اب غصے کی کیفیت ہو گئی ہے، رؤف صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ 2018ء میں ہماری قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں چھین کر ایک پارٹی کو دیں گئیں، اب غصے کی کیفیت ہوگئی ہے۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے…
دہشت گردوں نے جدید اسلحہ استعمال کیا، آئی جی خیبرپختونخوا
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں نے جدید اسلحہ استعمال کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ دہشت گردوں نے جو اسلحہ استعمال کیا وہ جنوبی اضلاع…
دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ…
عزت کے ساتھ الیکشن کرادیں ورنہ ذلت کے ساتھ کرانے پڑیں گے، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سازش کی تو عوامی ردعمل سڑکوں پر ہوگا اور عدالتوں میں بھی جائیں گے، عزت کا راستہ یہی ہے کہ کل الیکشن کرادیں ورنہ ذلت کے ساتھ کرانا پڑے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے…
شہباز شریف کو صدر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی آئندہ حکمت عملی کا انتظار ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی حتمی منظوری کے بعد وزیر…
لاہور، ملز مالکان کا آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار
گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود لاہور میں ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی جبکہ 10 کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کے…
پانچویں سندھ کالج گیمز بین الاضلاع مقابلوں کا افتتاح 16 جنوری کو ہوگا
محکمہ تعلیمات کالجز حکومت سندھ کے زیر اہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز بین الاضلاع مقابلوں کا سندھ بھر کے تمام ریجنز میں افتتاح 16 جنوری کو ہو گا۔ جبکہ گرانڈ افتتاحی تقریب 17 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوگی، جس کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم…
لاہور میں نان و روٹی کی قیمت طے کرنے سے متعلق مذاکرات
لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کردیا۔نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی کی سرکاری قیمت 14 اور…
آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالیاتی خسارے میں جا رہا ہے، شوکت ترین
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالیاتی خسارے میں جا رہا ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی کے ترجمان مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کی کوئی فکر نہیں ہے، اسحاق…
ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 ناموں پر غور
مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 ناموں پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج شام مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے…
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس نے اپنا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی میں تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد 35 ہزار 360 ہے، 17 ہزار 231 اہلکاروں کو سندھ کے دیگر اضلاع سے بلوایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر…
کتے کی 30 سیکنڈ میں 32 چھلانگیں
ورزش کا شوق صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی یکسر پایا جاتا ہے، یقین نہیں تو سوشل میدیا پر وائرل اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیجئے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کتا اپنی دو ٹانگوں پر رسی…
سابق نائب ایرانی وزیر دفاع کو پھانسی، برطانیہ کی مذمت
ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع کو پھانسی دیے جانے کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا بیان سامنے آیا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ علی رضا اکبری کی سزائے موت پر عملدرآمد پر صدمے میں ہوں۔رشی سونک نے کہا…
جنرل باجوہ کے ٹیکس ریکارڈ کا معاملہ، شاہداسلم 2روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کےحوالے
ایف آئی اے نے گرفتار ملزم شاہد اسلم کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کر دیا۔سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گرفتار ملزم شاہد اسلم کو ایف آئی اے…
شاہین شاہ آفریدی کا بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ ترک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کا ارادہ ترک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی فٹنس بحالی پروگرام کے تحت بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے۔پروگرام کے مطابق شاہین شاہ…
ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام میں ٹینس کو خیرباد کہہ دیا
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جذباتی انداز میں ٹینس کو خرباد کہتے ہوئے اپنے 20 سالہ کیرئیر کی روداد اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کر دی۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ٹینس اسٹار نے آئندہ ماہ فروری میں ریٹائرمنٹ…
روزانہ 6 سے 9 ہزار قدم چلنے کے فوائد
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسمانی ورزش کے کئی طبی فوائد ہیں مگر حالیہ ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ 6 سے 9 ہزار قدم چلنے سے درمیانی عمر کے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔سرکولیشن جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق…
الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں، شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تحریری مؤقف کے بعد…
صدر عارف علوی کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹیلی فون
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔صدرِ مملکت نے گورنر سندھ سے کہا کہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں۔عارف علوی نے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو…
الیکشن ہوگا یا نہیں؟ عوام کو پتہ ہی نہیں لگ رہا، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق قوم پریشان ہے، الیکشن ہوگا یا نہیں؟ عوام کو پتہ ہی نہیں لگ رہا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ، ٹینٹ کرسی کا بندوبست کرنا ہوتا ہے،…