جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری

ہیکرز نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا۔چوری کیے گئے ڈیٹا میں صارفین کے ڈرائیونگ لائسنس نمبر، پاسپورٹ نمبر اور فنانشل اسٹیٹمنٹ شامل ہیں۔نجی کمپنی صارفین کو ذاتی قرض، گاڑیوں کیلئے قرض، کریڈٹ کارڈ،…

اظہر مشوانی لاپتہ کیس، عدالت کا 28 مارچ کو مغوی کو پیش کرنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے مبینہ لاپتہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کردیے۔راولپنڈی بینچ نے کیس میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور ڈائریکٹر سائبر کرائم…

لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریکی فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے۔فیصلہ میں کہا گیا کہ حکومت 1990 سے…

پشاور: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہینڈلر اظہر علی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہینڈلر اظہر علی کو پشاور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب نے اظہر علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس نے اظہر علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا…

کراچی: گیس لائن دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں گیس لائن دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق گھر میں ہونے والے گیس دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج چل بسا۔پاکپتن میں مفت آٹا لینے کےلیے آنے والے معمر بہن بھائی…

وزیراعظم سے بیرک ریکوڈک مائننگ کمپنی کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک ریکوڈک مائننگ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ بیرک ریکوڈک کے وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو افسر مارک برسٹوو نے کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کان کنی، آئی ٹی، توانائی، مواصلات میں…

جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک

جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا، گروپ نے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کےلیے سر جوڑ لیے، اس حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ نے مشاورت شروع کردی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، وزیراعظم کے…

ای کامرس پیمنٹ پروسس کرنے والے بینک و کمپنیز پےپاک سے آن لائن خریداری ممکن بنائیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ای کامرس پیمنٹ پروسس کرنے والے بینک اور کمپنیز پےپاک سے آن لائن خریداری ممکن بنائیں۔مرکزی بینک کے مطابق آن لائن پیمنٹ کو فروغ دینے کےلیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی کم سے کم شرح 1.5 فیصد ختم کی جا…

جنوبی کوریا: تین بچوں کے باپ کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دینے پر غور

جنوبی کوریا میں تین یا زائد بچوں کے باپ کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔جنوبی کوریا میں لازمی فوجی سروس کی سخت پالیسی نافذ ہے جس میں 18 سے 28 برس کی عمر کے جسمانی طور پر صحتمند تمام مردوں کو مسلح افواج میں 18 سے 21…

پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کا معاملہ: پی ٹی آئی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا

پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا، جب تک الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں آتی امیدواروں…

تیسرا ٹی20: افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کے کلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کا آخری میچ کھیلا جارہا ہے۔ سیریز میں افغانستان ٹیم کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ …

کراچی میں گرفتار ڈاکو بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعت کا امیدوار نکلا

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم بلدیاتی امیدوار نکلا۔ مبینہ ڈاکو نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ ڈاکو نے کونسلر کی نشست پر یو…

صورتِحال بہت تشویشناک، حکومت اور PTI فیصلہ کر لیں پاکستان کیلئے کیا بہتر ہے: چیف جسٹس

انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ موجودہ صورتِ حال بہت تشویش ناک ہے، حکومت اور پی ٹی آئی فیصلہ کر لیں پاکستان کے لیے کیا بہتر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی…

بھارتی اور نیپالی مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

بھارت کے ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں طیارے کھٹمنڈو ایئر پورٹ کے قریب آمنے سامنے آ گئے تھے۔ایئر انڈیا کا اے 320 طیارہ 19ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جبکہ نیپال…

سندھ حکومت نے میئر و ڈپٹی میئر کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤنز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کرانا الیکشن…

امید ہے عدالت کی ہدایات پر حکومت بھی عمل کرے گی، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے بالکل صحیح مشاہدہ کیا ہے، ان کے الفاظ ہیں کہ ماحول شفاف الیکشن والا نظر نہیں آرہا۔سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے…

صدر پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، انہیں پاکستان کی ترجمانی کرنی چاہیے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صدر پاکستان اب پی ٹی آئی کے کارکن نہیں وہ صدر پاکستان ہیں، انہیں پاکستان کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ…

راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا، جس کے آغاز ہی میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے نعرے بازی کی۔پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک میں آزاد آوازوں کا…

وقت آگیا چیف جسٹس کے ون مین پاور کے اختیار پر نظر ثانی کی جائے، جسٹس منصور، جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے ون مین پاور کے اختیار پر نظرثانی کرنا ہوگی۔الیکشن از خود نوٹس کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ سامنے آ گیا۔دونوں ججز نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ پنجاب…

8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا۔مرکزی بینک کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 18 کروڑ 81 لاکھ ڈالر پاکستان سے باہر…