جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عمران پروجیکٹ ناکام ہو چکا ہے، ترجمان جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران پروجیکٹ ناکام ہو چکا ہے۔ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ اب عمران پروجیکٹ کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے اپنے لوگ ہی اس کے کرتوت کے حقائق بتا رہے…

شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم…

الحمدللّٰہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ملی ہے، طاہر اشرفی

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ملی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی…

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلہ

پشاور سمیت خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے پشاور اور سوات کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختون خوا ،…

افسوس عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے: ایمان مزاری

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے یہ شکوہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو 1…

عمران خان کو 23 مئی کو پھر گرفتاری کا خدشہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا پھر سے امکان ظاہر کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد یقین ہے کہ منگل کو مجھے پھر گرفتار کر لیا جائے گا۔عمران خان نے اپنی…

شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے کیس میں تحقیقات کے لیے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو آج نیب نے طلب کرلیا۔گزشتہ ہفتے شہزاد اکبر کو نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب…

ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں آج سے مغربی ہوائیں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 26 مئی کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں…

کندھ کوٹ، ڈاکوؤں کی فائرنگ میں 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کے پولیس موبائل پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔زخمی اہلکاروں کی تشویشناک حالت میں سکھر اسپتال منتقل…

سیہون، استانی نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق

سیہون پولیس انکوائری میں استانی نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی۔نوجوان لڑکی نورین کا چچا جمن مہر ہی قاتل نکلا ہے، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو آج سیہون کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے…

میر علی، شدت پسندوں نے لڑکیوں کے 2 اسکول تباہ کر دیے

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کر دیے۔ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں کی جانب سے دو گرلز اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔دھماکوں میں کسی کے زخمی یا جاں…

75 سالہ پاکستانی بزرگ کی سعودی عرب میں امیگریشن کلیئر قرار

کراچی سے پی آئی اے کی پرواز سے حج کے لیے جدہ پہنچنے والے 75 سالہ پاکستانی بزرگ کے پاس ویزا موجود ہے تاہم جدہ میں بائیو میٹرک نہ ہونے کا مسئلہ تھا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق بزرگ افراد میں ایک بار میں بائیو میٹرک نہ ہونا نارمل بات ہے۔ …

اسلام آباد سے بھی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

پاکستان کے دیگر بڑے ایئر پورٹس کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی پہلی حج پرواز 387 حاجیوں کو لے کر گزشتہ رات مدینہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ پہلی حج پرواز پی کے 743 میں 387 عازمین حج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ کے لیے روانہ…

اسپیس ایکس کا نجی مشن روانہ

اسپیس ایکس کا نجی مشن آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نجی خلائی مشن میں سعودی خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں۔ اسٹیم سیل ریسرچر ریانا برناوی خلا میں سفر کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔امریکی میڈیا کا…

تمام منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں، پی ٹی آئی

تحریک انصاف کا کہنا ہے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے، روکنے یا گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو واضح ہوجائیگا پیپلز پارٹی دو نمبر طریقے سے میئر لانا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے…

سندھ: چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز آج حلف اٹھائیں گے

سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز آج حلف اٹھائیں گے، کراچی کے 25 ٹاؤنز کے نمائندوں کی حلف برداری تقریب مختلف سرکاری عمارتوں میں ہوگی۔ کراچی کے 25 ٹاؤنز میں فتح یاب چیئرمین وائس…

پنجاب پولیس نے جلاؤ گھیراؤ پر 3800 ملزمان گرفتار کیے

پنجاب پولیس نے سرکاری اور نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے سلسلے میں صوبے بھر سے اب تک 3 ہزار 8 سو سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسند گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 9 مئی کے واقعات…

عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائشگاہ کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ایس پی سول لائنز حسن جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دے دیں۔بتایا جارہا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان…

پاکستانی کاروباری افراد کی مدد کیلئے کےٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی فرم کا پیشہ ورانہ تعاون کا اعلان

موجودہ معاشی رکاوٹوں سے نمٹنے میں پاکستانی کاروباری افراد کی مدد کے لیے ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اسٹاک بروکریج اور کارپوریٹ ایڈوائزری فرم ’کے ٹریڈ سکیورٹیز‘ نے احمد اینڈ قاضی ایڈوکیٹس اور لیگل کنسلٹنٹس کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون…

عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہیں، وزیر مذہبی امور طلحہ محمود

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کی روانگی تقریب سے وزیر مذہبی امور نے خطاب کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ اسلام آباد…