جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیسکو شدید مالی بحران کا شکار، وزیرِ اعلیٰ کا وزیرٍ اعظم کو خط

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مالی مسائل سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان نے خط میں وزیر ِاعظم شہباز شریف کو بتایا ہے کہ پیسکو کو سالانہ…

لاہور کے عوام نے عمرانی فتنے کو مسترد کر دیا: امتیازشیخ

وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام نے عمرانی فتنے کو مسترد کر دیا۔یہ بات وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرپوک شخص اپنا موازنہ بینظیر بھٹو شہید اور مرتضیٰ بھٹو شہید…

بھارت کا سکھوں کے مظاہروں پر اظہار تشویش، کینیڈین ہائی کمشنر طلب

بھارت حکومت نے گزشتہ روز کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے سکھوں کے مظاہروں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کینیڈین حکومت بھارتی سفارت کاروں…

کراچی: گزشتہ روز گری فیکٹری کے ملبے سے 1 مزدور کی لاش نکال لی گئی

کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز مرتضیٰ چورنگی پر واقع زیرِ تعمیر فیکٹری کی گرنے والی چھت کے ملبے سے ایک مزدور کی لاش نکال لی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے ملبے سے ایک مزدور زبیر کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی گئی ہے۔متوفی کے…

اہل لاہور نے حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کو شکست دی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لاہور والوں نے حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کو شکست دی۔اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مینار پاکستان جلسہ کامیاب کرنے پر اہل لاہور…

ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی رہے گی، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ ہماری عدلیہ میں جسٹس منیر مومنٹ دوبارہ نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ…

عمران جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے سلیکٹ ہونا چاہتے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے سلیکٹ ہونا چاہتے ہیں۔لاہور میں ن لیگی لائرز ونگ کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ فوری الیکشن کا مطالبہ اسی لیے کیا جارہا ہے کہ…

سازش کا سفر امریکا سے شروع ہو کر آئی جی اسلام آباد پر آگیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا، بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور پھر آئی جی اسلام آباد پر آگیا۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے نوید سنائی کہ نواز شریف جلد آرہے ہیں اور ساتھ ہی کہا…

بھارت کے اسپتال میں پوچا پاٹ کیلئے آگ جلانے پر تنقید

بھارت کے شہر دہلی کے اسپتال میں پوچا پاٹ کا اہتمام کیا گیا اور اس دوران  آگ بھی جلائی گئی جس کی تصویر دیکھ کر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سیکڑوں لوگوں نے…

ایشیاءکپ میں بھارت کے میچز پاکستان میں نہیں ہونگے

ایشیاء کپ 2023ء میں بھارت کے میچز پاکستان میں نہیں ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے دیگر میچز پاکستان میں ہی ہوں گے اور اس حوالے سے فارمولے پر عمل ہونے کی قوی امید ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا…

کوئٹہ: حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔کوئٹہ میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے چیمبر میں طلب کر کے راہداری ریمانڈ دیا۔حسان نیازی…

کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، الیکشن کمشنر سندھ

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ری پولنگ کا سلسلہ پُرامن طریقے سے جاری…

سرفراز نے نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فلاحی ادارے کے کیمپ میں نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا۔ کراچی میں فلاحی ادارے کی جانب سے قائم کیمپ میں لوگوں کی فرمائش پر سرفراز احمد نے نعت پڑھ کر سنائی۔ سرفراز احمد نے مسافر، غریب اور نادار افراد…

کراچی: رمضان کا آغاز ہوتے ہی پھل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی میں بھی رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ شہرِ قائد میں تربوز 100 سے 120 روپے کلو جبکہ چیکو کی قیمت 300 روپے فی کلو ہے۔کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مختلف…

عمران خان کے بعد پریانکا گاندھی نے بھی میر جعفر کے الفاظ کہنا شروع کر دیے

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بعد بھارت میں بھی اپوزیشن جماعت کی ایک رہنما نے اپنی تقریر میں میر جعفر لفظ استعمال کیا۔بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔بھارتی میڈیا…

کراچی: مزارِ قائد کے قریب کار پر فائرنگ کے ملزمان شہر سے باہر فرار

کراچی میں مزارِ قائد کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے والے ملزمان کے شہر سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کار سوار نوجوان ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔کار سوار کو گرومندر…

عمران خان کے مسئلے سیاسی نہیں، نفسیاتی ہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، ان کا کوئی سیاسی مسئلہ نہیں، ان کے سارے مسئلے نفسیاتی ہیں۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ…

افغانستان کیخلاف دوسرا T20، پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف…

وزیرِ اعظم کا صدرِ مملکت کو خط، فواد چوہدری کا ردِ عمل

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کا اپنے خط میں آئین پر عمل کرنے کا مشورہ شہباز شریف کو پی ٹی آئی کا پریس ریلیز ہی نظر آئے گا۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن…

حیدرآباد: پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران  یوسی 28 کے وارڈ 1 پر پولنگ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ پولیس کی بھاری اضافی نفری نے پہنچ کر دونوں…