نیب کے بیان کے بعد سلیمان شہباز کی درخواست نمٹا دی گئی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے نیب کے بیان پر درخواست ضمانت واپس لے لی۔احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سلیمان شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ان کی درخواست ضمانت…
بھارتی کھلاڑیوں کی رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کیلئے مندر میں پوجا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھی رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کے لیے مندر میں پوجا کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادو، کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر جوکہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے…
اسٹیٹ بینک آج شرح سود کا اعلان کرے گا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) آج شرح سود کا اعلان کرے گا۔ شرح سود کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کمیٹی کا فیصلہ پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں شرح سود کی…
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن آئے ہیں تاکہ آگاہ کر سکیں کہ ہم استعفے واپس لے رہے ہیں۔دوسری جانب…
استعمال شدہ چائے کی پتی کِس کام آسکتی ہے؟
ہم اکثر چائے پکانے کے بعد، استعمال شدہ پتی پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ جس کو بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں یہ آپ کے کتنا کام آسکتی ہے؟چائے کی استعمال شدہ پتی کو کھانوں سے لے کر صفائی تک چند درج ذیل حیران کن طریقوں سے…
سلیمان شہباز نے محسن نقوی کو اپ رائٹ آدمی قرار دیدیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اچھا اور اپ رائٹ آدمی قرار دے دیا۔ لاہور میں احتساب عدالت میں سلیمان شہباز نے مختصر گفتگو کی۔اس دوران صحافی نے سلیمان شہبازسےسوال کیاکہ محسن نقوی…
وزیر اعظم کی محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بننے پر مبارک باد
وزیراعظم شہبازشریف نے پرمحسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) خیر مقدم کرتا ہوں۔انہوں نے…
کراچی میں بجلی بحالی کا عمل شروع
شہر قائد کراچی میں بجلی بحالی کا عمل شروع ہو گیا.پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ کو بجلی بحال کردی گئی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کےبعد بجلی کی بحالی کیلیےمصروف ہے، سسٹم کو جلد از جلد مستحکم بنایا جارہا ہے، ترجمان کے…
بیلجئیم ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کا سہرا ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون کے سر
خاتون ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون کو بیلجئیم ہاکی ٹیم کی کامیابی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں بیلجئیم ہاکی ٹیم کی کامیابیوں میں ان کی ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون…
نیپرا کا ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس
نیپرا اتھارٹی نے ملک میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔نیپرا کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کرلی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ 2021 اور 2022 میں بلیک آؤٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانے…
اسد قیصر کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس طارق محمود…
ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسی
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کیا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے ٹیمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے دوران سماعت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ملک میں اس…
نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ
کراچی کی انسداد دہشت گردی جیل کمپلیکس نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلاء اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا…
سو یڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت عمل ہے، سراج الحق
راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سو یڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی گھناؤنا اور ناقابل برداشت عمل ہے آزادی کی آڑمیں کسی بھی ایسے فعل…
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی گورنر سے ملاقات
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنی تقریب حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے…
کراچی، بلاول چورنگی کے قریب کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
کراچی میں کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کلفٹن میں بلاول چورنگی کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ…
بارشیں اور برفباری، ملک کے بیشتر علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں
ملک بھر میں کہیں بارش، کہیں برفباری اور کہیں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے بیشتر علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔شمالی بلوچستان میں غیرمعمولی سردی سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا۔ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور…
کراچی، پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی میں پولیس نے کورنگی، ابراہیم حیدری اور شاہ لطیف میں مقابلے کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے بعد ایک ڈاکو نور محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم…
کراچی، لیاقت آباد میں فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، خاتون کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا، مرد کے پوسٹ مارٹم کے دوران پولیس کو زہریلی چیز کھانے یا دم گھٹنے سے موت واقع ہونے کا شبہ ہے۔پولیس کے مطابق الکرم اسکوائر کے ایک فلیٹ سے60…
ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کے مطابق، اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائینوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی…