جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور میں سابق ایس پی فرحت عباس کا دن دہاڑے گھر کے باہر قتل

لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے کہ اسی…

حکومت کا 3 رکنی بینچ کیخلاف ریفرنس لانے پر غور

حکومت نے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ون پر عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ ریفرنس لانے پر بھی غور شروع کردیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دروان کہا کہ چیف جسٹس سمیت تین رکنی بینچ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ…

ق لیگ کا پنجاب کے اضلاع میں پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ق نے  پنجاب کے اضلاع میں پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ق لیگ کے رہنما چوہدری سرور اور جنرل سیکریٹری شافع حسین کی لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں  پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چوہدری…

شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی

لاہور:احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔…

پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ، نواز شریف کے مشورے پر غور

لاہور:برسر اقتدار پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التوا کے معاملے پر سپریم کورٹ کے  3رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فل کورٹ کا مطالبہ…

حکومت اور اتحادی جماعتوں کا سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار

لاہور : حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں نے تین رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اورپی ڈی ایم جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن سے انحراف سیاسی…

اٹلی نے چیٹ جی پی ٹی پر پابندی کیوں عائد کی؟

اٹلی نے چیٹ جی پی ٹی پر پابندی کیوں عائد کی؟،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمضمون کی تفصیلمصنف, شیونا میک کیلم عہدہ, ٹیکنالوجی رپورٹر56 منٹ قبلمصنوعی ذہانت کا جدید پروگرام چیٹ جی پی ٹی جہاں دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت پا رہا ہے وہیں اٹلی چیٹ

کراچی: پی ٹی سی ایل کا زیر زمین کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے عملے نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کے زیر زمین کیبل چوری کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس…

ڈائریکٹر زو بلدیہ عظمٰی کراچی کے خلاف 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

ڈائریکٹر زو بلدیہ عظمٰی کراچی کے خلاف 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ڈائریکٹر زو کیخلاف شکایات کا جائزہ لے گی، کمیٹی میں چیف انجینئر عبدالغفار شیخ، ڈی جی پی اینڈ ایچ جنید اللّٰہ خان شامل ہیں۔انکوائری کمیٹی…

مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والا پولیس افسر نکلا

گلستان جوہر کراچی میں مفتی صوفی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والا پولیس افسر نکلا۔ پولیس نے مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والے پولیس کے انٹیلی جنس افسر عتیق کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق واردات کے مین شوٹر علی اکبر اس…

ابھیشیک نے ایشوریا اور اردھیا کی تصویر پر کیا کہا؟

ایشوریا رائے نے اپنی صاحبزادی اردھیا بچن کے ہمراہ ممبئی میں نیتا مکیش امبانی ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔گزشتہ روز ہونے والی اس تقریب میں پریانکا چوپڑا، نک جونس، شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ…

اللّٰہ کی مدد سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔وزیر اعظم نے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے…

آئی ایم ایف کی یوکرین کیلئے 15.6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوکرین کیلئے 15.6 ارب ڈالر کے معاونتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔یوکرین میں معاشی سرگرمی پچھلے سال 30 فیصد تک سکڑ گئی تھی، زیادہ…

چیف جسٹس اقلیت کے فیصلے کو اکثریت پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، حکومتی اتحادی جماعتوں کا اعلامیہ

حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے  تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت میں شامل جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور  مستقبل کی حکمت عملی پر…

چند ججز عمران خان کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس عدالت پر کوئی اعتماد نہیں ہے، چند ججز عمران خان کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اخلاقی طور پر چیف جسٹس…

اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائرز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

اے ایف سی کے ویمنز اولمپک کوالیفائرز کےلیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ماریہ خان کپتان جبکہ ملیکہ نور ان کی نائب ہوں گی۔قومی ویمن ٹیم کی منتخب پلیئرز میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا…

امتیاز شیخ کا افتتاح کردہ بچت بازار 4 روز بعد ہی غائب

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کو ماموں بنادیا۔گلشن اقبال میں لگائے جانے والے بچت بازار کا افتتاح 28 مارچ کو صوبائی وزیر امتیاز شیخ کیا تھا، وہ 4 روز بعد ہی غائب ہوگیا۔صوبائی وزیر نے ریلوے گراؤنڈ میں لگائے گئے اس بچت…

ایک سال میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پاکستان میں پچھلے ایک سال کے دوران اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پیاز اوسطاً پونے 3 سو فیصد، چائے 105 فیصد، گندم 94، چاول 82 فیصد، گندم 90 فیصد اور آٹا…

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کو مل گئی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کو مل گئی۔یوکرینی وزیر خارجہ کولیبا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس کا سلامتی کونسل کی صدارت کرنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ارکان صدارت کا غلط…