جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سینیٹر ولید اقبال کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں حملے کے وقت انہوں نے مشتعل پی ٹی آئی ورکرز کو اندر دیکھا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہ یہ ورکرز کا انفرادی فعل تھا، نہ…

بلوچستان، مفت درسی کتب ردی میں بیچ دی گئیں

بلوچستان کے ضلع چاغی میں محکمہ تعلیم کے حکام نے مفت درسی کتب طالب علموں کو دینے کے بجائے ردی میں بیچ ڈالیں۔لیویز نے کوئٹہ آنے والے ٹرک پر چھاپہ مارکر کتابوں سے بھری 19 بوریاں برآمد کرلیں، ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا…

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں۔فیملی ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی والدہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔بشکریہ جنگbody a…

پاکستان کی صورتحال پر امریکی اراکین کانگریس کا انٹونی بلنکن کو خط

پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔اراکین کانگریس  کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا…

کراچی، بیٹے کے قتل کے چند روز بعد باپ بھی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کے بیٹے کا بھی چند روز قبل کورنگی میں ہی ڈکیتی کے دوران قتل ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول صفدر بیٹے کے قتل کا مدعی تھا، واقعے کے بعد علاقے…

سندھ بلدیاتی انتخابات، منتخب ارکان 22 مئی کو حلف اٹھائیں گے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں تمام منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی، جبکہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 22 مئی کو منتخب یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین،…

سیاسی جماعتوں نے پاکستان کا پوری دنیا میں تماشا بنادیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور ماضی کی حکمران سیاسی جماعتیں معیشت بہتر نہیں کرسکیں، پی ڈی ایم، پی پی اور پی ٹی آئی نے پاکستان کا پوری دنیا میں تماشا بنادیا۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک…

لاہور، PTI ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی اندورنی کہانی

عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، تحریک انصاف نے 18 مئی کو مریدکے میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کی زیرصدارت ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی…

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی نجم سیٹھی پر تنقید

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے نجم سیٹھی پر ایشیا کپ کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی نے انگلینڈ میں ایشیاکپ کھیلنے کی بات کی، جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔رمیز راجا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایشیا کپ…

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد گرفتار

پشاور میں انسداد دہشتگردی پولیس (سی ٹی ڈی) نے رنگ روڈ پر الحرم ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔‏کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی اور میگزین…

فرخ حبیب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا الزام مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کا الزام مسترد کردیا۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب الزامات کی آڑ میں عمران خان کے گھر پر ایک اور حملہ…

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کو رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اڈیالہ جیل حکام نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ ملیکہ بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کی رہائی کے احکامات اسلام…

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز داؤد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ سال سیلاب کے دوران امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے…

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی طبیعت خرابی پر اسپتال میں داخل

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، انہیں سینے میں انفیکشن اور کمر میں درد کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ آج شام علی زیدی نے میڈیا…

پاپارازیوں کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی گاڑی کا تعاقب

نیویارک میں پاپارازیوں نے برطانوی شاہی خاندان کے اہم رکن اور شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی گاڑی کا تعاقب کیا۔نیویارک سے میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پرنس ہیری اور میگھن کی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے…

کارروائی کسی پارٹی کیخلاف نہیں، کریک ڈاؤن کہنے والا بے ایمان ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ کارروائی کو سیاسی جماعت پر کریک ڈاؤن کہنے والا بے ایمان ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات پر وجود میں لایا گیا۔مسلم لیگ (ن)…

افردای قوت میں کمی، برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے امیگریشن کے دروازے کھول دیے

برطانیہ کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ لندن سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنرمندوں کے لئے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں۔لندن سے سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو…

امریکی صدر بائیڈن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے مطابق امریکی صدر نے جی7 اجلاس میں جاپان جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد یا بدیر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔امریکی…

تین سال سے میرا عمران خان سے رابطہ نہیں، سردار یار محمد رند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 3 سال سے میرا عمران خان سے رابطہ نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات کی ملکی تاریخ میں…

مردان: کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کا ملزم گرفتار

مردان میں کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق رحمت اللّٰہ کو مردان سے گرفتار کیا گیا، ملزم کا تعلق گاؤں حیدر خان سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مظاہرے کے دوران کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی…