جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے نتائج مکمل، 6 میں PTI کامیاب

سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر فاتح رہی۔قومی اسمبلی کی پشاور، مردان،…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔آسٹریلوی…

مہنگائی کا زور ٹوٹ رہا ہے، پیٹرول اور ڈالر بھی نیچے آرہا ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا زور ٹوٹ رہا ہے، پیٹرول کی قیمتیں اور ڈالر کی قدر گر رہی ہے۔لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں میاں بلیغ الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف اور اتحادی حکومت نے ملک کو بدترین مالی مشکلات سے نکالا…

مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حساس اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مستونگ کے نواحی علاقے اسپلنجی میں کی گئی۔ترجمان کے مطابق…

پاکستان میں ذیابطیس کی پیچیدگیاں: ٹانگ کٹنے سے معذور ہونے والوں میں اضافہ، ماہرین

پاکستان میں ذیابطیس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے پاؤں کٹنے سے معذور ہونے والے افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ایک اندازے کے مطابق ہر سال پاکستان میں تقریباً 4 لاکھ افراد کے پاؤں ذیابطیس کے نتیجے میں ہونے والے زخموں کی وجہ سے کاٹ دیے…

ضمنی الیکشن نتائج، فیصلہ ساز اب بھی اپنی غلطی سمجھیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد فیصلہ ساز اپنی غلطی کو سمجھیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ آج کا الیکشن ریفرنڈم تھا، فیصلہ ساز ابھی بھی اپنی غلطی کو سمجھیں،…

ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے پاکستانی عزم و صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے پاکستانی عزم اور پاکستان کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔ امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن ہمیشہ سے محفوظ اور خوشحال پاکستان کو…

پاکستان برآمدی اشیاء کی فہرست میں اضافہ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے، عبد الکریم میمن

پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبد الکریم میمن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قابل برآمد اشیاء کی فہرست میں اضافہ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے تاجر بھی بین الاقوامی نمائشوں کے ذریعے دنیا سے…

عمران خان اسمبلی میں جانے کیلئے الیکشن نہیں لڑ رہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں جانے کے لیے الیکشن نہیں لڑ رہے، عمران خان ملک میں نئے انتخابات کروانے اور خود مختار پاکستان کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے…

وزیراعلیٰ سندھ کی علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو فتح پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو قومی اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے غیر سرکاری نتائج میں ملتان سے علی موسیٰ گیلانی اور کراچی سے…

پی پی امیدوار نے عمران خان کو دس ہزار ووٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا

کراچی کی نشست این اے 237 ملیر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے پی ٹی آئی کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کو دس ہزار ووٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔این اے 157 ملتان اور این اے 237 کراچی ملیر 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی واضح…

ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 8 میں سے 7 کے مکمل نتائج، پی ٹی آئی 5 میں کامیاب

سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 میں سے 7 کے مکمل نتائج موصول ہوگئے، اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔قومی اسمبلی کی پشاور، مردان، چارسدہ ، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نشستوں…

کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی! بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور ملتان میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فتح کے بعد پی ٹی آئی کو واضح پیغام دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے تحریر کیا کہ ’کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی…

پنجاب کی 2 نشستوں پر تحریک انصاف ایک پر ن لیگ کامیاب

پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں میں سے دو پر تحریک انصاف اور ایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی۔دو نشستیں مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان کے استعفوں اور ایک نشست مسلم لیگ ن کے رکن کے نااہل قرار دیے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے…

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر پولنگ کا میدان آج سجے گا

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے31 پشاور، این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر…

مختصر ترین فارمیٹ میں حکمرانی کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آج سے آغاز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آج سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے، پہلے مرحلے میں کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نیا بادشاہ کون ہوگا؟ کون کرے گا چوکوں اور چھکوں کی برسات اور کس کی انگلیوں کے…