جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری ایوانِ صدر کو دوبارہ موصول، گورنر شپ PPP کو ملنے کا امکان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ ایوانِ صدر کو بھجوا دی، جو ایوانِ صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بھجوائی گئی پہلی سمری پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ…

اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کا کاروبار کیسا رہا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46969 رہی اور بازار میں 5 ارب 79 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ اپریل کے کاروبار کی مالیت 165 ارب روپے رہی، اپریل کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب روپے کم ہو کر 7519 ارب…

عیدالفطر پر مری کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار

عیدالفطر کے موقع پر مری کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری میں 860 افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک کے فرائض انجام دیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مری ٹورازم پولیس کے 150 افسران و اہلکار سیاحوں کی…

شریف خاندان نے کیسز ختم کرنے پر کام شروع کر دیا: عمران خان

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ شریف خاندان نے کیسز ختم کرنےپر کام شروع کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتیش کرنے والے ایف آئی اے کے افسر ہٹا دیے گئے، پراسیکیوٹر کو عدالت…

حنا پرویز بٹ کا شہباز گل اور رحیق عباسی کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شہباز گل اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میرے فیک موبائل اسکرین شاٹ لگا کر پارٹی لیڈر…

آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا: عمر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز کی کابینہ سے حلف نہیں لوں گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی کابینہ سے…

پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی پرحملہ ہوا ہے، پاکستان دشمن کا تعاقب کرے گا۔راجہ پرویز اشرف نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے جامعہ کراچی دھماکے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس…

مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا گیا، ہم سب شرمندہ ہیں، حافظ طاہر اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا گیا، ہم سب شرمندہ ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا مسجد نبویؐ میں مغرب کی اذان کے دوران بھی نعرے لگائے گئے، پاکستان کی تاریخ میں آج…

پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اوقاف ہال میں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کی صدرات کمیٹی چیئرمین مولانا احسان الحق کریں گے جو شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیکر ارکان بھی شریک…

سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف پرچہ کٹ گیا

مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چيئرمین عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گِل، قاسم سوری، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر سمیت ڈیڑھ سو افراد کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔فیصل آباد میں درج پرچے کے مطابق انیل مسرت…

پنجاب میں عید سیکیورٹی انتظامات مکمل

پنجاب پولیس نے عید کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، صوبے بھر میں عید الفطر کے 25525 اجتماعات کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24743 مساجد، امام بارگاہوں اور 782 کھلے مقامات پر عید…

رونالڈو کیلئے ہمیشہ والا پیار کونسا؟

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کروڑوں مداحوں کو اپنے ہمیشہ والے پیار کے بارے میں بتادیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیا ہوا…

سعودیہ نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل…

بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے مذہبی تعلیمات کے مطابق گنجے ہوئے اور…

کچلاک: خاتون اور 4 بچے گلا کاٹ کر قتل

کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد نے خاتو ن اور اس کے 4 بچوں کو تیز دھار آلے سے بڑی بے رحمی اور سفاکی سے ذبح کر کے قتل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو شاملِ تفتیش کر لیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پوتی ناصران بی…