جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حساس صورتحال میں انتخابات کی شفافیت خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ حساس ملکی صورتحال میں انتخابات کی شفافیت خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی ہے۔پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے معاملے پر تحریک انصاف کی…

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے نام فائنل

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دو نام فائنل کرلیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی میں بھجوانے کےلیے دو نام فائنل کرلیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ احمد نواز سکھیرا اور نوید چیمہ کے نام…

سی ویو سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کی تحقیقات، مقدمہ میں نامزد ملزمہ گرفتار

کراچی کے ساحل سمندر سی ویو سے ویٹنری ڈاکٹر کی لاش ملنے کی تحقیقات میں پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بسما یعقوب کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو سارہ ملک کیس میں شامل تفتیش…

قومی اسمبلی میں استعفوں اور واپسی کا معاملہ، پی ٹی آئی اجلاس اسلام آباد میں طلب

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری اور واپسی کے معاملے پر پارٹی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کل صبح 10 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ…

عامر لیاقت وائرل ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ پر 26 جنوری کو فرد جرم عائد ہوگی

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ پر 26 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی…

کراچی: بجلی کی بندش کےخلاف بلوچ کالونی پل پر احتجاج

کراچی کے علاقے عمر کالونی، بلوچ پاڑا کے رہائشیوں نے بجلی کی بندش کےخلاف بلوچ کالونی پل پر احتجاج کیا۔ دھرنے کے باعث شہید ملت ایکسپریس وے پر دونوں طرف سے ٹریفک بند ہوگئی اور قیوم آباد سے شارع فیصل اور بہادرآباد سے بلوچ کالونی جانے والا…

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا سندھ بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔جی ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دونوں مراحل 26 جون 2022 اور 15 جنوری 2023 کو ہونے والے جھرلو الیکشن کو مسترد…

کراچی کے تین اضلاع میں پارٹی پوزیشن جاری

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کراچی کے ضلع جنوبی، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی میں پارٹی پوزیشن جاری کردی۔ ضلع جنوبی کے دو ٹاؤنز کی 26 میں سے 25 یو سیز میں انتخابات ہوئے۔ضلع جنوبی میں پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 15 نشستیں لینے میں…

سابق روسی صدر نے نیٹو کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی

سابق روسی صدر دمتری میدودیو نے نیٹو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کی شکست سے نیوکلیئر جنگ چھڑ سکتی ہے۔دمتری میدودیو صدر پیوٹن کے اتحادی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت کی روایتی جنگ میں شکست سے ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی…

ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کرسکے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کرسکے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف نئے نئے مقدمے دائر کیے جا رہے ہیں۔ان…

عمران خان کی قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان کی قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضمنی انتخابات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108…

امریکی عہدیدار اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات، سعودی عرب سے تعلقات بحالی پر غور

امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے امکانات پر بات چیت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یروشلم میں ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے ایران کے خلاف امریکا اور…

بی پی ایل میں افتخار احمد کی سنچری، شکیب کیساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک اور پاکستانی بیٹر نے سنچری داغ دی۔ اس مرتبہ سنچری بنانے والے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ہیں، جو ایونٹ میں فورچون باریشل کی نمائندگی کر…

خیبرپختونخوا: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے علاقے تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کر دی…

مسلم لیگ (ن) میں تھا، ہوں اور یہاں سے ہی گھر جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی جماعت یا ہم خیال گروپ بنانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں تھا، ہوں اور یہاں سے ہی گھر جاؤں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے کرنے کی…

آصف زرداری سیاسی میدان کے ’مین آف دی میچ‘ قرار

انٹرنیشنل سیاسی فورم سروے برائے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاکستانی حالیہ سیاسی میدان میں ’مین آف دی میچ‘ قرار دے دیا گیا۔سروے میں 22 ہزار سے زیادہ مرد و زن کی رائے لی گئی، رائے کے دوران بعض مبصرین کی رائے…

منصور عثمان اعوان کی اٹارنی جنرل بننے سے معذرت

منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی۔ذرائع نے نئے اٹارنی جنرل پاکستان کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کے باعث یہ عہدہ لینے سے معذرت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور عثمان اعوان…

گھی پاکستان میں مہنگا، دنیا میں آدھی قیمت پر ہے: جمشید اقبال چیمہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ گھی پوری دنیا نے آدھی قیمت کر دیا، پاکستان میں وہ بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔یہ بات جمشید اقبال چیمہ نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے…

بلدیاتی انتخابات، پی پی رہنما سعید غنی جماعتِ اسلامی کے مرکز پہنچ گئے

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جماعتِ اسلامی میں پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کراچی کے مرکز ادارۂ نورِ حق پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق…

آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر…