جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور دھماکا، شہداء کی تعداد 72 ہوگئی، 157 زخمی

پشاور میں پولیس لائنز مسجد کے ملبے سے مزید 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 72 ہوگئی جبکہ 157 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کا پیش امام اور ملحقہ…

ویمن T20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم میلبرن سے دبئی روانہ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے میلبرن سے دبئی روانہ ہوگئی۔ قومی ویمن ٹیم دبئی سے کیپ ٹاؤن جائے گی۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں بدترین ناکامی سمیٹنے کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم پیر کو کینبرا سے میلبورن پہنچی…

پاک روس توانائی ڈیل، امریکا روکنے کی کوشش کریگا، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے  مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے…

پشاور دھماکا، اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی مذمت

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر قابل نفرت ہے کہ اس طرح کا حملہ عبادت گاہ پر ہوا۔دوسری جانب سعودی عرب نے بھی پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی…

سعودی ولی عہد کا روسی صدر سے تیل منڈی میں استحکام کیلئے رابطہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے روسی صدر پیوٹن سے تیل منڈی میں استحکام کے لیے اوپیک پلس ممالک میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔روسی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ…

کوہاٹ، تاندہ ڈیم میں ڈوبے بچوں کی تلاش کا تیسرا روز ، 31 لاشیں نکال لی گئیں

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کے لیے تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 16 سے زائد بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر…

بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

سابق وفاقی وزیر، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے بعد بابر غوری کراچی ایئرپورٹ سے اپنی…

ایلیکس ہیلز کی نیشنل ڈیوٹی پر PSL کو ترجیح

برطانوی کرکٹر ایلیکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، انگلش بیٹر بنگلا دیش کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایلیکس ہیلز انگلینڈ بنگلا دیش سیریز کی بجائے پی ایس ایل کھیلیں گے، ہیلز پاکستان…

عمران خان نے الزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ہے، فیصل کنڈی

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران…

لاہور، ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق

قومی ادارہ برائے صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے مطابق 16 جنوری کو ملتان روڈ کے علاقے میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا۔سیوریج کے پانی میں پایا جانے…

ملک میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل

ملک بھر میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع سےگزرنے والی این 50 اور این 25 ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہے۔شمالی بلوچستان میں رات سے بارش اور…

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرائے 10 فیصد بڑھا دیے

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرائے 10 فیصد بڑھا دیے ہیں، انکا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم برباد کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کرائے میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن…

رانا اقبال کا محمد خان بھٹی کی رشوت سے متعلق اعترافی بیان، ہوشربا انکشاف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کیس میں شریک ملزم کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری کے خلاف کیس کے شریک ملزم اور سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال نے اعترافی بیان جاری کیا…

دہشت گردی کو شکست فاش دے کر دشمنوں کی سازش ناکام بنائیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست فاش دے کر ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے پولیس لائنز مسجد دھماکے کی مذمت کی، شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ…

ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم، مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مکی آرتھر کےلیے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کروادیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی، مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے…

اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان سے انحراف کیسے کر سکتا ہوں؟ مفتی عبدالشکور

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان سے انحراف کیسے کر سکتے ہیں؟مفتی عبدالشکور نے ڈائریکٹر جنرل حج کی تعیناتی کے معاملے میں صنفی امتیاز کے الزام پر…

اوپر سے پھینک کر چابی منگوانا خاتون کو مہنگا پڑگیا

بعض اوقات جلد بازی اور عدم احتیاط ناگہانی صورتحال سے دوچار کردیتی ہے ایسا ہی کچھ ایک نوجوان کینیڈین خاتون کے ساتھ ہوا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے علاقے سڈبری کی 24 سالہ رینی لاریویری اپنے اپارٹمنٹ سے ایک مقامی فاسٹ فوڈ شاپ پر جانے کے لیے…

پاکستان پہنچتے ہی وہاب ریاض کو نگراں وزیر کا پروٹوکول مل گیا

کرکٹر وہاب ریاض بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر انہیں پنجاب کے نگراں وزیر کا پروٹوکول ملا۔وہاب ریاض بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے کےلیے بنگلادیش گئے ہوئے تھے۔ دریں اثنا پنجاب کی نگراں کابینہ میں انہیں وزیر بنایا گیا۔ خیال…

دہشتگرد خوف پھیلانا چاہتے ہیں، ایسی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کرکے خوف پھیلانا چاہتے ہیں لیکن ایسی کوششوں کو ریاست اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں…

برطانیہ میں اساتذہ کی ہڑتال، وزیر تعلیم اور یونین کے درمیان مذاکرات ناکام

برطانیہ میں ایجوکیشن سیکرٹری اور ٹیچرز یونینز کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں نیشنل ایجوکیشن یونین کے ارکان بدھ کو ہڑتال کریں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات…