انٹر بینک: ڈالر معمولی مہنگا
امریکی ڈالر گزشتہ روز کبھی مہنگا اور کبھی سستا ہونے کے بعد آج کاروبار کے آغاز میں معمولی مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا…
مہدی علی کاظمی نے عید پر بیٹیوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کر دیں
کراچی سے اغوا ہونے والی کمسن لڑکی کے والد مہدی علی کاظمی نے یہ میٹھی عید اپنی بیٹیوں کے ساتھ منائی اور قوم کا مشکل وقت میں ساتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔لاہور سے کراچی واپسی اور بیٹی کی حوالگی کے لیے لمبی جنگ لڑنے والے مہدی کاظمی نے…
آمنہ ٹوانہ کا پروفیشنل گولفر بننے کا عزم
نوجوان گولفر آمنہ ٹوانہ کا کہنا ہے کہ میرا ہدف پروفیشنل گولفر بننا ہے جس کے لیے محنت کر رہی ہوں، یہ ایک مشکل ہدف ہے لیکن ایک دن ضرور پروفیشنل گولفر بنوں گی۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی…
اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے مذاکرات کا دروازہ بند نہ کیا جائے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے جو جواب دینا ہے کافی تسلی…
کین ولیمسن کیلئے ورلڈ کپ کے دروازے بند نہیں ہوئے، گیری اسٹیڈ
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن مقررہ وقت میں مکمل صحت یاب ہو سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ ابھی…
پاکستان بیس بال ٹیم رواں برس ایشین گیمز میں حصہ لے گی
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم رواں برس ایشین گیمز میں حصہ لے گی۔ سید فخر علی شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان ایشیا میں 5 ویں نمبر…
یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آئل کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی متوقع ہے۔آئل کمپنیز کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کی…
سندھ میں متوقع بارشیں، ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری
وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں بھی وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان…
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کیلئے نئے جج مقرر
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کو مقرر کر دیا۔توشہ خانہ کیس جج ظفر اقبال سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج…
ایکساتھ انتخابات اور الیکشن فنڈز سے متعلق سماعت کچھ دیر بعد ہو گی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست اور الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم سے متعلق سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر…
جنوبی کوریا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں گانا گایا
جنوبی کوریا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے سامنے گانا گایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کھانے کے اختتام پر جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے مائیک اٹھایا اور ’امریکن پائی‘ گانے کی کچھ لائنز انگریزی میں…
وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والی اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ امور اور پاک چین تعلقات پر بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے…
عمران خان کسی ریلیف کے مستحق نہیں، نیب کا ہائیکورٹ میں جواب
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔نیب نے ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کسی ریلیف کے…
قرضوں اور مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری
وزارتِ خزانہ نے قرضوں اور مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔وزارتِ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق شرح سود بڑھنے کی وجہ سے قرضوں کا حجم بڑھا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے بھی مہنگائی اور قرض بڑھا۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022ء تک پاکستان کا قرضہ 55…
سیاسی جماعتیں اتفاق رائے پیدا کریں ورنہ فیصلہ کوئی اور کرے گا، سراج الحق
لالہ موسیٰ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سیاست دانوں کو خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اتفاق رائے پیدا کریں ورنہ فیصلہ کوئی اور کرے گا، الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے کا موقع گنوا دیا تو پھر شاید…
عمرے کے دوران ایک وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والے عبدالقادر مری کون ہیں؟
عمرے کے دوران ایک وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والے عبدالقادر مری کون ہیں؟ ،تصویر کا ذریعہcredit Abdul Sattar،تصویر کا کیپشنعبدالقادرمری کی عمرے کی ادائیگی کے دوران ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیمضمون کی تفصیلمصنف, محمد کاظمعہدہ, بی بی سی!-->…
کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ، 2 افراد جاں بحق
کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں خیرپور کے قریب آگ لگ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 4 لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔آگ سے متاثرہ بوگی کے مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن…
امریکا، وفاقی اخراجات میں کٹوتی کا بل منظور
امریکی ایوان نمائندگان نے وفاقی اخراجات میں کٹوتی کا بل منظور کرلیا۔ ری پبلکن اراکین کی جانب سے پیش بل میں قرض کی حد بڑھانے کی شق بھی شامل ہے۔ ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کا بل 215 کے مقابلے میں 217 ووٹوں سے منظور کیا گیا، تاہم ایوان…
الیکشن کیس، 3 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے اور چار اپریل کے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی آج سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، تین رکنی بینچ دن…
کراچی میں آج سے یکم مئی تک بارش کا امکان
محکمۂ موسمیات نے آج سے یکم مئی کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔بلوچستان کے شمال…