جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بنوں، دیسی ساختہ بم دھماکے میں اہلکار شہید

بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے…

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیر توانائی بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت پر اور وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈاؤن پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔پنجاب اور خیبر…

پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھی ہے، ڈونلڈ بلوم

پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ چکی ہے، باہمی تجارت تقریبا 10 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز سےملاقات کی۔ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان…

سب جانتے اور مانتے ہیں جماعت اسلامی نے ملک کی خدمت کی، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب جانتے اور مانتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے ملک کی خدمت کی ہے۔لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں لینڈریفارمز نہیں ہوئیں، آج بھی…

پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ، دفاتر 3 دن کیلئے بند

 سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کر دیے گئے، سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت میں چند مقامات پر برقی…

بھارت کا ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور

فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو ناک آوٹ مرحلے میں شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے ہرایا۔میچ کے دوران دونوں…

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس پہنچ گئے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنی تقریب حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے…

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام ہوگئی، گلستان جوہر بلاک 14 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 23 سال کے مہتاب شاہ کے نام سے ہوئی۔کراچی کے علاقے اورنگی…

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج قطر روانہ ہوں گے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ قطر پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔قطر سے بھکی اور حویلی بہادر شاہ کے بجلی گھر خریدنے کا کہا جائے گا۔قطر کراچی اور اسلام…

فرح گوگی کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ لگا دیں، مریم نواز کا طنز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی محسن نقوی پر تنقید کا طنزیہ انداز میں جواب میں دیا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا…

کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ او تھانہ شاہراہ فیصل کو معطل کر دیا

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او تھانہ شاہراہ فیصل کو معطل کر دیا۔ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے اپنی مرضی سے چیکنگ پوائنٹ تبدیل کیا اور موجود نہیں تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ شہر میں سب سے زیادہ جرائم شاہراہ فیصل تھانے کے…

آصف زرداری کا راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔آصف زرداری راولپنڈی آمد پر ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ سے ملاقات کےلیے اُن کے گھر…

آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح، چاہنے والوں سے پرائیوسی کا خیال رکھنے کی درخواست

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح ہوگیا، یہ بات کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں بتائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمدلللّٰہ، آج میرا نکاح تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بڑا دن…

عمران پاکستان کی معیشت کو بٹھانے کی مہم جوئی کر رہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی معیشت کو بٹھانے کی مہم جوئی کر رہا ہے، عوام اس کی فتنہ و فساد پر مبنی سیاست کے ساتھ نہیں ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں مجھے اقتدار نہ ملے تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو۔ لندن میں…

علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے کہا کہ نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، اس لیے جب بھی لندن آتا ہوں، ان سے ملاقات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا…

ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرادیا

آئی سی سی ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرش ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 114 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 18ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر سِکس…

نواز شریف کی بجلی کا بریک ڈاؤن جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کو جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی۔لندن میں نواز شریف کی  زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر افنان خان، سعود مجید اور علیم خان…

ممتاز بزنس ٹائیکون بیرام ڈنشا آواری کی آخری رسومات ادا

ممتاز بزنس ٹائیکون بیرام ڈنشا آواری کا جسد خاکی محمود آباد کے ٹیمپل آف سائلنس کے سپرد کر دیا گیا۔ آواری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور کینیڈا کے اعزازی قونصل جنرل بیرام ڈنشا آواری علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ بیرام ڈی آواری کی آخری…

چوہوں کو مارنے کیلئے چہرے شناخت کرنے والا سافٹ ویئر تیار

دنیا کے سب سے بڑے کیڑے مار گروپ نے چوہوں کو مارنے کیلئے چہرہ شناخت کرنے والا سافٹ ویئر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کئی گھروں میں اس کے تجربات جاری ہیں، یہ سافٹ ویئر ’رینٹوکل‘ نامی گروپ نے 18 مہینے پہلے ووڈافون کے ساتھ مل کر بنایا…

ڈالر ریٹ کا فرق کب ختم ہوگا؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتادیا

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کا فرق تبھی ختم ہوگا جب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام مکمل ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ…