جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے سے متعلق ویڈیو بیان  میں کہا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کی اپوزیشن جماعت…

امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب بڑی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے مزید کہا کہ سعودی…

بھارت: اسکوٹر سوار کا بےحسی کا مظاہرہ، 71 سالہ شخص کو سڑک پر گھسیٹ دیا

بھارتی شہر بنگلورو میں اسکوٹر سوار شخص نے بےحسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک 71 سالہ شخص کو سڑک پر گھسٹ کر زخمی کردیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے…

35 استعفوں کی منظوری پر عطا تارڑ کا طنز کا تیر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر طنز کا تیر داغ دیا۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی واپسی پر بڑے بڑے عہدے دلوانا چاہتے…

آرمی چیف کا زیادہ سے زیادہ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے پر زور

آرمی چیف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت دے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو…

35 نشستوں کے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) خالی ہونے والی 35 نشستوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے 34 پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت 35 ایم…

ایس ایس پی سینٹرل کی نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی کے زخمی کارکن کی عیادت

نارتھ کراچی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکن کی نجی اسپتال میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل معروف عثمان نے عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔خیال رہے کہ نارتھ کراچی میں…

مکمل اتفاق ہے جو دہشت گردی میں ملوث ہے اس سے بات نہیں ہوگی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مکمل اتفاق ہے کہ جو دہشت گردی میں ملوث ہے اس سے بات نہیں ہوگی۔ڈیووس میں عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان سے روابط نہ رکھنا مسئلے کا حل نہیں، طالبان سے…

الیکشن میں جو ٹھپے لگے ہیں اب سڑکوں کی سیاست ہوگی، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو ٹھپے لگے ہیں اب سڑکوں کی سیاست ہوگی۔ جب ہم سندھ کے شہری علاقوں میں آئے تو شناخت کو دوسری طرف چھوڑ کر آئے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا…

سستے تیل، ایل این جی کی خریداری: روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

روس کا اعلیٰ سطح کا وفد سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر بات چیت کےلیے پاکستان پہنچ گیا۔اسلام آباد میں کل سے پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 3 روزہ اجلاس شروع ہوگا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور…

ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کیلئے پولیس کا اہم فیصلہ

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کیلئے کیپیٹل پولیس نے اہم اقدام کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں مقیم افراد، دفاتر، اسکول وینز کو آر ایف آئی ڈی کارڈ جاری ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ ای لین…

ہم 35 پنکچر لگا چکے، اب یہ نئی ٹیوب لیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 34 اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفوں کی منظوری پر کہا ہے کہ ہم 35 پنکچر لگاچکے ہیں، اب یہ نئی ٹیوب لیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو…

کون بنے گا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب؟ حکومت، اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا۔ترجمان کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی…

پی پی جماعت اسلامی کو نمبر ون تسلیم کرے، میئر کراچی ہمارا ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کو کراچی کی نمبر ون پارٹی تسلیم کرے، پیپلز پارٹی جب تک جماعت اسلامی کو…

کراچی بلدیاتی انتخابات: پیپلز پارٹی کا ایک اور یونین کمیٹی پر کامیابی کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایک اور یونین کمیٹی پر کامیابی کا دعویٰ کردیا۔ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ چنیسر ٹاؤن یونین کمیٹی 6 میں دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ صدر…

کراچی: شاہ فیصل میں کالج کی طالبہ پی ٹی پریڈ کے دوران جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں خورشید گرلز کالج کی طالبہ پی ٹی پریڈ کے دوران جاں بحق ہوگئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راشد کھوسو کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا گیا ہے کہ سیکنڈ ایئر کامرس کی طالبہ…

عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 34 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد…

جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے…

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی: جماعت اسلامی پاکستان کا ہنگامی اجلاس شروع

بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی واضح برتری کو تسلیم نہ کرتے ہوئے سرکاری سطح پرکی جانے والی دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کا ہنگامی اجلاس امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی…