جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سونے کی قیمت میں آج 3300 روپے کی بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔رواں ہفتے کے چار کاروباری دنوں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 9800 روپے کم ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ…

میرے اور اہلِ خانہ کیلئے آج ایک مبارک دن ہے، شاداب خان

قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں۔ دلہے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ’آج کا دن میرے اور میرے اہلِ خانہ کے لیے ایک مبارک دن ہے۔…

صدر کی عمران خان سے ملاقات، انتخاب کی تاریخ نہ دینے پر اظہارِ تشویش

صدر مملکت عارف علوی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صدر عارف علوی کے آئینی اختیار پر بھی مشاورت کی گئی، الیکشن کمیشن کی…

امریکا: غلط آرڈر دینے پر صارف نے ریسٹورنٹ ملازم کو گولی مار دی

امریکی ریاست میساچوسیٹس میں ایک ریسٹورنٹ کے 16 سالہ ملازم کو صارف نے غلط مشروب دینے پر گولی مار دی۔یہ واقعہ منگل کو ریسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو میں پیش آیا، واقعے کے کچھ ہی دیر بعد پولیس پہنچ گئی تھی۔گولی کا نشانہ بننے والے ملازم کو اسپتال…

جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، سی ٹی ڈی پنجاب

سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا، اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی۔ترجمان سی ٹی…

خیبر پختونخوا: قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات 19 مارچ کو ہوں گے

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پرضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کاغذات نامزدگی کل سے 14 فروری تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال 18 فروری تک…

اسٹیٹ بینک زر مبادلہ ذخائر 2 ارب91 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے

اسٹیٹ بینک بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس زر مبادلہ ذخائر 2 ارب91 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک نے 3 فروری تک زر مبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 17 کروڑ ڈالر کم ہوئے، یہ کمی…

مختلف شہروں میں پیٹرول کا بحران شدید ہوگیا

مختلف شہروں میں پیٹرول کا بحران شدید ہوگیا، کئی اسٹیشنز پیٹرول کی قلت کے باعث بند ہیں، جن اسٹیشنز پر ترسیل جاری ہے وہ مہنگے دام پیٹرول فروخت کر رہے ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کر…

پاکستان میں آئین کی بالا دستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں، بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے صرف عدلیہ سے امید ہے۔زمان پارک…

سائبیریا: رہائشی عمارت میں گیس دھماکا، دو سالہ بچے سمیت 7 افراد ہلاک

روس کے علاقے سائبیریا میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے دو سالہ بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔سائبیریا کی وزارت صحت کے مطابق دھماکا سائبیریا کے شہر نووسبرسک کیے رہائشی علاقے میں ہوا۔روس کی تفتیشی کمیٹی نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع…

شاندانہ گلزار کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپے کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی درخواست پر عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیے۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے کی۔…

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے، ذرائع

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے، وزیراعظم کو آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی۔ذرائع…

ایم کیو ایم کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہے؟ پہلے حکومت سے تو الگ ہو، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کس کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم پہلے حکومت سے تو الگ ہو۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ آپ وزارتیں انجوائے…

جیسن روئے پی ایس ایل کیلئے پر جوش، گلیڈی ایٹرز کو چیمپئن بنانے کیلئے پُرامید

انگلش کرکٹر جیسن روئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے پرجوش ہیں، کہتے ہیں امید ہے یہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سال ہو اور ہم ٹرافی اٹھائیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کے اہم ستون جیسن روئے کا کہنا تھا کہ پی ایس…

پاکستان میں زلزلے کی افواہیں: کیا زلزلوں کی پیشگوئی کرنا ممکن ہے؟

کیا ترکی میں آنے والے زلزلے کی ’پیشگوئی‘ کر دی گئی تھی؟ ،تصویر کا ذریعہEPA42 منٹ قبلترکی اور شام میں پیر کے روز آنے والے زلزلے میں اب تک 5000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور حکام کی جانب سے سینکڑوں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا…

ترکیہ اور شام میں زلزلہ، جانی دشمن بھی ایک دوسرے سے ہمدردی کرنے لگے

ترکیہ اور شام سمیت دیگر خطے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی شدید متاثر ہوئے۔ ایسے ہی متاثر ہونے والے ایک کتے اور بلی کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل…

والدین کی بڑی مشکل آسان، اسمارٹ ڈائپر تیار

چھوٹے بچوں کی ڈائپر میں ذرا سی دیر کبھی کبھار بچوں اور خود والدین کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتی ہے تاہم اب ایسا جلد ختم ہوجائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے وقت پر بچے کا ڈائپر تبدیل کرنے کے لیے ایک جدید ڈائپر تیار کرلیا…

ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2 اضلاع…

ملک بھر میں صحت کی سہولیات کاجال بچھانا ہمارا ہدف تھا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کو بلاک کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔سابق وزیر اعطم کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کی بھاری اکثریت کو محض سیفٹی نیٹ ہی مہیا کرنا نہیں…

شاداب خان سج دھج کر دلہن ساتھ لے جانے پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بارات لے کر اپنی دُلہن گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان کے آنے پر ان کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کیا۔اطلاعات…