پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 301 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ پی ایس ایکس میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان تھا لیکن بعد میں بدل کر کاروبار اختتام تک منفی رہا۔ 100 انڈیکس آج 301 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 49 پر بند ہوا ہے۔…
پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری اسلامی معیشت کی بنیاد ہی دولت کا گردش میں رہنا ہے۔ پاکستان پر موجودہ حالات میں 63 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران…
بابر اعوان کا اسپیکر کو خط لکھنے کا معاملہ معمہ بن گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بابر اعوان کے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا معاملہ معمہ بن گیا۔قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد کی منظوری کے معاملے پر بابر اعوان نے قانونی کارروائی کےلیے اسپیکر سے تفصیلات…
پی پی اجلاس میں سیاسی صورت حال پر مشاورت
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا اعلیٰ سطح اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے…
بلوچستان میں انسانی حقوق پر ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری
بلوچستان میں انسانی حقوق پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، معاشی محرومیوں، آزادی صحافت پر قدغن سے عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے۔رپورٹ…
پشاور میں رمضان کے دوران مہنگائی کا جن بے قابو
پشاور میں ماہ صیام کے دوران مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہیں کیا جاسکا۔ دکاندار سرکاری نرخ نامے کے برعکس اشیائے خور و نوش من مانی قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کےلیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔سروے کے…
میرپور خاص جیل میں مرنے والے قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
سینٹرل جیل میرپور خاص میں 2 روز قبل ہلاک ہونے والے قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق منشیات کے مقدمے کے قیدی کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے 12 نشانات پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک قیدی کے پھیپھڑوں اور پیٹ کے…
بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے 2856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بیساکھی کی تقریبات کیلئے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ نئی دہلی سے جاری پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق بیساکھی کا سالانہ میلہ 9 اپریل سے 18 اپریل تک پاکستان میں ہو…
موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات ہیں، فیصل سبزواری
وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 2017 میں ہمیں مردم شماری میں محض ایک…
پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق ریحان الحق ٹیم کے منیجر، گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، اینڈریو پٹیک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ…
ممنوع فنڈنگ کیس: اسد عمر ایف آئی اے میں طلب
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں 14 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی…
قومی سلامتی کونسل کا دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں قوم کو پائیدار امن کی فراہمی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فورم نے…
نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا
نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا ہے۔جیسنڈا آرڈرن نے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ سے اپنے آخری خطاب کے دوران کہا کہ ماں ہونے کی ذمہ داریوں کی وجہ سے سیاسی کریئر یا عوام کی رہنمائی کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں…
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان
سندھ میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے یومِ شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز میں تعطیل ہوگی۔صوبائی سکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، بسلسلہ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی…
الیکشن ازخود نوٹس 3-4 سے مسترد ہوا: جسٹس اطہر من اللّٰہ کا تفصیلی اختلافی نوٹ
پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات از خود نوٹس کیس تین چار سے مسترد ہوا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کا یہ…
75لاکھ مستحق خاندانوں کو بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ قسط ادا
بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ سہ ماہی قسط 75 لاکھ مستحق خاندانوں کو ادا کردی گئی۔بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ مستحق خاندان رجسٹرڈ ہیں اور اس مرتبہ 7 ہزار کے بجائے اضافہ شدہ8500 روپے دیے جا رہے ہیں۔بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وظائف کی…
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو واپس بلا لیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو کچھ دن بعد دوبارہ بحال کردیا۔ایلون مسک نے کچھ دن پہلے ٹوئٹر کی چڑیا کو مشہور زمانہ ڈوگی میم والے ’کتے‘ سے تبدیل کردیا تھا۔کچھ دن پہلے ٹوئٹر کھولنے پر صارفین کو نیلی چڑیا…
مشاہد حسین کا حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کا مشورہ
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو تحریک انصاف سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ دے دیا۔سینیٹ اجلاس میں مشاہد حسین سید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں اور طالبان سے بات کرنے کو تیار…
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام دھرنا
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام پچھلے 3 مہینوں کی تنخواہوں کی تاحال عدم ادائیگی اور دیگر دیرینہ مسائل کے حل کے لیے آج بھی جامعہ بلوچستان اور اس کے تمام سب کیمپس مکمل طور پر بند رہے اور امتحانات بھی نہ ہوسکے۔اس سلسلے میں…
پی پی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج زرداری ہاؤس میں طلب
پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج شام زرداری ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر برائے خارجہ امور، بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ…