میچ کے دوران ایک مضحکہ خیز واقعہ سامنے پیش آگیا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے جواگل سری ناتھ ٹاس کے لیے دونوں…

اسلام آباد: نجی شاپنگ مال کو آتشزدگی کے بعد فوری سیل کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد کے نجی شاپنگ  مال میں آتشزدگی کے بعد اسے  فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نجی مال میں آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق  ایڈیشنل…

سندھ میں آج ڈینگی سے 351 افراد متاثر، اب تک 43 افراد جاں بحق

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں351 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 247، حیدرآباد میں 54، میرپورخاص میں 19، شہید بےنظیرآباد 16، سکھر 12 جبکہ لاڑکانہ شہر میں ڈینگی وائرس سے 9 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ …

نشترپارک میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے شاہ عبدالحق قادری کا خطاب

جماعت اہلسنت پاکستان کے تحت نشترپارک میں میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے علامہ شاہ عبدالحق قادری، مولانا کوکب اوکاڑوی، حاجی حنیف طیب، ثروت قادری اور بلال قادری نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں سربراہ جماعت…