جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بلا کر کہا گیا کہ عمران خان کا کوئی…

پشاور: خاتون کی اسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

پشاور میں خاتون کی اسپتال منتقلی کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ترجمان ریسکیو ادارے 1122 کا کہنا ہے کہ جہانگیر آباد کی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ…

مال گاڑیوں کیلئے 70 ویگنیں چین سے پاکستان روانہ

مال گاڑیوں کے لیے جدید ترین 70 ویگنیں چین سے پاکستان روانہ  کر دی گئیں۔ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ 70 ویگنیں 16جنوری کو کراچی پہنچیں گی  جبکہ مارچ میں مزید 130 ویگنیں آجائیں گی۔اُنہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 820 ویگنوں کا ہے، ٹیکنالوجی…

وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔وسیم اکرم نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیمور نے حال ہی میں ایک فائٹ میں حصہ لیا تھا اور انہیں ایم ایم اے فائٹر بننے کا…

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ، عمران خان اور پرویز الہٰی کی آج ملاقات کا امکان

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان آج اہم ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور پرویز الہٰی کی زمان پارک لاہور میں ملاقات کا امکان ہے جس میں نگراں…

الیکشن کمشنر سندھ کی وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کی تردید

سندھ کے الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے حلقہ بندیوں سے متعلق بیان کی تردید کر دی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی ذمے داریوں سے آگاہ ہے۔اعجاز انور چوہان نے کہا کہ سندھ میں…

سعید غنی اور خرم شیر زمان نے کہاں ووٹ ڈالے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے آج کراچی میں اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے۔وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے یو سی 8، چنیسر ٹاؤن…

یوکرین پر نئے روسی میزائل حملے، اموات 14 ہوگئیں

یوکرین کے شہر دنیپرو پر روسی میزائل حملوں میں اموات کی تعداد 14 ہو گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیپرو میں روسی حملوں میں 2 درجن سے زائد افراد لاپتہ اور 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریجنل گورنر کا کہنا ہے کہ دنیپرو اور کیف سمیت…

نیو کراچی: چھریوں کے وار سے 2 افرد شدید زخمی

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں چھریوں کے وار سے 2 افرد شدید زخمی ہو گئے۔چھریوں کے حملے کا واقعہ نیو کراچی کے خمیسہ گوٹھ میں واقع الغوثیہ ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا۔واقعے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی…

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ، 40 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔نیپالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے نے پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، حادثے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔نیپالی ایئر…

حکمران عمرہ کرنے نہیں، تیل لینے جاتے ہیں: مفتاح اسماعیل

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکمران عمرہ کرنے نہیں جاتے، تیل لینے جاتے ہیں، جب پاکستان اپنے لیے کام نہیں کرتا تو دوسرے ہمارے لیے کیوں کریں گے۔لاہور کے الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں اشرافیہ کی…

بہت تھریٹ ہیں، لیکن حالات قابو میں ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت تھریٹ ہیں، لیکن تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میں ہیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز…

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کراچی میں پرامن پولنگ پر اظہارِ اطمینان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں واقع سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا دورہ کیا۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے سی پی او آفس میں کنٹرول روم سے پولنگ اسٹیشنز پر جاری بلدیاتی انتخابات کے عمل کی نگرانی…

کراچی: بلدیاتی انتخابات، بدانتظامی، سامان تاخیر سے پہنچنے کی شکایات

کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا، مختلف پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ اور سامان نہ ہونے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی…

میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مذہبی عالم مفتی طارق مسعود کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کے…

کراچی بلدیاتی انتخابات: جماعتِ اسلامی اور پی پی کارکنان آمنے سامنے

بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران کراچی میں منگھوپیر کی یوسی 3 کے وارڈ 4 میں جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔جماعتِ اسلامی نے پیپلز پارٹی پر انتظامیہ کے ساتھ مل کر دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔اس موقع پر مذکورہ…

وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے: کامران بنگش

وزیرِ ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختون خوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا حصہ نہیں دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کا مقصد…

فاٹا انضمام پر بنی کمیٹی خوفناک ہے: تیمور سلیم جھگڑا

وزیرِ خزانہ خیبر پختوخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام سے متعلق بنائی گئی کمیٹی اور نوٹیفکیشن خوفناک ہے۔جاری کیے گئے بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے قبائلی اضلاع کی…

لیاری میں ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہ ہوئی: علی عزیز جی جی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی کا کہنا ہے کہ کراچی میں لیاری کی نیا آباد یوسی 11 میں دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں…

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیو ایم رہنما کا پہلا بیان

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ہم احتجاجاً الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں،…