جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسد عمر آج شام 5 بجے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کریں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر آج شام 5 بجے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما…

آئی فون صارفین وِنڈوز11 سے ہوجائیں خبردار

لندن: ایک نئی رپورٹ کے مطابق وِنڈوز 11 میں متعارف کرایا گیا مائیکرو سافٹ کا نیا فون لِنک فیچر آئی فون صارفین پر سائبر حملوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کافی عرصے سے فون لِنک فیچر کا استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے وائے فائے…

دوبارہ گرفتار شاہ محمود، جمشید و مسرت چیمہ 15 دن کیلئے نظر بند

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ان تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ گرفتاری کے بعد 15 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ…

برٹش ایئرویز نے اپنے نئے یونیفارم میں حجاب کو شامل کرلیا

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے حجاب کے آپشن کے ساتھ عملے کے لیے نیا یونیفارم متعارف کرا دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی کے یونیفارم میں گزشتہ 20 سال میں یہ پہلی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔اس میں مردوں کے لیے تھری پیس سوٹ…

پی آئی اے کی کوئٹہ کیلئے پرواز اڑان کے فوری بعد کیوں واپس کراچی اتار لی گئی؟

کراچی سے کوئٹہ کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز اڑان کے 17 منٹ بعد واپس اتار لی گئی۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے واپس اتار لیا گیا۔پی آئی اے کی…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے یہ حکم جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور…

یوم تکریم شہداء، ابھینندن کا طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈرحسن صدیقی کا پیغام

بھارتی پائلٹ ابھینندن کا طیارہ مار گرانے والے پائلٹ ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عزم کا نام ہے۔’یوم تکریم شہداء پاکستان‘ پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں حسن صدیقی نے کہا کہ اس نظریہ کی بقا…

سوات: سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

‏سوات سے بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک وکٹ گر گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر حیدر علی کل پی ٹی آئی چھوڑنے کا…

مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، مصدق ملک

وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، ملک میں فرنس آئل کی کھپت ختم ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملکی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد مقامی ریفائنریز فراہم…

رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان آج وکلاء اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کرینگے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج اپنی رہائش گاہ پر وکلاء اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنائیں گے اور پارٹی چھوڑنے والوں سے…

موٹر وے ایم 6 حیدر آباد میں اربوں کی کرپشن، مرکزی ملزم گرفتار

موٹر وے ایم 6 حیدر آباد میں اربوں روپے کی کرپشن کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار اسلم پیر زادہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزم اسلم پیر زادہ کی درخواستِ…

رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر بابر اعوان کا دلچسپ تبصرہ

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل و رہنما بابر اعوان نے اپنے دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔بابر اعوان کا کہنا ہے…

جی ایچ کیو پر حملہ، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔مبینہ آڈیو میں تحریکِ انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کی سبرینا سے گفتگو موجود ہے۔سامنے آئی مبینہ آڈیو میں فرح سبرینا سے کہہ رہی ہیں کہ اب ناں جی ایچ کیو پہنچنا ہے۔ملک…

حریت کانفرنس کا چین، سعودیہ، ترکیہ اور مصر سے اظہارِ تشکر

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر آج آخری روز حریت کانفرنس نے چین، سعودیہ، ترکیہ اور مصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کو جائز قرار دینے کے لیے ڈرامے رچا رہی ہے۔حریت…

روس کا یوکرین سے ہونے والے انتہائی سنگین حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ

روس نے یوکرین سے ہونے والے انتہائی سنگین حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ یوکرینی سرحد کے قریب بیلگوروڈ میں 70 سے زائد حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترجمان کریملن نے…

شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ معلوم نہیں: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد پولیس نے جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ معلوم نہیں۔عدالتِ عالیہ میں شاہ محمود قریشی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے…

جائیداد کی لالچ، ماں نے سوتیلے بیٹے کو مار ڈالا

لودھراں میں سوتیلی ماں نے دو بیٹوں کو جائیداد کا وارث بنانے کے لیے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو بیدردی سے مار ڈالا۔ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال کے مطابق چک نمبر 97 ایم کی رہائشی زینت بی بی اپنے دس سالہ بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال…

کوئٹہ: کار پارکنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں حاجی غیبی روڈ پر کار پارکنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے 6 گاڑیاں بھی جل گئیں جبکہ…

خدیجہ شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا

جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار معروف ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ…

سابق MNA صائمہ ندیم کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔صائمہ ندیم خلیجی ایئر لائن کی پرواز سے ٹورنٹو جارہی تھیں۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صائمہ ندیم کو پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔صائمہ ندیم کو ایئرپورٹ…