کوئٹہ: گیس لیکج سے دھماکا، 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن…
بہاولپور، گھر سے 12 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں گھر سے 12 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے۔لواحقین کے مطابق سنگیتا کو گھر میں چھوڑ کر رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے، گھر واپس آئے تو سنگیتا کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔مصنوعی ہاتھ لگوانے…
فرانس، پیرس میں سکھوں کا بھارت کے خلاف مظاہرہ
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بھارتی جیلوں سے سکھ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔میلبورن سے موصولہ اطلاع کے مطابق خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم میں بین الاقوامی اداروں کے مبصرین…
چمن میں لیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد
چمن میں لیویز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گولہ اور بارود برآمد کرلیا۔حکام کے مطابق آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، 64 مارٹر گولے، 270 کلو گرام بارود، 140 آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے گئے۔کاؤنٹر ٹیرر ازم…
پاکستان آکر اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کرکٹ کی کیا قدر ہے، سیم بلنگز
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز نے کہا ہے کہ بطور غیر ملکی کرکٹر یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی کیا قدر ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا تجربہ انجوائے…
سندھ حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کا اعلان
حکومت سندھ نے وزیراعظم کے حکم پر سرکاری سطح پر اخراجات میں کمی کا اعلان کردیا، محکمہ خزانہ سندھ نے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق کابینہ ارکان سے سیکیورٹی ڈیوٹی کی آدھی گاڑیاں واپس لی جائیں گی، تمام محکموں کی خالی…
سندھ پولیس کے بم ڈسپوزل کیڈر کے 135 ملازمین کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب
سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل کیڈر (بی ڈی سی) کے 135 ملازمین کی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی اور ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عمران یعقوب منہاس کی جانب سے اس سلسلے میں…
ایران کی نجی ایئرلائن کی پرواز کی الماتے میں ہنگامی لینڈنگ
ایران کی نجی ایئرلائن کی دارالحکومت تہران سے بیجنگ کے لیے پرواز میں روس کی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ماہان ایئر پرواز ڈبلیو 579…
لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار
پولیس افسر کو زخمی کرنے والا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مخبر خاص کی اطلاع پر مارے گئے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں…
ٹورنٹو، پی آئی اے کی پرواز 36 گھنٹے تاخیر سے لاہور کے لیے روانہ
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں برفانی طوفان کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل کی پرواز پی کے 798 لگ بھگ 36 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔پرواز پی کے 798 نے ہفتہ کی رات پونے نو بجے ٹورنٹو سے لاہور پہنچنا تھا جو ٹورنٹو کے آس پاس…
امریکا: پولیس ٹریننگ سینٹر پر احتجاجی مظاہرین کا دھاوا، 35 گرفتار
امریکی ریاست اٹلانٹا میں اتوار کی شام درجنوں افراد نے پولیس کے تربیتی مرکز پر دھاوا بول دیا۔احتجاجی مظاہرین نے تربیتی مرکز پر پتھراؤ کیا، پٹاخے پھوڑے، اینٹیں اور بوتل بم بھی پھینکے، پولیس نے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔شام ساڑھے 5…
آئی ایم ایف نے پاکستان کے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کردیا
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے…
سہیل تنویر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ سہیل تنویر نے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ …
ایک سال میں پی آئی اے کے 75 پائلٹس نے ملازمت سے استعفیٰ دیا
ایک سال میں پی آئی اے کے 75 پائلٹس نے ملازمت سے استعفے دیے۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 30 سے زیادہ پائلٹس کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والوں میں بوئنگ 777 اور ایئربس اے 320 طیاروں کے…
عمران خان یوٹرن ماسٹر ہے، اس کا کوئی بھروسہ نہیں، غلام احمد بلور
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن ماسٹر ہے، اس کا کوئی بھروسہ نہیں۔پشاور میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیت گیا…
کھلاڑی کے ہاتھ میں بہترین پرفارمنس دینا ہے، باقی کام سلیکٹرز کا ہے، اسامہ میر
ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر اسامہ میر نے کہا ہے کہ میرا ہدف یہی ہے کہ اپنی بہترین پرفارمنس دوں، ایک پلیئر کے ہاتھ میں اپنی بہترین پرفارمنس دینا ہے، باقی کام سلیکٹرز کا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر کا کہنا تھا کہ میرا سیزن کافی…
فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ کو بری کرنےکا تحریری فیصلہ
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ کو بری کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ فواد حسن فواد کے خلاف جرم ثابت کرنے میں بُری طرح ناکام رہا۔نیب نے فواد حسن…
فیض حمید نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں منظور نظر افراد کو جج لگوایا، رانا ثنا اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بطور ڈی جی سی اور بطور ڈی جی آئی ایس آئی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں منظور نظر افراد کو جج لگوایا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا…
ایران ہمارے ملک میں ’موت کے تحفے‘ بھیج رہا ہے، یمنی عہدیدار
اقوام متحدہ کی سمٹ میں یمنی عہدیدار نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ ہمارے ملک میں ’موت کے تحفے‘ بھیج رہا ہے۔قطر میں پسماندہ ممالک کے اجلاس کے دوران عثمان مجالی نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حوثی باغیوں کی مدد کا الزام لگادیا۔یمن کی…
مانچسٹر یونائیٹڈ کی 92 سال میں بدترین شکست
مانچسٹر یونائیٹڈ کو 92 سال میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے یونائیٹڈ کو 7 گول سے ہرا دیا۔ محمد صلاح، نونز اور گیکپو نے دو دو گول بنائے، فرمینو نے ایک گول کیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1931 کے بعد پہلی…