اوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل مہنگا
اوپیک پلس ممالک کے تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اوپیک اتحادی ممالک مئی سے سال کے آخر تک تیل پیداوار میں…
فواد چوہدری کی ریڈزون کے داخلی راستے کھلوانے کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ریڈ زون کھلوانے کی استدعا مسترد کر دی۔پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری معمول کے کیس کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی عدالت میں پیش ہو گئے۔فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ…
انٹر بینک: ڈالر 285 روپے کا ہو گیا
کاروباری ہفتے کے آغاز میں آج امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 79 پیسے پر بند…
پورا اسلام آباد غزہ بنا دیا گیا: فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس کے پاس یہ بتانے جا رہا ہوں کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو غزہ بنا دیا ہے، بلکہ پورا اسلام آباد غزہ بنا دیا گیا ہے۔یہ بات فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے سامنے پیش ہونے…
سپریم کورٹ میں آج کون کون جاسکے گا، پولیس نے بتادیا
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہو سکیں گے جن کے مقدمات زیرِ سماعت ہوں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایسے افراد بھی سپریم کورٹ جا سکیں گے جنہیں سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری…
پاک چین تجارتی راہداری آج کھل جائے گی
درہ خنجراب کے راستے پاک چین اقتصادی راہداری تین سال بعد آج پھر سے کھل جائے گی، دونوں ملکوں میں براہ راست تجارت پھر سے شروع ہوجائے گی۔راہداری کھلنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں سی پیک کو جس…
کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے، فائرنگ کے دوران اہل خانہ محفوظ رہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈاکو جس 3 منزلہ بلڈنگ میں داخل ہوئے، اس میں دبئی پلٹ فیملی رہائش پذیر ہے جو مکمل طور پر محفوظ رہی۔دریں اثناء…
بعض لوگوں کو میرے پکوڑے تلنے پر اعتراض ہے: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کو عوام کی افطاری کے لیے میرے پکوڑے تلنے پر اعتراض ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واقع فوڈ اسٹریٹ پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے…
رستم پاکستان دنگل 7 مئی کو ہوگا
رستم پاکستان دنگل 7 مئی کو لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ہوگا۔ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے زمان انور جانی اور بہاولپور کے محمد آصف اس مقابلے میں مدمقابل ہوں گے۔ارشد ستار کے مطابق اس دنگل کے موقع پر…
عمران خان نے نواز شریف کی تعریف کر دی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کو توسیع نہ دے کر نواز نے اچھا کام کیا، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ جھوٹ…
سپریم کورٹ میں الیکشن التواء کیس: 31 مارچ کی سماعت کا حکم نامہ جاری
الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ نے 31 مارچ کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کو چند سوالات کے جوابات کےلیے کہا گیا، الیکشن کمیشن نے…
عمران خان معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار ہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا…
شمالی کوریا کی اہم جوہری سائٹ پر اعلیٰ درجے کی سرگرمی دیکھی گئی، امریکی رپورٹ
امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی اہم جوہری سائٹ پر اعلیٰ درجے کی سرگرمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ امیجز میں شمالی کوریا کی یونگ بیون جوہری سائٹ پر سرگرمی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا…
پیر کو ایک اور وزیراعظم فارغ ہوسکتا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی…
کراچی، مقتول ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قراۃ العین گرفتار
کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں پولیس نے مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا…
کراچی سائٹ ایریا ہلاکتیں، فیکٹری مالک کے اہم انکشافات
کراچی سائٹ ایریا کی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کا واقعہ پیش آنے کے بعد گرفتار فیکٹری مالک نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق زکوٰۃ کی رقم کے لئے مستحقین کئی روز سے متاثرہ فیکٹری کے چکر لگارہے تھے، خواتین…
نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے
سابق وزیراعظم نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔رپورٹس کے مطابق نواز شریف سعودی عرب کے بادشاہ کی دعوت پر عمرہ کے لئے جائیں گے۔اہم سیاسی فیصلوں کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج…
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں کیا ہو رہا ہے؟ سات اہم سوالوں کے جوابات
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں کیا ہو رہا ہے؟ سات اہم سوالوں کے جوابات،تصویر کا ذریعہReuters2 گھنٹے قبلسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک کی گرینڈ جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے بعد وہ مجرمانہ الزامات کا سامنا…
کراچی ایئرپورٹ سے جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم عبدالجبار اس سے پہلے بھی کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی جییں کاٹنے میں ملوث رہا۔اے ایس ایف ذرائع…
پشاور سے جدہ کے مسافر کے قبضے سے پونے 2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ کے مسافر کے قبضہ سے پونے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر حیات اللّٰہ جدہ جانے کےلیے پشاور انٹرنیشنل…