پولیس اہلکاروں کے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے گولیاں آر پار
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے گولیاں پولیس اہلکاروں کے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے آر پار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔شہید کانسٹیبل قاسم کی بلٹ پروف جیکٹ سے چار گولیاں نکل کر ان کے سینے پر لگیں۔ پولیس مراسلہ میں بھی جیکٹ اور ہیلمٹ کو نقصان…
عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھوچکی ہے، پرویز الہٰی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھوچکی ہے۔اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں سے لڑنے کی بجائے عدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے، آج پوری قوم جاگ رہی…
سینٹرل جیل کا قیدی حمید عرف پپو نجی اسپتال میں انتقال کر گیا، جیل حکام
کراچی سینٹرل جیل کا قیدی حمید عرف پپو نجی اسپتال میں انتقال کرگیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ حمید عرف پپو دل کے عارضے میں مبتلا اور کافی عرصے سے بیمار تھا۔ ملزم حمید 2016 میں جیل لایا گیا اور اس کے خلاف کیس زیر سماعت ہے، ملزم حمید پر 2001…
پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے کیوی ٹیم کا اعلان، لیتھم کپتان مقرر
پاکستان سے ون ڈے سیریز کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔نوجوان کھلاڑیوں بین لسٹر اور کول میک کونچی کو بھی نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جن کا پاکستان…
شمال مشرقی بلوچستان میں پھر تیز بارشیں شروع
شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، میختر، رکھنی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش جاری ہے۔ادھر کوہ سلیمان رینج میں لینڈسلائڈنگ سے متعلق آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل…
ضلع کیچ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ و تدفین
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک ایران جلگئی سیکٹر کیچ میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، سپاہیوں اور رشتہ داروں…
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ مظفر گڑھ دوسری بار بھی نہ ہوسکا
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ مظفر گڑھ دوسری بار بھی ممکن نہ ہوسکا، برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی گئی۔متوقع دورے کے حوالے سے آٹا پوائنٹس پر جانے والی شاہراہوں کی خصوصی طور صفائیوں کا سلسلہ بھی جاری…
سوئٹزرلینڈ کے الپس پہاڑ پر یورپ کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن
سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی سلسلے الپس پر تقریباً 3,500 میٹر کی اونچائی پر واقع جنگفراجوچ نامی ٹرین اسٹیشن یورپ کا بلند ترین ٹرین اسٹیشن ہے۔ یہ انسانی انجینئرنگ کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو لگ بھگ ایک صدی سے زیادہ عرصے قبل بنایا گیا۔ ٹرین کے سفر کو…
سنتھ جےسوریا کو پاکستان میں ہوئے ورلڈکپ کی یاد آگئی
سری لنکا کے لیجنڈری کھلاڑی سنتھ جےسوریا کو پاکستان میں کھیلے گئے 1996ء کرکٹ ورلڈکپ کی یاد آگئی۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ولز کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ جیتنے کا…
ہمیں مجرموں کے ساتھ بیٹھنے کی تلقین نہ کی جائے، اسعد محمود
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہمیں مجرموں کے ساتھ بیٹھنے کی تلقین نہ کی جائے۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پارلیمان کو اپنے اختیار کو سمجھنا ہو گا، ہمیں کہا جارہا ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات طے کرلیں۔وفاقی…
چیف جسٹس کے ریمارکس پر وزیراعظم جذباتی ہوگئے
وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نظریے کیلئے جیل جانا باعث توقیر ہے، میں نے کسی کرمنل کیس میں جیل نہیں کاٹی، عزت مآب چیف جسٹس…
عدلیہ دو دھڑوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عدلیہ دو دھڑوں کے درمیان تازہ ترین جنگ کا میدان بن چکی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی کی سیاسی جنگ ریاست کی تمام شاخوں کو بھسم کررہی ہے۔انہوں نے…
وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس: رجسٹرار سپریم کورٹ کو واپس بلانےکی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو واپس بلانے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت الیکشن التوا کیس کے مختلف پہلوؤں اور کسی بھی فیصلے کے ممکنہ…
سید خرم رضا کاظمی مسلم لیگ ق یورپ کے چیف آرگنائزر مقرر
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نئے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے سید خرم رضا کاظمی کو یورپ میں پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی…
ہتک عزت کیس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی ضمانت منظور
کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2019 کے ہتک عزت کیس میں آج ضمانت دے دی گئی ہے۔انہیں 2 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس فیصلے پر عمل درآمد کو راہول گاندھی کی طرف سے دائر کردہ اپیل کے فیصلے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔گجرات کی عدالت میں 13…
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ گزشتہ روز عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچے۔اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم کے صاحبزادے احرام پہن کر ہی جدہ پہنچے اور وہاں سے مکہ روانہ ہوئے۔شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر ان کا استقبال مکہ کے ڈپٹی گورنر…
سپریم کورٹ کے دو ججز کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کو خط لکھ کر جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔خط سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان، جسٹس احمد علی شیخ، جسٹس امیر محمد بھٹی کو لکھا گیا، جس…
بھارت: تعلیمی بورڈز نے نصاب سے مغلیہ سلطنت کے اسباق نکال دیے
بھارت میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور ریاست اتر پردیش کے تعلیمی بورڈز نے مغلیہ سلطنت کے اسباق تاریخ کے نصاب سے نکال دیے۔بھارت کے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) نے تاریخ کے نصاب پر نظرثانی کرتے ہوئے بارہویں…
ہرمشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا، سعودی سفیر
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا۔سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تعلقات ہیں۔ نواف…
ایسا ادارہ مل بیٹھنے کا کہہ رہا ہے جس کے اندر معاملات پیچیدہ ہیں، عطاء اللّٰہ تارڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایسا ادارہ مل بیٹھنے کا کہہ رہا ہے جس کے اندر معاملات پیچیدہ ہیں۔ ہم اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کل کے فیصلے کے بعد حتمی رائے قائم کی جائے گی۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب…