جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حیدرآباد اور کراچی کی آبادی میں چند لاکھ کا فرق رہ گیا، فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی آبادی میں صرف 29 لاکھ کے فرق رہ گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کا فرق بتا رہا…

حافظ نعیم کا ادارہ شماریات کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ شماریات کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی پچھلی مردم شماری سے…

چین میں برڈ فلو سے پہلی انسانی ہلاکت کی تصدیق

چین نے ملک میں H3N8 برڈ فلو سے پہلی انسانی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ایویئن انفلوئنزا کی وجہ سےکسی انسان کی موت واقع ہوئی ہے تاہم انسانوں میں H3N8 وائرس کے انفیکشن کا یہ اب تک ریکارڈ ہونے والا…

الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست محمد آفتاب الدین بقائی نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری قانون، سیکریٹری انفارمیشن اور پیمرا…

عید الفطر کیلئے 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائینگی

عید الفطر کے موقع پر ریلوے کے مسافروں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آ گئی۔پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عید منانے آبائی علاقے جانے والے مسافروں کے لیے 18…

انتخابی فنڈز کی عدم فراہمی، متعلقہ حکام چیف جسٹس کے چیمبر طلب

 پنجاب میں عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر متعلقہ حکام کو سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے چیمبر میں طلب کر لیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے تمام حکام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل…

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی

کاروباری ہفتے کے مسلسل دو روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا…

الیکشن نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جائا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 3 ہدایات تھیں، وفاقی حکومت 21 ارب روپے دے…

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اے این ایف نے اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں کارروائی کرتے…

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے، پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ…

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں عدالت عظمیٰ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواست کی سماعت کےلیے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس عمر عطا…

موبائل ایپس کے ذریعے مالی فراڈ پر قابو پانے کیلئے اہم پیشرفت

موبائل ایپس کے ذریعے مالی فراڈ پر قابو پانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچنج کمپنیز آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی فراڈ کی 75 غیر قانونی ایپس میں سے 40 غیر فعال کردیں۔ادھار قرض دینے والی انٹرنیٹ ایپلی…

لائٹ ہاؤس: ایک کوچنگ کمپنی جو لوگوں کی زندگیاں اور پیسہ کنٹرول کرنے والا گروہ بن گئی

لائٹ ہاؤس: ایک کوچنگ کمپنی جو لوگوں کی زندگیاں اور پیسہ کنٹرول کرنے والا گروہ بن گئی ،تصویر کا کیپشنجیف لی جونز کو لائٹ ہاؤس کا حصہ بنے ہوئے ابھی صرف چند ہی ماہ ہوئے تھے کہ ان کی گرل فرینڈ ڈان نے محسوس کیا کہ کچھ عجیب ہو رہا تھا۔مضمون کی…

مائیکل جارڈن: دنیا کا سب سے مہنگا جوتوں کا جوڑا 63 کروڑ روپے میں نیلام

مائیکل جارڈن: دنیا کا سب سے مہنگا جوتوں کا جوڑا 63 کروڑ روپے میں نیلام،تصویر کا ذریعہSOTHEBY'S14 منٹ قبلجوتوں کا ایک جوڑا، جو کبھی باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جارڈن پہنا کرتے تھے، ایک بولی میں 2.2 ملین امریکی ڈالر یعنی 63 کروڑ روپے سے زیادہ…

ہیوسٹن : کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے سالانہ افطار ڈنر، کانگریس اراکین کی بھرپور شرکت‎

امریکی شہر ہیوسٹن میں فورٹ بینڈ کاؤنٹی کی جانب سے سالانہ تیسرے افطار ڈنر  کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔خیال رہے کہ فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں مختلف مذاہب اور مختلف ممالک کے باشندوں کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے۔ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس…

عمران اور بشریٰ نے سب جانتے ہوئے دورانِ عدت نکاح کیا: مفتی سعید کا عدالت میں بیان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد اسلام آباد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بیان دیا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ان کا پہلا نکاح غیر شرعی تھا، عمران اور بشریٰ بی بی نے سب…

آئین کی تحت سردار تنویر اس وقت بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر ہیں، وکیل

سردار تنویر الیاس کے وکیل سردار رازق خان نے کہا ہے کہ آئین کی تحت تنویر الیاس اس وقت بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر ہیں۔مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سردار رازق خان نے کہا کہ کسی بھی وزیرِ اعظم کو نااہل کرنے کا طریقہ آئین…

شہزاد اکبر، خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا نشان ہیں: اعظم سواتی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے اپنی ہی پارٹی کے 2 رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نمائندہ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اور خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا…

میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 8 مئی سے، شیڈول جاری

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 8 مئی 2023 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ…

بغاوت پر اکسانے کا کیس، اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاورت پر اکسانے کے مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کی تعیناتی قانون کے مطابق قرار دے دی۔چیف…