ہیلتھ کارڈز کی مد میں اربوں روپے کا فراڈ ہورہا ہے، نورعالم خان
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈز کی مد میں اربوں روپے کا فراڈ ہورہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ صحت…
عمران خان کے وائٹ پیپر پر مریم اورنگزیب کا ردعمل
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو وائٹ پیپرز جاری کرتے ہوئے ذرا بھی شرم نہیں آئی۔عمران خان کے خطاب کے بعد نیوز کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچایا وہ معیشت…
وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں…
ٹوکیو چھوڑ کر دیگر شہروں میں آباد ہونے والوں کو فی بچہ 10 لاکھ ین کی پیشکش
جاپان کی حکومت ٹوکیو کے شہریوں کو دارالحکومت سے باہر رہائش اختیار کرنے پر فی بچہ 10 لاکھ ین (ساڑھے 7 ہزار ڈالر) کی پیشکش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ترغیب اس لئے دی جا رہی ہے تاکہ ٹوکیو سے آبادی کا بوجھ کم کیا جائے اور جاپان کے غیر…
سندھ کی 2 میڈیکل جامعات میں وائس چانسلر ز کا تقرر
حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کی 2 میڈیکل جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کر دی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کا…
اطالوی ڈیزائنر کو پاکستانی آرٹ کاپی کرنے پر تنقید کا سامنا
معروف اطالوی ڈیزائنر ’ڈولس اور گبانا‘ پاکستانی آرٹ کی کاپی کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگیا ہے۔کئی بین الاقوامی برانڈز اپنی دہائیوں پرانی، سستی مصنوعات کے لیے ترقی پذیر ممالک کے فنکاروں کے آرٹ کو کاپی کرنے کی رجعت پسندانہ ذہنیت کو…
پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ نےعمران خان کےدعوؤں کی قلعی کھول دی، شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے ان کو جھوٹا قرار دے دیا، فرانزک رپورٹ نے بتا دیا کہ…
کراچی ٹیسٹ دوسرا روز، بھارتی میڈیا نسیم شاہ کا معترف کیوں؟
نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بہترین بولنگ کے باعث بھارتی میڈیا بھی ان کا معترف دکھائی دے رہا ہے۔کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز نسیم شاہ نے بہت ہی شانداز گیند کرا کر نیوزی لینڈ کے بیٹر اش…
ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔آج بھی کاروبار کے دوران امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 51 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 94 پیسے پر بند ہوا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی…
کراچی: سستا سرکاری آٹا بیچنے والوں پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
کراچی کے علاقے ملیر میں نیشنل ہائی وے پر سرکاری نرخوں پر سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ…
شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان روانہ
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ شاداب خان بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود تھے، انہوں نے لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینز کی نمائندگی کی۔آسٹریلوی لیگ میں…
بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری کی لاش برآمد
بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹے بحری جہاز سے لاش برآمد کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیاکوف سرگئی بحری جہاز ’ایم وی الداناح‘ کا چیف انجینئر تھا، یہ جہاز چٹاگانگ…
اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا
متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کو سب جیل قرار دیے گئے سی آئی اے سینٹر میں رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما و…
جو پارٹی چھوڑنا چاہے، اُسے خدا حافظ کہہ سکتے ہیں، بیرسٹر سیف
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں خدا حافظ کہہ سکتے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان جس کو ٹکٹ دیں گے وہی ایم این…
امریکی فٹبال اسٹار کو نیشنل فٹبال لیگ کے دوران دل کا دورہ، اسپتال داخل
امریکی فٹبال اسٹار ڈیمر ہیملن کو نیشنل فٹبال لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں داخل ہیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بفیلو بلز کے ہیملن پہلے کوارٹر میں حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر زمین پر گرگئے۔ انہیں اسپتال لے جانے…
اردن: سبزیوں کے کھیت میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی جاں بحق
اردن کی وادی میں واقع کھیت میں علی الصبح آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اردن کی پولیس کے مطابق دو خیموں میں آگ لگنے سے 3 لڑکیاں اور ان کے والدین جاں بحق ہوئے۔یہ حادثہ مغربی اردن کے علاقے غور المذرا میں پیش آیا…
عمران خان کے دور میں گروتھ ریٹ 17 سال کا سب سے زیادہ تھا، شوکت ترین
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تیسرے اور چوتھے سال میں گروتھ ریٹ 17 سال کا سب سے زیادہ تھا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے ٹیکس کلیکشن 3 ہزار 300 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 100 ارب روپے…
افغانستان کو بتایا پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، حنا ربانی کھر
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ افغانستان کو بتادیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اِن کیمرا اجلاس چیئرمین محسن داوڑ کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے…
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی۔فارنزک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی جگہ سے ملنے والے…
کراچی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل، پاکستان 3 وکٹوں پر 154 رنز
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے، امام الحق 74 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، اعجاز پٹیل اور میٹ ہنری کے درمیان…