آئی سی سی نے بھارت کو چند لمحوں کیلئے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنا کر پوزیشن واپس چھین لی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی نمبر ون پوزیشن صرف چند لمحات بعد ہی چھین لی۔ تکنیکی غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد آسٹریلیا پھر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی۔کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے ٹیسٹ رینکنگ سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف…
عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناءاللّٰہ نے چیلنج دیا کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کروائیں، اُس میں سے کوکین نہ نکلے تو میں…
پرویز الہٰی نے گورنر پنجاب کے سامنے آئینی سوالات اٹھادیے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر پنجاب کے سامنے آئینی سوالات اٹھا دیے۔لاہور میں سیاسی اور قانونی ٹیم سے ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔پرویز الہٰی نے…
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 141 روپے 29 پیسے ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی…
کراچی کی حلقہ بندیوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے معاملات طے پا گئے
کراچی کی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے…
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لٹر اضافہ کیا…
سپریم کورٹ نے منحرف پی ٹی آئی ارکان کی اپیلیں خارج کردیں
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپیلیں خارج کردیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں…
الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی،عمران خان کی عدم پیشی پر درخواست ضمانت خارج
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ میرٹ پر تو ہم اس کو تب سنتے جب ملزم حاضر ہوتا ہم وہ چیز…
فنانس ضمنی بل: لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد، کئی شعبوں میں اضافی و ایڈوانس ٹیکس کی تجویز
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے قومی اسمبلی میں فنانس ضمنی بل 2023ء پیش کردیا، جس کے مطابق لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 25 فیصد کرنے اور کئی دیگر شعبوں میں اضافہ اور ایڈوانس ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔…
لاہور ہائیکورٹ نے بغیر پیش ہوئے عمران خان کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔عمران خان کی میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت…
خصوصی کمیٹی اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر ارکان برہم
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر ارکان برہم ہوگئے۔چیئرمین قادر مندوخیل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کمیٹی نے مختلف محکموں کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقع…
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجیلینس سیل سے عمران خان پر حملے کا تفتیشی ریکارڈ غائب
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجیلینس سیل سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کا تفتیشی ریکارڈ غائب ہو گیا۔اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر ویجیلینس انور شاہ عمران خان پر حملے کی تحقیقاتی جے آئی ٹی کے ممبر تھے، سابق ڈائریکٹر ویجیلینس انور…
جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے عمران خان کو گرفتار کرکے نااہل کیا جائے، جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا۔غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت آئین کی کھلم…
احسان اللّٰہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بولنگ کرکے اپنی دھاک بٹھا دی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں احسان اللّٰہ نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں…
ترکیہ: 227 گھنٹے بعد ملبے سے 74 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا
ترک شہر قہرمان مرعش میں 227 گھنٹے بعد ملبے سے 74 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق قہرمان مرعش سے ہی 222 گھنٹوں بعد ملبے سے 42 سال کی خاتون کو زندہ نکالا گیا۔ترکیہ میں زلزلے سے 50 ہزار 576 عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر…
دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتنے کی خواہش ہے، صہیب مقصود
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں دو مرتبہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے پلیئر بننے کا اعزاز حاصل کریں۔کراچی…
وزیراعظم آزاد کشمیر کی صحافی سے گفتگو قابل برداشت نہیں، قمر زمان کائرہ
وزیر مملکت قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی صحافی سے گفتگو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشترکا اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سے…
ہنگامہ آرائی کیس: عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ
ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلہ تحریر کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 10 مختلف سماعتوں پر پیشی کے 11 مواقع دیے مگر وہ پیش نہ…
عمران خان نالائقی چھپانے کےلیے ساڑھے 3 سال میں وزیر خزانہ تبدیل کرتے رہے، فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار رکھے۔عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران ساڑھے 3 سال اپنی نالائقی چھپانے…
القاعدہ کا نیا سربراہ سیف العادل ایران میں ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکیورٹی ماہرین کی نئی رپورٹ کے مطابق 1998 میں امریکی سفارت خانوں پر حملے کا ملزم سیف العادل ممکنہ طور پر القاعدہ کا نیا سربراہ ہے اور ایران میں موجود ہے۔سیف العادل مصر کی فوج کا سابق افسر ہے، اس نے 1979 میں افغانستان پر…