جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا۔چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔ذرائع…

عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو آج اپنے خطاب میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی، وزیراعلیٰ…

پیرو میں احتجاجی مظاہرے، ہزاروں سیاح ماچو پچو میں پھنس گئے

جنوبی امریکا کے ملک پیرو کی کانگریس نے قبل از وقت انتخابات کا بل مسترد کر دیا، شدید احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ہزاروں سیاح ماچو پچو کے شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔مظاہرین برطرف صدر پیڈرو کاسٹیلو کی رہائی، موجودہ صدر ڈینا بولارٹے کے استعفے اور…

کراچی: میرین ٹرٹل کیئر نرسری ہاکس بے میں البینو کچھوے کی پیدائش

کراچی کی میرین ٹرٹل کیئر نرسری ہاکس بے میں البینو کچھوے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات 1970ء کے بعد پہلی بار البینو کچھوے کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کر رہا ہے۔کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات جاوید مہر نے…

قوم کل بلاول بھٹو کی حمایت میں باہر نکلے، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کے کہنے پر مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، ان کے بیان پر پورے بھارت میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں، قوم کل وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی…

کراچی ٹیسٹ: پہلا دن ختم، پاکستان 304 پر آؤٹ، انگلینڈ بھی ایک وکٹ سے محروم

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کا پہلا دن اختتام پذیر ہوگیا۔ جہاں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آل آؤٹ ہوئی وہیں انگلینڈ کی ٹیم بھی 7 رنز پر ایک وکٹ سے محروم ہوگئی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے…

توانائی کے شعبے کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، مسائل کے حل سے توانائی کے شعبے کے مالی استحکام اور ملکی معاشی ترقی کا حصول ممکن ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات…

بلاول بھٹو نے مودی کو آئینہ دکھایا تو بھارتی انتہاپسند تلملا اٹھے

اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مودی کو آئینہ دکھانے پر بھارت میں انتہاپسند تلملا اٹھے۔مودی کی جماعت بی جے پی نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، ممبئی، پونے، پٹنہ، اڑیسہ، چندی گڑھ، مدھیہ پردیش میں مظاہرے کیے جا رہے…

عمران خان اپنے فیصلے کا اعلان کچھ دیر میں کریں گے، مونس الہٰی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے فیصلے کا اعلان کچھ دیر میں کریں گے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان اور اُن کی ٹیم سے ملاقات ہوئی…

دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے پر ایف آئی اے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت…

امانت واپس کردی ہے، عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کردی ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان…

ڈیلی میل کی معافی شہباز شریف کی بہت بڑی کامیابی ہے، برطانوی قانونی فرم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیلی میل پر کیس کرنے والی قانونی فرم کارٹررک انٹونیا فوسٹر کا کہنا ہے کہ جھوٹے، بے بنیاد الزامات پر ڈیلی میل کی معافی شہباز شریف کی بہت بڑی کامیابی ہے۔انٹونیا فوسٹر کے مطابق اس کیس کے ابتدا میں ہی یقین…

چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کو تبدیل کر کے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی…

پاکستانی سائنسدانوں نے پانی کو مائیکرو پلاسٹک سے پاک کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

پاکستانی محققین کا بڑا کارنامہ، آلودہ پانی کو مائیکرو پلاسٹک سمیت دیگر آلودگیوں سے پاک کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔کیمیکل انجینئرنگ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے محققین کی ایک ٹیم نے ایسا پاؤڈر ایجاد کیا…

حسنین بہادر کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آگئی

پنجاب کے وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا…

بختاور بھٹو نے میرحاکم کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

عالمِ اسلام کی سب سے پہلی خاتون وزیر اعظم، محترمہ بینظیر بھٹو کے نواسے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔یہ ویڈیو سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے اور اپنے بڑے بیٹے میر حاکم محمود…

سندھ، خناق کے بعد تشنج سے بچوں کی اموات میں اضافہ

صوبہ سندھ میں خناق کے بعد اب تشنج کی بیماری سے بھی بچوں کی اموات ہونے لگی ہیں۔ماہرین کے مطابق سال 2022ء میں سندھ میں تشنج سے نومولود اور بڑے بچوں کی اموات میں اضافہ ہوا، اس سال اب تک قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں تشنج میں مبتلا 75بچے…

روپیہ گر رہا ہے، ترجیح ملک سے باہر جانا ہے، انٹر پوزیشن ہولڈر طالبہ

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 میں پوزیشن لانے والی طالبات نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہیں روپیہ گر رہا ہے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔انٹر بورڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے…

عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعلیٰ کے پی کی زمان پارک آمد

خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان زمان پارک پہنچ گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز…

مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان آج رانا مشہود کے گھر اکھٹے ہوئے۔ذرائع کے مطابق لیگی ارکان کی جانب سے رانا مشہود کے گھر وزیراعلیٰ…