کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، پولیس
پولیس حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال مجموعی طور پر بہتر ہے۔شارع فیصل سمیت اہم شاہراوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں 2 روز کے دوران ہوئے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ…
صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار
صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی جانا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق، عمران ریاض خان کو ایئرپورٹ سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا…
ترکیہ، انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافے کا اعلان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سرکاری محکموں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔رپورٹس کے…
پاکستان کو قرض کے معاملے پر بلوم برگ کا آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ
پاکستان کو قرض کے معاملے پر بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ترجمان سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں، پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ…
کرپشن کا مقدمہ، پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے صدر، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روز کی حاضری سے…
آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پی ٹی آئی کا وضاحتی اعلامیہ
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے پر تحریک انصاف نے بھی وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا۔تحریک انصاف نے اعلامیے میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین وقانون…
پی ٹی آئی ارکان کو سندھ اسمبلی آمد پر گرفتار کر لیا جائے گا: پولیس حکام
سندھ پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو سندھ اسمبلی آمد پر گرفتار کر لیا جائے گا۔سندھ اسمبلی کا آج ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے، اس حوالے سے سندھ اسمبلی کے تمام پاسز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس 12 مئی تک…
ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف…
ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ پنجاب بھر سے اب تک 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور میں فائرنگ سے دو افراد کی…
پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نیب کو بند کرنا ہو گا: بلاول بھٹو زرداری
وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شروع سے نیب کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمیں نیب کے ادارے کو بند کرنا ہو گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان…
آٹھ سالہ لڑکا مشیگن کے جنگل میں برف کھا کر دو دن کیسے زندہ رہا؟
آٹھ سالہ لڑکا مشیگن کے جنگل میں برف کھا کر دو دن کیسے زندہ رہا؟،تصویر کا ذریعہMichigan State Police 2 گھنٹے قبلامریکی ریاست مشیگن کے دور دراز جنگلات میں گم ہونے والے آٹھ سالہ لڑکے نے زندہ رہنے کے لیے دو دن تک برف کھائی اور پناہ کے لیے ایک…
اسلام آباد، شاہ محمود قریشی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ…
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 200 پی ٹی آئی کارکنوں، 14 رہنماؤں پر مقدمہ
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فہیم خان، اکرم چیمہ، راجہ اظہر اور عدیل خان سمیت 14 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا…
پشاور، پی ٹی آئی کارکنوں کا الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہو کر شیشے توڑ دیے، پولیس کی فائرنگ کے بعد مظاہرین فرار ہوگئے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دفتر کے باہر کھڑی 3…
پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کا پُرامن احتجاج کا مشورہ
ملک بھر میں افراتفری اور توڑ پھوڑ کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو پُرامن احتجاج کا مشورہ دیتے ہوئے حساس تنصیبات اور املاک کو جلانا غلطی اور زیادتی قرار دے دی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی عامر کیانی نے کہا کہ یہ سیاسی جنگ…
الیکشن کمیشن، 3 حلقوں پر ضمنی الیکشن 28 مئی کو ہوں گے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے…
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، برطانیہ
برطانیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ غور سے پاکستان کی صورتِ حال مانیٹر کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ پُرامن جمہوری عوامل کو…
کراچی: ہنگامہ آرائی میں ملوث 300 افراد زیر حراست
عمران خان کی گرفتاری کیخلاف کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے دوران گلستان جوہر اور نرسری میں پرتشدد مظاہرین سے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی آنکھ مچولی ہوئی۔ جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ میں ملوث مزید درجنوں افراد کو گرفتار…
ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینا حیران کن ہے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینا حیران کن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری پر…
سندھ میں نجی تعلیمی ادارے آج کھلے رہیں گے، طارق شاہ
چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ طارق شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نجی تعلیمی ادارے آج کھلے رہیں گے۔اس سے قبل صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر کے پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔…
لندن، عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔مانچسٹر اور بریڈفورڈ میں مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی حمایت اور شہباز حکومت کیخلاف…