لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا
پنجاب کے شہر لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہوگیا۔منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر کو موصول ہونے والے مریض کے ڈیٹا کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر جاری کر دی گئیں۔ڈیش بورڈ کے مطابق 41 سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے، جو 17 اپریل…
خلیج بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان
عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے۔جیسن نکولس کے مطابق، رواں ہفتےکےآخر یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ جنوبی خلیج بنگال میں…
نیپال نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
نیپال کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ہرا دیا۔نیپال کی ٹیم نے یو اے ای کی کرکٹ ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ایشیا کپ میں…
ترقی یافتہ ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگت رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مختلف علاقوں میں بارش کی صورتحال پر کہنا ہے کہ امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے…
پاکستان میں ہرسال 4 ارب ڈالرز کی خوراک ضائع ہونے کا انکشاف
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں شدید غذائی قلت کے باوجود ہر سال 4 ارب ڈالرز کی خوراک ضائع کردی جاتی ہے۔دستاویزات کے مطابق پاکستان میں خوراک کی سالانہ ملکی پیداوار کا تقریباً 26 فیصد ضائع…
عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے بھیجی گئی ایلیٹ پولیس کی گاڑی خراب
لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے بھیجی گئی ایلیٹ پولیس کی گاڑی خراب ہو گئی۔ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکن دھکے لگاتے رہے۔گزشتہ روز ریلی کے دوران بھی عمران خان کو فراہم کی گئی جیمر گاڑی خراب…
حق کی بات پر اپنی آواز ضرور اُٹھائیں گے، رؤف صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ حق کی بات پر اپنی آواز ضرور اُٹھائیں گے۔رؤف صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا حصّہ تو ہیں مگر غلاموں کی طرح شامل نہیں ہیں۔اُنہوں نے کہا…
121 مقدمات، لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر 121 مقدمات کے اندراج کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی…
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا
ہفتہ وار چھٹیوں اور یکم مئی کی عام تعطیل کے بعد آج کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283…
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کر لی۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران پرویز الہٰی پیش ہوئے۔عدالت نے پرویز الہٰی کو متعلقہ عدالت…
برطانوی شہری نے چہرے پر 17 سوراخ کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا
عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی ایسی جستجو کہ برطانوی شہری نے اپنے چہرے کا حلیہ ہی بگاڑ لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہری جیمز گوس نے اپنے چہرے پر 17 سوراخ کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ…
سعودی عرب: 5 مئی کو جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، ماہر فلکیات
سعودی فیڈریشن فلکیات کے مطابق جمعہ 5 مئی کو جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔سعودی فیڈریشن فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا ، جو شام 6:14 پر شروع ہوگا، 8 بج…
آئی سی سی نے ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔سالانہ رینکنگ میں 259 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ…
اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی خضر عدنان کا انتقال
اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان انتقال کر گئے۔فلسطینی شہری خضر عدنان کا تعلق اسلامی جہاد سے تھا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری خضر عدنان کا 87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی جیل میں انتقال کر گئے…
بھارت نے 15 ماہ بعد آسٹریلیا سے ٹیسٹ کی پہلی پوزیشن چھین لی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ مطابق بھارتی ٹیم نمبر ون پوزیشن پر آگئی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں…
ایشیا کپ، بھارتی بورڈ کے انکار پر سابق چیئرمین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء کا ردعمل
ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی بورڈ کے انکار پر سابق چیئرمین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمام فیصلے بھارتی حکومت کے ہیں۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق…
واٹس ایپ ڈیٹا کی گوگل ڈرائیو کے متبادل ٹرانسفر کی آزمائش جاری
مینلوپارک: میٹا کمپنی کے مطابق جلد ہی جیٹ ہسٹری محفوظ کرنے کے لیے متبادل طریقہ پیش کرے گی۔ اس سے قبل بالخصوص اینڈروئڈ صارفین کے پاس چیٹ ہسٹری محفوظ کرنے کے لیے ’گوگل ڈرائیو‘ کے سوا کوئی اور راستہ نہ تھا۔
اسی طرح اگر فون میں گوگل ڈرائیو…
ماسٹر شیف آسٹریلیا، جج شیف جاک زونفریلو وفات پاگئے
عالمی شہرت اور ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی شیف جاک زونفریلو 46 برس کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاک زونفریلو کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم انہوں نے موت کی وجہ نہیں بتائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلیبریٹی…
کراچی: لیاری میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق مقتول بے روزگار اور نشے کا عادی تھا۔کراچی لیاری…
ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر ایک بار پھر الجھ پڑے
انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔واقعہ آئی…