سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں ہے، مصدق ملک
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کل صاف کہا کہ جو فیصلہ لکھا گیا وہ مختلف تھا۔انہوں نے کہا کہ…
وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔صدر مملکت عارف علوی نے عدالتی اصلاحات بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظرثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قانونی…
حکومت بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی کو توڑنا پڑے گا، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کو بحران سے نکلنے کےلیے اسمبلی توڑنے کی تجویز دے دی۔جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کےلیےتیار ہیں، ماحول حکومت نے بنانا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 90 دن میں تو…
فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال 10 اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر ان چیمبر سماعت…
آج ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ گزشتہ روز کی سطح پر ہی برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے برقرار ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے…
رمضان المبارک میں پاکستان کے معروف عالم دین کی جاپان میں خصوصی خدمات
معروف عالم دین اور پاکستان کی قدیم درسگاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور کے امام و مدرس حافظ قاری عطاء الرحمٰن یوسف آج کل جاپان میں رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دینی خدمات کے لیے موجود ہیں۔حافظ قاری عطاء الرحمٰن یوسف نے اپنے…
بورے والا، قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ نواحی گاؤں 148 ای بی کے قریب ملزم کے تین ساتھیوں نے اسے پولیس حراست سے…
صدر پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں، شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے صدر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023ء نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں۔سماجی رابطے…
اٹلی کے سابق وزیراعظم میں خون کے کینسر کی تشخیص
اٹلی کے ارب پتی اور سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلویو برلسکونی اٹلی کے شہر میلان کے اسپتال میں…
علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے
آڈیو کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اسلام آباد پولیس علی امین گنڈا پور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے لے کر روانہ ہو گئی۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور…
برطانیہ: بادشاہ کے محافظ کے دھاڑنے پر خاتون سہم گئی
برطانیہ میں بکنگھم پیلس کے باہر تعینات شاہی محافظ کی چیخ اور تنبیہ سے خاتون سہم کر رہ گئی۔بکنگھم پیلس کے باہر تعینات محافظ کے ساتھ خاتون نے تصویر کھنچوانے کی کوشش کی جس پر تلوار تھامے محافظ نے چلا کر خاتون سے کہا ’میں بادشاہ کا محافظ ہوں…
پنجاب انتخابات، 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فنڈز ملنے کے امکانات نہیں
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم کے پاس سرکولیشن سمری سے فنڈ کی…
یوکرین کی وزیر خارجہ پیر کو بھارت پہنچیں گی
یوکرین کی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر پیر کو بھارت پہنچیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس فروری میں شروع ہونے والے روس یوکرین تنازع کے بعد پہلی مرتبہ یوکرین کی ڈپٹی وزیر خارجہ 4 روز کے لیے پیر کو بھارت پہنچیں گی۔رپورٹس کے مطابق اس دوران…
عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 19 اپریل کو سماعت کریں گے، عمران خان کی…
دفاتر میں کھڑے ہو کر کام کرنا صحت کے لیے مفید
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ دفاتر میں کھڑے ہو کر کام کرنے والے ملازمین بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت زیادہ صحت مند، تندرست اور ہشاش بشاش رہتے ہیں۔آج کل کے ڈیجیٹل دور میں ہم میں سے زیادہ تر افراد کو مجبورًا کئی گھنٹے بیٹھے رہنا پڑتا ہے۔…
خلا میں ایک نئے اور تیز رفتار بلیک ہول کی موجودگی کا انکشاف
امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلا میں ایک نئے اور تیز رفتار بلیک ہول کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ ناسا کے مطابق یہ بلیک ہول کائنات میں غیر معمولی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ بلیک ہول کی غیر معمولی رفتار کے باعث ستاروں کی دو لاکھ…
حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے صدر کے…
وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل ہوگیا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جو خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص 3…
افغانستان سے پاکستان کیلئے برآمدات میں اضافہ
افغانستان سے پاکستان کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے افغان وزارت صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے لیے برآمدات بڑھی ہیں۔افغان وزارت صنعت نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کو برآمدات 1.2 ارب ڈالرز سے زائد…
لاہور میں چینی کی قیمت 130روپے ہوگئی
لاہور میں پانچ روز میں چینی کی قیمت سو سے بڑھ کر 130روپے ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی اور افغانستان اسمگلنگ جاری ہے۔ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایکشن نہ لیا تو قیمت مزید بڑھے گی۔ہول سیل ڈیلرز کے مطابق چینی…