پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ ٹیم کا جِم سیشن
پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہوٹل کے جِم پہنچ گئے۔نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے ہوٹل میں جِم سیشن میں حصہ لیا، اس دوران تمام کھلاڑی خوش اور مطمئن دکھائی دیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی آج بھی ہوٹل میں آرام کریں گے…
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی…
ڈچ کتابوں میں آصف زرداری سے متعلق مضمون، نیدرلینڈز نے سچ بتادیا
پاکستان میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ کرپشن سے متعلق نیدرلینڈز کی نصابی کتاب کا ایک مضمون دکھایا جارہا ہے۔5 اپریل کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک درسی کتاب کے مضمون کی تصویر شیئر کی جس میں…
ایلون مسک نے بالآخر ٹوئٹر خریدنے کی وجہ بتادی
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بالآخر 6 ماہ بعد ٹوئٹر خریدنے کی وجہ بتادی۔ ایلون مسک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ٹوئٹر کو خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹوئٹر کو اس لیے خریدا کیونکہ مجھے لگتا…
پاکستانی فری لانسرز کو رقوم کی ترسیل میں شدید مسائل، بین الاقوامی پروجیکٹس میں کمی
کراچی: پاکستان کی دگرگوں معاشی صورتحال، بینکوں کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی، حکومتی پالیسیوں اور دیگر رکاوٹ سے پاکستان کے قابل فری لانسرز شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ یہاں تک کہ کئی بین الاقوامی پروجیکٹ خطرے میں پڑنے سے فری لانسر…
بھارت: ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک
بھارتی ریاست پنجاب میں بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے سے متعلق بھارتی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ علاقے کی ناکابندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور…
افطار میں کیا نہ کھائیں؟ چند غذائی اشیاء جن سے اجتناب برتا جائے
رمضان المبارک میں دن بھر روزہ رکھنے اور بھوک پیاس برداشت کرنے کے بعد جب افطار کا وقت ہوتا ہے تو اکثر افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے دسترخوان پر قسم قسم کے لذیز پکوان اور مشروبات موجود ہوں جن سے وہ لطف اندوز ہوسکیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں…
بلی سے حسنِ سلوک کرنیوالے الجزائر کے امام مسجد کی نئی ویڈیو وائرل
نمازِ تراویح کے دوران بلی سے حسنِ سلوک کرنے والے الجزائر کے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام صاحب نماز پڑھانے کے بعد دعا…
امریکا، پولیس نے بینک میں فائرنگ کرنے والے کو کیسے مارا، ویڈیو جاری
امریکا کی ریاست کینٹکی کے بینک میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کرنے والے شخص کے ساتھ پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں لگے کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو جاری کی…
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 4 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست مشکور حسین نے…
ڈالر کے عروج کا سفر آج بھی جاری
امریکی ڈالر کے عروج کا سفر رکا نہیں، آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے…
رمضان اسپیشل: آج بنائیں مزیدار دجاج مشوی
آج افطار کےدسترخوان میں روایتی کھانوں سے ہٹ کر کچھ مختلف اور عربی ڈش کو شامل کریں اور بنائیں مزیدار دجاج مشوی۔دجاج مشوی بنانے کیلئے درکار اجزاء:مکھن1 کھانے کا چمچ ، لہسن 1/2، چکن 500 گرام، کریم حسبِ ضرورت، موزیلا چیز حسبِ ضرورت، مشروم،…
یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے تحریری ضمانت جلد ملنے کا امکان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ یو اے ای سے معاملات فائنل ہو چکے ہیں، سیکریٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز…
کراچی میں سیکیورٹی وجوہات: گرین لائن بس آج پٹیل پاڑہ تک چل رہی ہے
کراچی میں یومِ حضرت علی ر ضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کا آپریشن آج بروز بدھ 1 دن کے لیے محدود کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے گرین لائن بس آج 12 اپریل کو اپنے آخری…
نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں، شعیب اختر کا دعویٰ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پرینکر آرٹسٹ اور یوٹیوبر نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے آن لائن اسٹریمنگ شو میں یوٹیوبر نادر علی کو…
آزاد کشمیر میں زلزلہ
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے علاوہ وادیٔ نیلم اور باغ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کے چاروں…
عمران خان پر مقدے کیخلاف درخواست، مدعی مجسٹریٹ و پولیس کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف تقاریر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مدعیٔ مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف…
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کر دی۔سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے نااہلی کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم…
کراچی میں آج سمندری ہوائیں منقطع، موسم گرم
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی اور ملحقہ علاقوں میں سمندری ہوائیں منقطع یا سست رہیں گی۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع یا سست رہنے کی وجہ سائیکلونک سرکولیشن کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ…
آپ کی کتنی تنخواہ ہے؟ جسٹس فائز عیسیٰ کا تفتیشی افسر سے سوال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراڈ کی انکوائری مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر محمد فیصل پر برہمی کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ میں لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراڈ کے ملزم اویس مہدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔جسٹس قاضی…