پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا
سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ دبئی سے میت لے کر آنے والی پرواز ایم ایل ایم 567 میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ، صاحبزادی اور دیگر بھی کراچی پہنچے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ…
لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے نیپرا کو حکم دیا کہ گھریلو صارفین کی سکت سے زیادہ ٹیرف وصول نہ کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں موجودہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور…
پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کرلیا، پرویز الہٰی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رہنما ق لیگ نے مزید کہا کہ لاہور میں محمد خان بھٹی کے…
روسی بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرینگے، یورپی یونین
روس کی جانب سے یوکرین کے خالی کردہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یورپی یونین یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرے گا۔ اس بات کا اعلان یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے علاقے کے دورے کے دوران کیا۔انہوں نے صحافیوں سے…
بندر سے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے پر فنکار کو تنقید کا سامنا
وینزویلا سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اس وقت آن لائن تنازع کھڑا کردیا جب اس نے ایک چھوٹے سے بندر سے اپنے جسم پر مستقل نقش ونگار (ٹیٹوز) بنوائے۔ بتایا جاتا ہے کہ فنکی ماتاز ٹیٹوز بنوانے کے حوالے سے کوئی…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف کراچی، حب میں درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف کراچی اور حب میں درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی…
فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار، گھریلو صارفین کو 500 یونٹ تک سبسڈی دینے کا حکم
لاہور: عدالت عالیہ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی وصولی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے گھریلو صارفین کو 500 یونٹس تک سسبڈی دینے کا حکم جاری کردیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے…
جموں و کشمیر تنازعہ کا حل ہی علاقائی امن و خوشحالی کا ضامن ہے، صدر علوی
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا حل ہی علاقائی امن اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔صدر مملکت عارف علوی سے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں زیرتربیت غیرملکی…
پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی
سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی سے پاکستان میت روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز سبط عارف کے مطابق خصوصی طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق 8:30 پر روانہ ہوگا۔ اس سے قبل سابق صدر، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت کی روانگی کے لیے…
عمران نے جیل بھرو تحریک پنجاب اور کےپی کے الیکشن سے مشروط کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے مشروط کردیا۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اگر انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے، انہوں نے…
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کی کمی ہوگئی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار…
نیویارک میٹرو میں سوتے ہوئے مسافر پر چوہا چڑھ دوڑا
دن بھر کام کرنے کے بعد لوگ عموماً تھک جاتے ہیں اور گھر پہنچنے سے قبل دورانِ سفر ہی اونگھنے لگتے ہیں۔نیویارک کی زیر زمین ٹرین میں بیٹھا ایک مسافر بھی اس قدر گہری نیند سویا کہ چند سیکنڈ تک اسے معلوم ہی نہ ہوا کہ موٹا تازہ چوہا اس پر…
سینیٹ میں مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا
سینیٹ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا ہوگیا، جماعت اسلامی اور حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کیلئے دعا کرنے سے انکار کردیا۔اس سے قبل سابق صدر، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت کی روانگی کے لیے اماراتی حکام…
پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔عارف حبیب سیکیورٹیز کے اختتامی نوٹ کے مطابق حکومت کے گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ سیٹل کرنے کی خبروں پر مارکیٹ تیز رہی۔ پی ایس ایکس…
پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے
پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کراچی پہنچ گئی، غیر ملکی کھلاڑی 5 روز بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے…
مانچسٹر سٹی پر 100 سے زائد مالی قوانین کی خلاف ورزی ثابت
انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) کے کلب مانچسٹر سٹی پر لیگ کے 100 سے زائد مالی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 2009 سے 2018 کے درمیان لیگ کے 100 سے زائد مالی قوانین توڑنے پر مانچسٹر سٹی کلب کے خلاف تحقیقات کےلیے آزاد…
قومی اسمبلی، ایف نائن پارک واقعے پر اکبر چترالی نے کیا کہا؟
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی دارالحکومت میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں رونما…
کراچی: 44 لاکھ کی ڈکیتی، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون میں نجی بینک کے قریب سے 44 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی، پیٹرول پمپ کے عملے سے ڈاکو 44 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر…
بھارت: ماؤ باغیوں نے بی جے پی رہنما کو گھر سے باہر گھسیٹ کر قتل کردیا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما نیل کانتھ کو ماؤ باغیوں نے قتل کر دیا۔نیل کانتھ پچھلے 15 سال سے بی جے پی کے ضلعی صدر تھے، وہ گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے آبائی گاؤں پیکرام گئے…
کل جماعتی کانفرنس کا مقام تبدیل کردیا گیا، ذرائع
کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کا مقام تبدیل کردیا گیا، کانفرنس 9 فروری کو صبح 11 بجے وزیراعظم آفس کے بجائے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس مقام تبدیل ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں ہوگی۔ذرائع…