جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جو پلیئرز پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرتے ہیں وہ پاکستان ٹیم میں آجاتے ہیں، سلمان ارشاد

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ جو پلیئرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھا کرتے ہیں وہ پاکستان ٹیم میں آجاتے ہیں۔جیو نیوز کو انٹرویو میں 27 سالہ سلمان ارشاد نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ…

مجھے سیاست میں لانے والے میرے مخالفین ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں لانے والے میرے مخالفین ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف کے ساتھ زیادتیاں نہ ہوتیں تو میرا کردار صرف ان کی معاونت کا…

ن لیگ پنجاب کھو چکی، اب اسکا کا کوئی مستقبل نہیں، چوہدری پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کھو چکی ہے۔ اب ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں، شہباز شریف تاریخ کے نااہل ترین حکمران ثابت ہو رہے ہیں۔شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کےلیے مریم نواز بھی تیار…

کراچی کیلئے یہ جیت بہت ضروری تھی، شاہد آفریدی

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی جیت پر کہا ہے کہ کراچی کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم اچھا میچ جیتی ہے۔ …

مفتاح اسماعیل ایک سوال پر غصے میں آگئے

کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) میں ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل غصے میں آگئے۔کراچی میں ہونے والے فیسٹیول کے ایک سیشن کے دوران مفتاح اسماعیل اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر غصے کا اظہار کر بیٹھے۔اُن سے سوال پوچھا گیا…

کے پی او حملے کی تفتیش میں پیشرفت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ایڈیشنل آئی جی

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کے پی او حملے کی تفتیش میں پیشرفت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کو قانون کی گرفت میں لائیں…

الیکشن کی تاریخ کے بہانے بنا کر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے،صدر  مملکت

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے حیلے بہانے تلاش کئے جا رہے تھے اس لیے مجھے خط لکھنا پڑا، الیکشن کی تاریخ دینے کے بجائے معاملہ ایک دوسرے پر ڈالا جا رہا ہے، آئین میں سوراخ…

آئین کے تحت انتخابات کی تاریخ اور ناہی مشاورت کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کا جواب

اسلام آ باد:الیکشن کمیشن کی جانب سے صدرعارف علوی کو جواب دیا گیا ہے کہ کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے لکھے جانے والے خط، جس میں لکھا گیا ہے…

امریکی وزیر خارجہ: چین روس کو ہتھیار فراہم کر سکتا ہے

امریکی وزیر خارجہ: چین روس کو ہتھیار فراہم کر سکتا ہے،تصویر کا ذریعہGetty Images2 گھنٹے قبلامریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین روس کو یوکرین جنگ کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود دینے پر غور کر رہا ہے۔انتھونی بلنکن نے سی بی ایس…

پی ایس ایل بہترین برانڈ، یہاں پرفارمنس دینے میں مزہ آتا ہے، محمد حفیظ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بہترین برانڈ ہے، یہاں پرفارمنس دینے کا مزہ آتا ہے۔کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل آسان لیگ نہیں، یہاں پوری تیاری…

پولیس آفس حملے کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، غلام نبی میمن

کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس آفس میں ہونے والے حملے کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔پولیس کا کہنا ہے…

عدلیہ کی آزادی کا مطلب سوچ اور مزاج کی آزادی ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب سوچ اور مزاج کی آزادی ہے۔کراچی لٹریچر فیسٹیول میں پاکستان کی عدلیہ سے بڑھتی ہوئی توقعات کے عنوان سے سیشن ہوا، جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر، حامد خان اور پلوشہ شہاب نے خطاب کیا۔اپنے…

عدلیہ میں کچھ فیض کے چیلے موجود ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ میں کچھ فیض کے چیلے موجود ہیں، جو اب تک کام کر رہے ہیں۔راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر آنے…

جیل بھرو تحریک کا کہنے والے بنکر میں چھپے بیٹھے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا کہنے والے بنکر میں چھپے بیٹھے ہیں۔راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع کرو، ایسا جواب دیں گے جو تمہارے گمان میں نہیں…

ہم پاکستان پر دو اہم نکات پر زور دے رہے ہیں، آئی ایم ایف چیف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے چیف کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر دو اہم نکات پر زور دے رہے ہیں، پاکستان کےلیے پہلا نکتہ ٹیکس ریونیو کا ہے، جو لوگ نجی یا عوامی سیکٹر سے اچھا کما سکتے ہیں انہیں معیشت میں حصہ ڈالنا…

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔…

قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن سے قبل ہمیں ورکرز، ووٹرز کو متحرک کرنا ہے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے قبل ہمیں متحد ہونا ہے اور مایوس بھائیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے…

راولپنڈی: ن لیگی کنونشن سے مشتبہ شخص اسلحہ سمیت گرفتار

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے پکڑ لیا۔پولیس حکام کے مطابق ن لیگی ورکرز کنونشن میں 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی، جس میں سے ایک پکڑا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے پستول…

آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی، مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے مستقبل میں مہنگائی کے کم ہونے کا دعویٰ کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث جلد چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔ان کا کہنا تھا…