جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظور

پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ ترمیمی بل وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے پیش کیا جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کی حمایت کی۔پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ…

کوشش ہے والد کا نام روشن کروں، عثمان قادر

پشاور زلمی کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ اس بات کا پریشر ہوتا ہے کہ عبدالقادر کا بیٹا ہوں، مگر اب اس کا عادی ہوں۔ کوشش ہے کہ والد کا نام روشن کروں۔جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کےلیے بہترین…

عدالت میں پیشی پر میں رو نہیں رہا تھا، ماسک مانگ رہا تھا، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی پر میں رو نہیں رہا تھا، ماسک مانگ رہا تھا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کہا جاتا ہے میرا فارم ہاؤس ہے، وہ لُوٹ کر نہیں محنت سے بنایا…

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں اتفاق رائے ہوگیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں اصلاحات اور ان پر اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسیوں پر بات ہوئی، باہمی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کا مسودہ آج فائنل کیا جائے گا۔اس سے قبل وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث…

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔اس حوالے سے ترجمان کا بتانا ہے کہ طیارے نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں…

شیخ رشید ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

اسلام آبا د کچہر ی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام آباد کی عدالت میں شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر عدنان نے شیخ رشید کے راہداری…

جیل بھرو تحریک، PTI کے انتخانی امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے لیے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انتخاب میں حصہ لینے والے…

دل چاہ رہا ہے کہ رشبھ پنت کو صحیح ہوتے ہی تھپڑ ماروں، کپل دیو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ دل چاہ رہا ہے کہ رشبھ پنت کو صحیح ہوتے ہی تھپڑ ماروں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گفتگو کے دوران کپل دیو نے کہا کہ رشبھ پنت کی عدم موجودگی سے بھارتی ٹیم کو مشکل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح…

ملتان میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کا جھگڑا

ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے دوران الیکشن کمیشن کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا جس سے 6 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔جھگڑا پی ٹی آئی…

مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔مصطفیٰ کمال نے این اے 256  اور این اے 247 سے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔کراچی کے…

نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

احتساب بیورو آرڈیننس نے حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔سپریم کورٹ میں حالیہ نیب ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیرِ…

عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پی ڈی ایم کا غلط فیصلہ تھا، سردار مہتاب احمد خان

سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب میں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی…

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں مسترد کردیں

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں مسترد کر دیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سے نہیں ہو سکتا، پہلے سے زلزلے کا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی و مالی نقصان نہیں…

بی پی ایل: سلہٹ اسٹرائیکرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 39ویں میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔میرپور ڈھاکا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے 114 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔سہلٹ کے زاکر حسن نے 50…

چوہدری وجاہت کے بیٹے موسیٰ الہٰی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاہت حسین  کے بیٹے موسیٰ الہٰی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر موسیٰ الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے لی۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ…

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخو کو دیے گئے 417 ارب کی تحقیقات کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 برس میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سانحہ پشاور پولیس لائنز مسجد کے پیش نظر 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے…

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا واپس دو لاکھ سے نیچے آگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل چوتھے روز کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونا واپس دو لاکھ سے نیچے آگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پیلی دھات کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی…

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد11ہزار 200 سے بڑھ گئی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 200 سے بڑھ گئی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام کو کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے…

بھارت کی پچ ٹمپرنگ، آسٹریلینز کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ناگپور میں شیڈول سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی اس کی پچ متنازع ہو گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹرز نے پچ سے متعلق تنقید کرتے ہوئے آئی سی سی سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کا…

ملتان میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ، 10 کارکن گرفتار

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر پولیس نے چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔سی سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔ملتان میں…