جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں گزشتہ رات سے ورکرز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات سے ورکرز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، بلدیاتی حکومت میں آگے کیا کرنا ہے بعد میں بتائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی…

امیرِ کویت نے قومی مصالحت کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا

امیرِ کویت شیخ نواف نے سیاسی شخصیات سمیت حکمران خاندان کے 37 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔حکومت نے اس اقدام کو قومی مصالحت کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔وزراء کونسل نے کہا کہ اس اقدام سے انتظامی اور قانونی اتھارٹیز کے درمیان…

چکاب سیکٹر میں ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کے4 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں ایرانی سرحد سے دہشت گردوں نے حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور کے…

ٹریڈنگ جیم بورڈ پر لسٹنگ بڑھانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور کارانداز کے درمیان معاہدہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں چھوٹی اور درمیانی کمپینوں (ایس ایم ایز) کے ٹریڈنگ جیم بورڈ پر لسٹنگ بڑھانے کےلیے پی ایس ایکس اور کارانداز کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔کارانداز ایس ایم ایز کو اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ میں معاونت اور…

اومان مشرق وسطیٰ کا پہلا اسپیس راکٹ لانچ سینٹر تعمیر کرے گا

اومان رواں برس مشرق وسطیٰ کا پہلا اسپیس راکٹ لانچ سینٹر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔شہر دُقم میں ’اطلاق اسپیس لانچ کمپلیکس‘ تعمیر کیا جائے گا جہاں سے اگلے سال کے آغاز پر راکٹ لانچ ہوسکے گا لیکن مرکز کی مکمل تعمیر میں تین برس…

کراچی کی مصروف سڑک پر تاجر سے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی میں صدر زینب مارکیٹ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر سے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔تاجر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سفید کار میں سوار ملزمان نے 70 لاکھ روپے لوٹے، ملزمان نے پولیس سے مشابہہ وردی پہنی ہوئی تھی۔متاثرہ…

ہمارے پاس حکومت کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس حکومت کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت کے پاس حکومت کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے اشارہ دیا کہ ن…

نیٹو جاسوس طیارہ رومانیہ پہنچ گیا، روسی فوجی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرے گا

روس کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے نیٹو کا جاسوس طیارہ گزشتہ روز رومانیہ پہنچ گیا۔یہ طیارہ بخارسٹ کی ایئربیس پر اترا، مزید دو جاسوس طیاروں کی آمد متوقع ہے۔نیٹو نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول…

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں پر نوٹس جماعت اسلامی کی درخواست پر لیا۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بے ضابطگی کیس 23 جنوری کو مقرر کر دیا۔الیکشن…

ایف اے کپ کی کوریج کے دوران سیکشوئل آوازیں نشر ہونے پر بی بی سی کی معذرت

ایف اے کپ کی کوریج کے دوران سیکشوئل آوازیں نشر ہونے پر بی بی سی کی معذرتمضمون کی تفصیلمصنف, ریچل رسلعہدہ, بی بی سی نیوزایک گھنٹہ قبلبی بی سی نے ایف اے کپ کی براہ راست ٹیلی ویژن نشریات کے دوران سیکشوئل آوازیں نشر ہو جانے پر معافی مانگ لی

امتحانات میں نقل روکنے کیلئے پی پی ایس سی نے جیمرز لگانے شروع کردیے

امتحانات میں نقل روکنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی سینٹرز میں جیمرز لگانا شروع کر دیے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سینٹرز میں موبائل فون کا استعمال روکنے کے لیے جیمرز لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی…

سستے تیل، ایل این جی کی خریداری، اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاک روس مذاکرات شروع

روس سے سستا تیل اور ایل این جی کی خریداری، اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاکستان روس انٹر گورنمنٹل کمیشن کے تحت 3 روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان آج پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔مذاکرات بین…

پیروں سے تیر اندازی، آسٹریلوی لڑکی نے ریکارڈ بنالیا

کسی بھی شخص کے لیے ایک بہترین تیر اندز بننا بہت ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے تاہم آسٹریلوی خاتون کے لیے یہ بہت مشکل نہیں بلکہ بہت ہی آسان ہے اور وہ اپنے نشانے ہاتھوں سے نہیں بلکہ پیروں سے…

الیکشن کمیشن نے 36 اراکینِ پارلیمنٹ و اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 36 اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔جاری کیے گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8 سینیٹرز اور قومی اسمبلی کے 25 ارکان کی رکنیت بھی بحال کی ہے۔خیبر پختون خوا…

بارک اوباما نے مشیل اوباما کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اپنی اہلیہ مشیل اوباما کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بارک اوباما نے 59 سالہ مشیل اوباما کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تم ہر دن…

شکیل شیخ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے مضبوط امیدوار

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کے اہم رکن شکیل شیخ کا نام بطور چیف سلیکٹر اس وقت سر فہرست ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عارضی طور پر عہدہ سنبھالنے والے شاہد آفریدی کے بعد اب قومی سلیکشن کمیٹی…

سرفراز احمد سے متعلق سوال سُن کر رمیز راجا غصے میں آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے سوال کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے رہے، جب ناکام ہوئے تو غصہ ہوگئے۔جیو سوپر کے ساتھ گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سرفراز احمد کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے…

پشاور ہائیکورٹ بار کا لطیف آفریدی قتل کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کا کیس لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ِاس ضمن میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لطیف آفریدی کیس کے لیے وکلاء کی ٹیم قائم کر دی ہے۔وکلاء کی ٹیم میں عبدالفیاض، حسین علی، بیرسٹر…

گورنر اسٹیٹ بینک کی ایف پی سی سی آئی آمد، صنعتکار گفتگو میں رو پڑے

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کراچی میں ایف پی سی سی آئی پہنچ گئے، اس موقع پر ایک صنعت کار ان سے گفتگو کے دوران رو پڑے۔اس موقع پر صنعت کاروں نے اپنے دکھڑے گورنر اسٹیٹ بینک کے سامنے رکھ دیے اور مطالبہ کیا کہ بند ہونے والی صنعت کا سود اسٹیٹ…

بیٹنگ کوچ نے پاکستان ویمن ٹیم کی شکست کی وجہ بتادی

پاکستان ویمن ٹیم کے بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے ٹیم کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر شپ کا نہ ہونا اس کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ سامنے آ رہی ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں توفیق عمر نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سے بولروں کو زیادہ مدد مل رہی…