یکطرفہ اقدامات روکے جائیں ورنہ برابری کیساتھ رہنے کا امکان کم ہوگا، امریکی سیکریٹری دفاع
امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ یکطرفہ اقدامات روکے جائیں کیونکہ اس طرح اسرائیل اور فلسطین کے برابری کی سطح پر رہنے کے امکانات کم ہوں گے۔پینٹاگون چیف لائیڈ آسٹن آج اسرائیل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات…
سانگھڑ: چائے دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
سانگھڑ میں چائے دینے میں تاخیر کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سانگھڑ کے گاؤں خمیسو بروہی میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی اور بتایا…
شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یلو سی (بحیرہ زرد) کی جانب بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان…
کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک
افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔عسکریت پسندوں نے گزشتہ رات مشرقی گاوں موکونڈی پر حملہ کیا۔حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل …
پاکستان افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
پاکستان افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سیریز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کردیا۔شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کی ہے۔اب پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24…
سعودی عرب روس۔یوکرین تنازع پر ثالثی کیلئے تیار
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب، روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر ثالثی کیلئے تیار ہے۔سعودی وزیرخارجہ نے سعودی عرب…
پاکستان اور ٹاپ ٹیموں میں اب بھی فرق ہے جسے دور کرنا ہے، منیبہ علی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر منیبہ علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ٹاپ ٹیموں میں اب بھی فرق ہے جس کو دور کرنا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے منیبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن لیگ سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا، ہم ابھی بھی بہت کچھ سیکھ رہے…
بول کے چیئرمین شعیب شیخ ایف بی آر کے بھی نادہندہ نکلے
بول کے چیئرمین شعیب شیخ فیڈرل بیورو آف یونیو (ایف بی آر) کے بھی نادہندہ نکلے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق شعیب شیخ ایف بی آر کے 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے شعیب شیخ کے تمام اکاؤئنٹس منسلک کر دیے…
سچی محبت، خاوند نے گردہ دے کر اہلیہ کی زندگی بچا لی
سچی محبت کی کہانی، خاوند نے گردہ عطیہ کرکے اہلیہ کی زندگی بچا لی۔37 سالہ ماریہ تھریسا پچھلے 6 سال سے ڈائیلسز کروا رہی تھیں، ان کے 38 سالہ خاوند فریڈرک ویلیئنٹے کے ساتھ دو بچے ہیں، دونوں کی شادی کو 9 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ماریہ کا تعلق…
سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات پر فش میل پروجیکٹ سربمہر
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع شنگھائی ناردرن فش میل پروجیکٹ کو سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات اور ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر سر بمہر کردیا گیا ہے۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ سکھن کے علاقے میں قائم پروجیکٹ میں 6 چینی باشندے کام…
کوٹری میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ کزن کو قتل کر دیا
کوٹری میں رشتے سے انکار پر 19 سال کی لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر کزن کو گولی ماری۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کزن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور فرار ہوگیا۔دو دن قبل ملزم کے اہل خانہ نے لڑکی کا رشتہ مانگا…
سپریم کورٹ: ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر ہونے کے بعد ڈی لسٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کےلیے مقرر ہونے کے بعد ڈی لسٹ کردیا گیا۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔پمز…
کراچی: سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کی کارروائی میں لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ٹیکسٹائل کارخانے کو آگ لگائی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالماجد لیاری گینگ وار کا…
پرویز الہٰی کے سابق مشیر گھر کے باہر سے اغوا
سابق چیئرمین شکایت سیل وزیرِ اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کو نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں گھر کے باہر سے اغواء کر لیا۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ…
عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے معاملہ فل بینچ کو سماعت کے لیے بھجوا دیا۔کیس کی آئندہ سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔واضح رہے کہ 5 مارچ کو…
اقدام قتل کیس، عمران خان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقدام قتل کیس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں اقدام قتل کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔…
مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا کہ جس کے ساتھ عوام ہوں اسے بیساکھیوں کی ضرورت نہیں۔انہوں…
مصر کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان
مصر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ناقابل واپسی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری اخبار الاحرام کے مطابق وزیراعظم مصطفیٰ مدبعولی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ درخواست گزاروں کو 4 شرائط پر مصر کی شہریت دیں گے۔مصری حکومت…
لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے
لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندے نے لاشیں ورثا کے حوالےکر دیں۔کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں۔افسوسناک واقعے میں…
یوکرین جنگ کے خاتمے تک لاکھوں یوکرینی شہریوں کو یورپ میں مزید قیام کی اجازت
یورپین یونین نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے تک یوکرین کے 40 لاکھ سے زائد یوکرینی شہری یورپ میں مزید قیام کر سکتے ہیں۔ یہ بات یورپین یونین نے جنگ کے باعث یوکرینی شہریوں کو اپنے ہاں عارضی پناہ دینے کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد اس سال…