عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی پر توڑ پھوڑ، ہنگامے کا مقدمہ درج
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ پی ٹی آئی کے 50 کے…
رمضان سے پہلے آخری اتوار، شہریوں پر مہنگائی کے وار
رمضان سے پہلے آخری اتوار کو مہنگائی نے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔ملک کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور کچن آئٹمز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ شہریوں کی شکایت ہے کہ حکومت نے جس چیز پر 10 روپے بڑھائے…
امید ہے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے سفیر بنیں گے: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے سفیر بن کر مثبت تاثر اجاگر کریں گے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا خوش گوار ماحول میں…
’امپیکٹ بیس‘ پیشگوئی شروع کر رہے ہیں: سردار سرفراز
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اب ’امپیکٹ بیس‘ پیش گوئی شروع کر رہے ہیں۔عالمی یومِ موسمیات کی مناسبت سے محکمۂ موسمیات کے دفتر میں تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ 23 مارچ کو عالمی یومِ موسمیات…
وزیرِ اعظم کا پی ایس ایل کے اختتام پر پیغام
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر پیغام جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا سنسنی خیز اختتام ہوا ہے۔وزیرِ اعظم نے لکھا ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر…
پاکستان انڈر-19 اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان انڈر-19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان شاہینز کی قیادت عمران بٹ اور انڈر-19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر-19 ٹیم 30 اپریل سے 17 مئی تک…
نارووال میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن شازیہ مری نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال نارووال میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ ڈاکٹر عمارہ خان نے…
جرمنی تا گواڈیلوپ پرواز سوا 8 گھنٹے بعد واپس فرینکفرٹ اتر گئی
جرمنی سے گواڈیلوپ جانے والی پرواز منزل پر پہنچنے کی بجائے سوا 8 گھنٹے بعد واپس فرینکفرٹ اتر گئی۔کنڈور ایئر لائنز کی پرواز ڈی ای 3800 گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 13 منٹ پر فرانسیسی حکومت کے…
زمان پارک سے گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور
جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے 102 ملزمان کو ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔…
ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی کیوں رکی؟
کمرشل بینکوں کی جانب سے امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کیوں روکی گئی؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر کمرشل بینکوں کی کے خلاف کارروائی…
ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا گیا۔پی ایس ایل سیزن 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، لاہور قلندرز اور پشاور…
زمان پارک میں 200 لوگ موجود ہیں، خفیہ ادارے کی رپورٹ
زمان پارک آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد اور سرگرمیوں کے حوالے سے خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں 2 سو کے قریب لوگ موجود ہیں۔ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق 60 سے 70 ڈنڈا بردار کارکن…
فضائی آلودگی ناپنے والا اوپن سورس اور کم خرچ آلہ
بوسٹن: فضائی آلودگی ایک خوفناک عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔ ہم لاہور اور کراچی میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے متاثر ہیں۔ اسی بنا پر میساچیوسیٹس آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے اوپن سورس اور کم خرچ آلہ بنایا ہے جسے گاڑی میں بھی لگایا…
خیبر: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بموں سے حملہ
خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔خیبر پولیس کے مطابق حملے میں چوکی پر دستی بم بھی پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کار کو آگ لگ گئی۔خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ گزشتہ رات گئے کیا گیا، جس…
محمد رضوان نے فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹرننگ پوائنٹ شاہین شاہ آفریدی کی اننگز تھی وہ مومنٹم بنا گئے اور میچ لے گئے۔پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا، گیند باہر بھی جا سکتی تھی لیکن وہ…
امریکی ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا
امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا جس کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون گاہک کو دیے گئے کھانے سے چوہا نکلنے پر…
کراچی میں آج بارش کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے…
گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 9 مغوی ڈھولچی بازیاب
سندھ کے شہر گھوٹکی میں رحیم یار خان سے اغواء کیے گئے چنیوٹ کے 9 ڈھولچیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق مغویوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کے لیے رحیم یار خان سے بلا کر اغواء کر لیا گیا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی…
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی تصدیق غیر ملکی میڈیا نے بھی کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی جانب فائر کیا جسے پیانگ یانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فائر کیا گیا تھا۔رپورٹس کے…
خیبر پختون خوا: رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت نے رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمۂ خوراک خیبر پختون خوا نے مفت آٹے کی تقسیم سے متعلق کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق رمضان میں…