جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاڈلا نہ جیل گیا اور نہ ہی ابھی تفتیش ہوئی لیکن سہولت کار تڑپ اٹھے، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ لاڈلا نہ جیل گیا اور نہ ہی ابھی تفتیش ہوئی لیکن سہولت کار تڑپ اٹھے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ لاڈلے کی فریاد پر رونا دھونا کرنے کی بجائے ان کے کرتوت…

اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔کراچی کی نجی یونیورسٹی میں پاکستان ان دی مڈ آف کرائسز کے عنوان سے مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب میں وزیر تھا تو جا…

عمران خان کی حمایت سی آئی اے جاسوس زلمے خلیل زاد پیش پیش ہے، حافظ حمد اللّٰہ

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت میں سی آئی اے جاسوس زلمے خلیل زاد پیش پیش ہے۔زلمے خلیل زاد کے ٹوئٹ پر حافظ حمد اللّٰہ نے ردعمل دیا اور کہا کہ پاکستان کے خلاف…

الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کی 6 یونین کونسلز (یوسیز) میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔ای سی پی نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم…

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کی۔عدالت نے طارق شفیع کی ضمانت منسوخ کرنے کی…

مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے میرے قتل کیلئے اسکواڈ…

محمد خان بھٹی ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے میں گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے محمد خان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: وزیر داخلہ کا خطاب جاری

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی…

کائلان ایمباپے فرانس کے نئے کپتان مقرر

فرانس نے کائلان ایمباپے کو نیشنل فٹبال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق سابق کپتان ہیوگو لوریس کے مستعفی ہونے کے بعد ایمباپے کو کپتان بنایا گیا ہے۔گزشتہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ہیوگو…

امریکا میں شہری لیبارٹری میں تیار مرغی کا گوشت کب سے کھا سکیں گے

امریکا میں لیبارٹری میں بنائے جانے والے مرغی کے گوشت کو شہریوں کے استعمال کے لیے فروخت کرنے کا گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق شہری جانوروں کے خلیوں سے تیار کی جانے والی چکن کو خریدنے کے قابل ہونے سے ایک قدم اور قریب…

زلزلے کے دوران زمین کانپتی رہی لیکن نیوز اینکر فرائض انجام دیتا رہا، ویڈیو وائرل

زلزلے کی خبر دینے والا مقامی ٹی وی کا نیوز اینکر خود خبر بن گیا، بلا خوف اور گھبراہٹ ڈٹ کے اینکرنگ کے فرائض انجام دیتا رہا۔سوشل میڈیا پر پشاور کے مقامی نیوز چینل کے نیوز اینکر شاہ فیصل کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں ہر…

ایئر سیال 29 مارچ سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کریگی

پاکستان کی ایک اور نجی شعبے کی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ ترجمان کے مطابق ایئر سیال نے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی…

غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کرتے ہوئے تبادلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔دورانِ سماعت غلام محمود ڈوگر کے وکیل…

تھرکول پاور کے 660 میگاواٹ کے2 بجلی گھروں کا افتتاح

وزیراعظم نے تھرکول پاور کے 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کاافتتاح کردیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تھرپارکر میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر (Shanghai Electric) اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر(Thal Nova) منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ان منصوبوں…

اسٹیٹ بینک کا شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد  شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد…

رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جس کے مطابق اسکولز کے اوقات کار صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک اسکولز میں…

کراچی: منگھوپیر میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی غربی کے علاقے منگھو پیر میں ایک واردات کے دوران شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق منگھو پیر کے نواحی علاقے زیبو گوٹھ میں مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے 22 سالہ ملزم عزیز ولد عاشق کو پکڑ لیا جبکہ…

ہمارا نعرہ تھر بدلے گا پاکستان حقیقت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سندھ سے تعاون کر رہا ہے، ہمارا نعرہ تھر بدلے گا پاکستان حقیقت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر…

چوہدری شجاعت کی صدارت: معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ…

عثمان بزدار کی نیب میں آج پیش ہونے سے معذرت

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں آج پیش ہونے سے معذرت کر لی۔عثمان بزدار نے نیب میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں مصروف ہوں، اس لیے آج پیش نہیں ہو سکتا۔نیب لاہور نے سابق وزیرِ…