جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سوات:کوچ کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔سوات پولیس کے مطابق مسافر کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی کہ کیمارئی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا…

لاہور: کروڑوں مالیت کی ہاکی سنتھیٹک ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی سنتھیٹک ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ماہرین کی ہدایات کے مطابق ٹرف بچھائی جا رہی ہے۔ٹرف بچھانے کے کام کا افتتاح اپریل کے وسط میں مشیرِ کھیل…

نوشہرو فیروز: 2 دولہا بارات چھوڑ کر ووٹ دینے پہنچ گئے

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور کی ٹاؤن کمیٹی میں جنرل کونسلر کی نشست پر ہونے والے انتخاب کے لیے 2 دولہا بارات چھوڑ کر ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔دولہا ماجد بابو اور راشد بابو نے بارات لے کر حیدر آباد جانا تھا۔دولہا ماجد نے…

تیز بارش میں بھٹکنے والا پاکستانی طیارہ 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا

تیز بارش کے دوران لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد بھٹکنے والا پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلو میٹر تک سفر کر کے پاکستان واپس پہنچا۔قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 248 جمعرات…

ششی تھرور کا منی پور میں صدارتی راج لگانے کا مطالبہ

بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھارت کی ریاست منی پور میں صدارتی راج نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔بھارت کی ریاست منی پور میں کئی دنوں بعد بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں اور مودی حکومت صورتِ حال قابو کرنے میں ناکام ہے۔بھارتی میڈیا کے…

عمران خان سے کینیڈین اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن نے ملاقات کی ہے۔لاہور کے زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال اور معاشی پالیسیوں پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر عمران خان نے پاکستان…

پاکستان بدقمستی سے ورلڈ کیپیٹل آف ڈائبیٹیز بن چکا ہے: نگراں وزیر صحت پنجاب

نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ دنیا میں سب ڈاکٹر کہتے ہیں کہ پاکستان بدقمستی سے ورلڈکیپیٹل آف ڈائبیٹیز بن چکا ہے۔ فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان میں…

کوئٹہ: کانگو وائرس کی مریضہ کا انتقال

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کی مریضہ انتقال کر گئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کا تعلق افغانستان سے تھا جو عارضی طور پر کچلاک میں رہائش پذیر تھی۔اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس…

جماعتِ اسلامی الیکشن سیل کا الیکشن کمیشن سندھ کو تیسرا خط

پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر جماعتِ اسلامی کے الیکشن سیل نے الیکشن کمیشن سندھ کو تیسرا خط لکھ دیا۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے۔ترجمان کا خط میں کہنا ہے کہ یوسی 13 نیو کراچی پولنگ اسٹیشن…

بہاولپور: گھریلو رنجش پر باپ کا 3 کمسن بچوں اور بیوی پر تشدد

جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں گھریلو رنجش پر باپ نے 3 کمسن بچوں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوہے کا راڈ مارنے سے بچوں کے چہرے اور جسم پر نشانات آئے ہیں۔پولیس…

بھارتی صدر کی تقریر کے دوران بجلی غائب

بھارت کی صدر دروپدی مرمو کی تقریر کے دوران لائٹ چلی گئی تاہم انہوں نے تقریر جاری رکھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر ریاست اڑیسا میں یونیورسٹی کی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔رپورٹس کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے اپنی تقریر…

سندھ، 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، سکھر،…

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان ہلاک

لاہور کے علاقوں شاہدرہ ٹاؤن اور مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں فائرنگ سے بھتہ خور شوٹر اور ڈاکو فیضان عرف جگا اور علی رضا ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق مناواں مقابلے…

امریکا، شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق الین (Allen) شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں  حملہ آور نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق…

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور،  نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری،…

ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جنہوں نے کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلے سے ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں…

آڈیو لیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے، آڈیو لیکس نے اب تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا۔لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں…

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین قرار دے دیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ورلڈکپ تک قومی ٹیم تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے۔ وائس کپتان کے اعلان کی ضرورت نہیں تھی۔ شاہد آفرید نے قومی کرکٹ…

حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکمران ٹولے کا انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پاکستان تحریک…