جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حیدرآباد: پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران  یوسی 28 کے وارڈ 1 پر پولنگ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ پولیس کی بھاری اضافی نفری نے پہنچ کر دونوں…

لاہور: دارالامان سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور کے تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں واقع دارالامان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔لاہور پولیس کے مطابق رات 3 بجے ساتھی لڑکی نے لڑکی کی لاش دیکھ کر دارالامان کی انتظامیہ کو بتایا۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پسندکی شادی کی تھی،…

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بوگی ٹوٹنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گئی۔ذرائع کے مطابق بوگی ٹوٹنے کا واقعہ بولاری اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ریلوے ذرائع…

کراچی میں رمضان فٹبال کا بڑا میلہ سج گیا

سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں رمضان فٹبال کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے فٹبال کو کک لگائی جس سے فٹبال سامنے کھڑے فوٹوگرافر کو جا لگی۔اس صورتِ حال پر صوبائی وزیر نے فوٹو گرافر سے معذرت کی۔کراچی میں ہونے…

40 نوری سال کے فاصلے پر موجود انتہائی گرم سیارہ

ایڈنبرا: ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کے متعلق سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ فلکیات کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا سیارہ نہیں دیکھا گیا ہے۔ 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی جانے والی اس ٹیلی اسکوپ نے زمین…

سندھ بلدیاتی انتخابات، 15 اضلاع میں دوبارہ پولنگ جاری

سندھ کے 15 اضلاع میں مختلف وجوہات کی وجہ سے روکی گئی پولنگ آج جاری ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی…

سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی اور نوافل ادا کیے۔اس موقع پر مدینہ ریجن کے گورنر فیصل بن سلمان، عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور خالدبن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ…

پشاور: 3 دن سے جاری بارش رک گئی

پشاور میں گزشتہ 3 دن سے وقفے وقفے سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں مطلع صاف ہے، جبکہ درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔پشاور میں گزشتہ…

کوئٹہ میں مرغی سستی، سبزیاں مہنگی

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مختلف سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 520 روپے پر آ گئی، رمضان کے آغاز میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو میں…

سعودی خواتین فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں شامل

سعودی عرب کی خواتین کی فٹبال ٹیم کو باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اپنے قیام کے صرف 18 ماہ کے بعد سعودی خواتین کی ٹیم شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ویمنز فٹ بال ایڈمنسٹریشن نے سوشل…

امریکی ریاست مسی سپی میں طوفان، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

امریکی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طاقتور ہوا کے بگولوں سے شدید تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولے سے 274 کلومیٹر تک تباہی کے آثار نمایاں اور کئی عمارتیں تباہ ہو…

پشاور: 2 دوستوں نے ایک دوسرے کو قتل کر دیا

پشاور کے علاقے تہکال بالا میں گزشتہ روز گھر سے 2 لاشوں کے ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولین دوست تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دوست کی موت فائرنگ اور دوسرے کی…

رمضان اسپیشل: اسٹرابیری اور مینگو اسموتھی

ماہِ رمضان میں اپنی طبیعت کو سحر و افطار کے دوران اسٹرابیری اور مینگو اسموتھی جیسے مزیدار اور ٹھنڈے مشروبات شامل کر کے تر و تازہ رکھیں۔اجزاء: مینگو آئسکریم، فروزن مینگو، کریم، کنڈینسڈ ملک، مینگو جوس، دہی اور دودھ۔ترکیب: بلینڈر میں مینگو…

عمران خان شیاطین سے بھی اتحاد کر لیتے ہیں، سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے فاشسٹ عمران خان شیاطین سے بھی اتحاد کر لیتے ہیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ 2018ء میں عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی تو پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہو تا،…

کراچی: قائد آباد میں 2 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے قائد آباد میں جمعے کی شب فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول عبداللّٰہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقتول اور ملزم کے درمیان…

صدر کا خط تحریکِ انصاف کا پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خط کو یک طرفہ اور حکومت مخالف قرار دے دیا اور جوابی خط میں کہا ہے کہ آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں، یہ تحریکِ انصاف کا پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے۔شہباز شریف نے صدر عارف…

اماراتی ہلال احمر کی خیرپور میں بھی راشن کی تقسیم اور افطار

متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کی جانب سے سندھ کے ضلع خیرپور میں بھی رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن کی تقسیم اور افطاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں یکم رمضان سے شروع ہونے والا راشن…

شرجیل میمن ECL سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک روانہ

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔صوبائی وزیر شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں…

عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما چلے گئے

لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجا بشارت پارٹی سربراہ کی تقریر کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔مینار پاکستان پر…

پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ہوگی، اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے مینڈیٹ کی…