عمران خان کی دوبارہ گرفتاری پر کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل
دوبارہ گرفتاری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔اپنے جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا…
کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز کی بھرمار
کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہونے لگے۔ہیڈ آف انفیکشس ڈیزیزز پمز پروفیسر نسیم اختر کے مطابق پمز اسپتال آنے والے ٹائیفائیڈ کے 60 فیصد مریض ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے ہیں جو پنجاب، کےپی اور…
وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ سے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی استدعا
پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی درخواست پر وفاقی حکومت نے بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔جمع کرائے گئے جواب کے ذریعے وفاقی حکومت نے عدالتِ عظمیٰ سے پنجاب میں 14 مئی کو…
چوہدری وجاہت حسین کا PTI چھوڑنے کا فیصلہ
چوہدری وجاہت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری وجاہت حسین پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔وجاہت حسین مسلم لیگ ہاؤس میں کچھ دیر بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا…
بحرین کا لبنان میں اپنا سفیر دوبارہ تعینات کرنے کا اعلان
بحرین نے لبنان میں اپنے سفیر کو دوبارہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔بحرین نے اکتوبر 2021 میں لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔لبنان کے وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی…
جی 20 اجلاس، بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جی20 اجلاس کی سربراہی کی حیثیت سے بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر…
یورپی یونین کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی، میٹا کو 1.3 ارب ڈالر جرمانہ
یورپی یونین کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر میٹا کو 1.3 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوگیا۔میٹا پر الزام ہے کہ اس نے یورپی یونین کے صارفین کا ڈیٹا امریکا میں منتقل کیا۔آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے معاملے کی تحقیقات 2020 میں شروع کی تھیں کیونکہ میٹا…
چوہدری پرویز الہٰی کہاں چلے گئے؟ گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا، خاندانی ذرائع
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ رات خاموشی سے گھر سے چلے گئے۔گجرات کے چوہدری خاندان کے بارے میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے، کسی کو بھی پتا نہیں چل رہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کہاں چلے گئے…
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے…
فیض اللّٰہ کموکا نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی
فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فیض اللّٰہ کموکا نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔فیض اللّٰہ کموکا نے پی ٹی آئی وسطی کی نائب صدارت بھی چھوڑ دی۔اپنے بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی…
کراچی میں مزید دو بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا، پی ٹی آئی
کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن سے پی ٹی آئی کے مزید دو بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق یو سی 8 سے چیئرمین محمد سلمان اور یوسی 6 سے چیئرمین وسیم شیرازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں منتخب…
آرمی چیف کا 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء منانے کا اعلان
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی…
دوسری عالمی جنگ: طیارہ گرنے کے باوجود بچ نکلنے والے، جو عمر بھر اس حادثے کی تکلیف سے لڑتے رہے
دوسری عالمی جنگ: طیارہ گرنے کے باوجود بچ نکلنے والے، جو عمر بھر اس حادثے کی تکلیف سے لڑتے رہے ،تصویر کا ذریعہGetty Imagesایک گھنٹہ قبلیکم مئی 1943 کو ایک طیارہ جس کا عملہ زیادہ تر کینیڈین افراد پر متشمل تھا، ہالینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔…
ثقلین مشتاق کا داماد شاداب خان کیلئے اہم مشورہ
پاکستان کے سابق رائٹ آرم آف بریک اسپن باؤلر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد، کرکٹر شاداب خان کو زندگی کا ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ثقلین مشتاق کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور حال ہی میں ان کی بڑی بیٹی کی شادی کرکٹر شاداب خان سے ہوئی ہے۔اُنہوں نے…
امیرِ جماعت اسلامی کا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے شکوہ
امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے شکوہ کر دیا۔لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد سب نے مجھے فون کیےانہوں نے کہا کہ سفارت کاروں نے فون کیے مگر…
شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری توہینِ عدالت کا فِٹ کیس ہے: عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے کیس میں آئی جی پولیس پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ توہینِ عدالت کا…
اوپن مارکیٹ: ڈالر 305 روپے کا ہو گیا
امریکی ڈالر کی اڑان اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلے جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ…
بھارت کی مذموم سازش کیخلاف پاکستانی اور کشمیری سراپا احتجاج
بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد کے خلاف پاکستانی اور کشمیریوں نے احتجاج کیا۔اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر اقوام متحدہ مبصر مشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا ہے…
7 ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ درست حالت میں دریافت
ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران تقریباً 7 ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ درست حالت میں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے ماہرین آثار قدیمہ پاول مائیک کے مطابق 7 ہزار سال پرانا ڈھانچہ ’ٹاؤن اسکوائر‘…
بجٹ 24-2023ء، اسٹرٹیجی پیپر کا خاکہ تیار
وزارتِ خزانہ نے آئندہ مالی سال 24-2023ء کے لیے بجٹ اسٹرٹیجی پیپر کا خاکہ تیار کر لیا۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اگلے مالی سال کے بجٹ اہداف پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آج بریفنگ دیں گے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا…