عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر اکبر ایس بابر کا طنز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر طنز کر دیا۔اکبر ایس بابر نے اپنے طنزیہ بیان میں کہا کہ ’نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں، پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں۔‘اکبر…
سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان کا خطاب
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرائی جارہی تھی تو اُس وقت کے آرمی چیف کو عدم استحکام سے متعلق سمجھایا تھا۔ لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اس دوران…
ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، وزیر اقلیتی امور سندھ
سندھ کے وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی کا کہنا ہے کہ ہولی تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔گیان چند ایسرانی نے کہا کہ ہندو برادری 6 اور…
نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہو سکتے، پرویز الہٰی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہوسکتے۔لاہور سے جاری بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کرکے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی…
پی ایس ایل 8: ویمنز نمائشی میچز کیلئے ٹیموں کا اعلان، غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوران نمائشی ویمنز کرکٹ میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان دونوں ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوران تین نمائشی ویمنز کرکٹ…
وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی اہم امور پر مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع…
ایسی فارم بہت کم لگتی ہے، اعظم خان
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان نے اپنی فارم کے بارے میں کہا ہے کہ ایسی فارم بہت کم لگتی ہے، میرا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کافی زبردست جارہا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر پر آ کر رنز بنانا…
نیو یارک: اسرائیلی قونصل خانے کے اہلکار پر اقدام قتل کا الزام
نیو یارک کے اسرائیلی قونصل خانے میں ملازمت کرنے والے 24 سالہ جوناتھن میمون پر اقدام قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔مین ہیٹن کی کریمنل کورٹ نے 25 ہزار ڈالر کے عوض ملزم کو ضمانت دے دی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جوناتھن نے 42 سالہ شخص پر…
سب سے موٹی توند والا فاتح، ایتھوپیا کا عجیب و غریب تہوار
جنوبی ایتھوپیا میں ایک قبیلہ ایسا ہے جہاں موٹاپے کا سالانہ تہوار منایا جاتا ہے، اس موقع پر سب سے بڑی توند والے شخص کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔اس بڑے تہوار کی تیاری کرنے کیلئے حضرات 6 مہینے تک موٹا ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔جنوبی ایتھوپیا کے…
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد گزشتہ سال جولائی میں نواز شریف کی...ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے…
پی آئی اے نے پرائیویٹ حج کے کرایوں کا اعلان ڈالرز میں کردیا
پی آئی اے نے حج آپریشن 2023 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پرائیوٹ حج کے تحت ساؤتھ ریجن جس میں کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے جانے والے عازمین کے…
شاہین آفریدی کی پولیو سے متاثر اپنے مداح سے ملاقات
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے اسپیشل مداح سے ملاقات کی ہے۔پولیو سے متاثر مداح نے شاہین آفریدی کو اپنے ہاتھوں سے بنا ان کا اسکیچ پیش کیا۔اس موقع پر شاہین آفریدی نے مداح کو آج کا پی ایس ایل میچ…
مریم اورنگزیب نے عمران اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالت پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا۔ مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ دہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ 200 پیشیاں…
کراچی میں 6 کروڑ کی ڈکیتی میں گھر کا بھیدی ملوث نکلا
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر کے 3 کروڑ روپے برآمدکر لیے گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم سمیت…
سندھ ہائی کورٹ نے ایس پی ایس سی 2020 کے امتحانات کو مسترد کر دیا
سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) 2020 کے امتحانات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 2020 کے امتحانات کو مسترد کرتے ہوئے امیدواروں سے 2 ماہ کے اندر اندر دوبارہ امتحان لینے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ…
وزیر خزانہ کا عازمین حج کیلئے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عازمین حج کے لیے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں حج پالیسی، اسپانسر شپ اسکیم، سعودی عرب میں رقوم کی ادائیگی اور فاٹا…
کورونا ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان کی لاش گھر سے برآمد
کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو بنانے میں مددکرنے والے سائنسدان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈرے بوٹیکوو جمعرات کواپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص…
مریم نواز عدلیہ پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ پرویز الہٰی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے…
ن لیگ لائرز فورم کی جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت
پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروادی۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج کے خاندانی ذرائع نے جج اور چوہدری پرویز…
عمران خان بزدل آدمی، جیل جانے سے ڈرتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان بزدل آدمی ہے، جیل جانے سے ڈرتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ورکرز کو کہتا ہے جیلیں بھرو خود زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے۔گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا…