میں نے سدھو کو سبق سکھانے کے لئے خدا سے موت طلب کی، اہلیہ
سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی پٹیالہ جیل سے رہائی سے ایک روز قبل ان کی اہلیہ ڈاکٹر نوجوت کور سدھو نے جذباتی ٹوئٹ شیئر کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نوجوت کور سدھو نے لکھا کہ لگن سچی ہوتو…
بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گِل پر فرد جرم ایک بار پھر مؤخر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس کی…
رمضان اسپیشل: سحری کا دسترخوان سجائیں پراٹھے اور پوریوں سے
روایتی پراٹھوں کو کہیں بائی بائی اب سحری کا دسترخوان سجائیں لچھے دار پراٹھے، دہی کے پراٹھے اور پوریوں سے، اسے آپ بے فکر ہوکر رات میں بھی بنا کے رکھ سکتے ہیں یہ سحری کے اوقات میں تازہ اور نرم ملیں گے۔میدہ 2 کپ، گھی 2 کھانے کے چمچ، نمک ½…
شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی
لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان میں ضمنی ریفرنس کی کاپیاں…
پی ٹی آئی کراچی کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان لاپتہ، ترجمان
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے کراچی کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق محمد سلمان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیکریٹری کے بھائی نے آرٹلری…
سیاسی صورتحال پر حکمران اتحاد کا اہم اجلاس طلب
اہم سیاسی فیصلوں کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کر لیا۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز…
پنجاب میں بچھڑوں کو ملانے کیلئے ایپ پر کام کا آغاز
بچھڑے لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کے لیے پنجاب پولیس پبلک ایپ ”میرا پیارا“ پر کام کا آغاز ہوگیا۔”میرا پیارا“ ایپ کے ذریعے گمشدہ بچوں، بزرگوں، مریضوں کو ورثا سے ملایا جائے گا۔اس ایپ میں گمشدہ بچے اور افراد، ان کے لواحقین کا بائیو ڈیٹا،…
فواد چوہدری اور شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کردی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو تفتیشی افسر کی حاضری یقینی بنانے کا حکم…
ثقلین مشتاق کی نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی۔ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔اس حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش…
عدالتوں اور ایوانوں میں مفادات کی جنگ جاری ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں اور ایوانوں میں مفادات کی جنگ جاری اور ارکان پارلیمنٹ اور ججز دست و گریبان ہیں۔
منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب…
سٹورمی ڈینیئلز: ٹرمپ کو مشکل میں ڈالنے والی خاتون جنھوں نے پورن انڈسٹری کے آسکر جیت رکھے ہیں
سٹورمی ڈینیئلز: ٹرمپ کو مشکل میں ڈالنے والی خاتون جنھوں نے پورن انڈسٹری کے آسکر جیت رکھے ہیں،تصویر کا ذریعہGetty Images24 منٹ قبلسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے پہلے صدر ہوں گے جن کو مبینہ طور پر مجرمانہ عمل کی وجہ سے گرفتار کیا جائے…
امریکا میں طوفان، 3 افراد ہلاک
امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفان کے باعث کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ آرکنسا میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں الٹ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ طوفان سے مسی سپی اور الی…
نواز شریف کا بیان رول آف لاء کیخلاف یلغار ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نواز شریف اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ قبول نہ کرنے کا نواز شریف اور مریم اورنگزیب کا بیان رول آف لاء کے خلاف یلغار ہے۔ایک بیان…
منشیات اسمگلنگ، کوئٹہ پولیس کے 2 اہلکار کراچی میں گرفتار
کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار کراچی میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار کرلیے گئے، دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزموں کو بلدیہ موچکو پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کار سے لاکھوں…
ایکسپورٹرز 30 اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ایکسپوٹرز 30 اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں۔کراچی سے اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ سے 30 دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے…
وہ فیصلہ نافذ کرایا جارہا ہے جو ہوا ہی نہیں، رانا ثناء
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کروانے کی کوشش کر رہا ہے جو ہوا ہی نہیں، وہ درخواست تو 7 رکنی بینچ نے چار تین سے خارج کر دی تھی۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں…
کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر، مسافر پریشان
سیرین ایئر لائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے باعث مسافر پریشان ہوگئے۔ پرواز ای آر 911 کے مسافروں کو جہاز میں بٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ 290 مسافروں کو کراچی…
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم میں خنکی آگئی۔ لاہور میں شام کے بعد گہرے بادل چھا گئے اور کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی، شیخوپورہ،…
ایئر پورٹس کی نجکاری کیلئے فنانشنل منیجر کی تقرری کا فیصلہ، ذرائع
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے ایئر پورٹس کی نجکاری کے لیے فنانشنل منیجر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جبکہ سی اے اے کی…
15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
حکومت نے 15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی۔اسحاق…