جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن کی پنجاب، KP کی نگراں حکومتوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے دستخط سے گائیڈ لائنز کا نوٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومتیں الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن…

کس پارٹی میں شامل ہونگا فیصلہ الیکشن کے بعد ہوگا، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ دوستی قائم رکھنا چاہتا ہوں، کس پارٹی میں شامل ہوں گا اس کا فیصلہ الیکشن کے بعد ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست سے غائب نہیں…

بلوچستان، بولان میں گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل

بلوچستان کے ضلع بولان میں چار روز قبل دھماکا خیز مواد سے تباہ ہونے والی 12 انچ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا، کوئٹہ میں سوئی گیس پریشر کل شام تک بہتر ہونے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ بولان کے علاقے سراج…

پاکستان نہ برازیل ہے اور نہ ہی مصر: وسعت اللہ خان کا کالم

پاکستان نہ برازیل ہے اور نہ ہی مصر: وسعت اللہ خان کا کالم2 گھنٹے قبلبرازیل کے  صدر لولا ڈی سلوا نے منتخب ہونے کے دو ہفتے بعد فوج کے سربراہ اور کئی سینیئر افسروں کو برطرف کر دیا۔ کیونکہ سابق صدر بولسنارو کے حامیوں نے انتخابی نتائج تسلیم…

اسلام آباد کو کولمبو بنانا ہے یا انتخابات کے ذریعے سافٹ ریولوشن کی جانب بڑھنا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسلام آباد کو کولمبو بنانا ہے یا انتخابات کے ذریعے سافٹ ریولوشن کی جانب بڑھنا ہے، اداروں نے ان دو میں سے ایک فیصلہ کرنا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے…

پی ٹی آئی نے محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری مسترد کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محسن نقوی کی پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو مسترد کردیا۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ محسن نقوی جیسے متنازع شخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن…

3 ماہ میں بلدیاتی انتخابات پھر ہوں گے، فاروق ستار کا دعویٰ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے 3 ماہ بعد نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دعویٰ کردیا۔حیدر آباد میں پارٹی جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جھرلو تھے، بڑے طبقے کو دیوار سے لگا…

نواز شریف کی واپسی کا اعلان کب ہوگا؟ جاوید لطیف نے بتادیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2 صوبوں کے انتخابی شیڈول کے ساتھ ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران جاید لطیف نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، ایسا…

جن کا کراچی سے کوئی رکن اسمبلی نہیں وہ ہمارے مینڈیٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، قادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ کراچی کے جیالوں نے شہریوں کے دل جیت کر مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی مخالفین کو سرپرائز ملے گا۔ وزیر صحت قادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ…

کراچی: سرکاری نرخ پر آٹے کی عدم فروخت پر کارروائی، دکانداروں کی گرفتاری و جرمانے

کراچی میں سرکاری نرخ پر آٹا فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 85 دکاندروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت…

پرویز الہٰی کا محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ تقرری کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ 35…

چینی ارب پتی بزنس مین اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے

چینی ارب پتی اور چائنا ایور گرینڈے گروہ کے چیئرمین ہوئی کا یان اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہوئی کا یان کبھی 42 ارب ڈالرز کے مالک تھے، تاہم اب ان کی دولت گھٹتے گھٹتے صرف 3 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔ انتہائی دولت مند اور…

ہماری نسل کشی پر کوئی آئینی ادارہ بات تک نہیں سنتا، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری نسل کشی پر کوئی آئینی ادارہ ہماری بات نہیں سنتا۔حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گیم تو ابھی شروع ہوا ہے، اس طرح میئر…

اعتراف کرتے ہیں ہم نے انصاف کا کچھ زیادہ انتظار کرلیا، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اعتراف کرتے ہیں، ہم نے انصاف کا انتظار کچھ زیادہ کرلیا۔حیدرآباد میں ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ثابت شدہ ہے، اسے…

عمران خان کی محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف سپریم کورٹ جانے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کردی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی۔فواد چوہدری نے کہا کہ…

سرفراز احمد کی مدینے میں بیٹے کے ساتھ نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی مدینہ منورہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے فیملی کے…

مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ولی خان بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے…

عمران خان کی ہرزہ سرائی نے سیاست کو بدنام کیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی نے سیاست کو بدنام کیا۔ایک بیان میں شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے معاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران…

شکارپور کچے کے علاقے سے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا

شکارپور، ناپر کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ڈاکوؤں نے رہائی کیلئے پہلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تاہم مشکل سے چالیس لاکھ روپے میں رہائی کیلئے مانے۔ایس ایس پی فیضان علی کا کہنا…

آصف علی زرداری کا محسن نقوی کی تقرری کا خیرمقدم

سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن کے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کے بھیجے گئے 4 ناموں سے میں محسن نقوی جیسے بہترین شخص کا…