جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: نیو چالی جنریٹر مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی میں نیو چالی جنریٹر مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں مختلف دفاتر موجود ہیں، آگ عمارت کی 10 ویں منزل پر لگی ہے، قابو پانے کے لیے اسنارکل بھی پہنچا دی گئی…

بابر، شاہین نے رمضان اسپورٹس سیریز کو پلیئرز کیلئے احسن اقدام قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے رمضان المبارک اسپورٹس سیریز کو پنجاب حکومت اور وہاب ریاض کا کھلاڑیوں کے لیے احسن اقدام قرار دیا ہے۔رمضان المبارک اسپورٹس سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ…

رحیم یار خان: پولیس مغوی بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی

رحیم یارخان کے علاقے خان پور سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہ لگاسکی۔ بچوں کی دادی نے جگر گوشوں کی رہائی کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاکر بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق خان…

اسرائیل: تل ابیب میں ڈرائیور نے سیاحوں پر کار چڑھا دی

اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب میں ڈرائیور نے سیاحوں کو کار سے کچل ڈالا۔حملے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور 5 دیگر سیاح زخمی ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آور عرب اسرائیلی تھا۔ حملے کے بعد اسرائیل نے پولیس اور…

شہباز شریف مستعفی ہوں، فواد چوہدری کا مطالبہ

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری…

توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ…

کراچی ، نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے میں بابا موڑ کے قریب تین ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے…

’IG کو اختیار دیں، کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا‘

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کا کہنا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔کراچی میں سترہویں سحری کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ…

عمران کیخلاف اسلام آباد کی دو عدالتوں میں آج سماعت ہوگی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی دو عدالتوں میں آج مقدمات کی سماعت ہوگی، توشہ خانہ کیس میں جلد سماعت کی درخواست پر دلائل ہوں گے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرقانونی نکاح کے الزام پر کیس کی سماعت…

پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قیادت نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کوئی…

ریفرنس کے حق میں نہیں، نواز شریف کی رائے کا احترام کرتا ہوں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں، میاں نواز شریف نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، میں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ چیف جسٹس پر لازم تھا اپنے…

یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے، امریکا

امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل اور فلسطینی حکام سے رابطے میں…

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سے سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کےلیے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی کرکٹ…

سعید انور لیجنڈ ہیں، اُن کی طرح بننے کی کوشش ہے، صائم ایوب

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ سعید انور لیجنڈ ہیں، اُن کی طرح بننے کی کوشش ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ سعید انور کی وڈیوز دیکھی ہیں، لیفٹ ہینڈ بیٹرز کی ہی ویڈیوز دیکھتا ہوں۔کاؤنٹی چیمپئن شپ…

شمالی کوریا کی نگرانی کیلئے کینیڈا اپنا طیارہ جاپان میں تعینات کرے گا

اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے کینیڈا اپنا فوجی طیارہ جاپان میں تعینات کرے گا۔گزشتہ روز کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے ایئرفورس کے سی پی 140 ارورا ایئرکرافٹ کی جاپان میں تعیناتی کا…

نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز منسوخ

نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی، پرواز دوپہر 12 بجے روانہ ہونا تھی، کئی گھنٹے کوششوں کے باوجود جہاز سے خرابی دور نہ ہوسکی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز سے تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ…

پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فوری مستعفی ہوجائے، نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں نواز شریف نے کہا کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں…

امریکی انتخابات 2024: آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے صدارتی امیدوار ہوں گے

آنجہانی امریکی صدر جان فٹزگیرالڈ کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ فٹزگیرالڈ کینیڈی جونیئر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی طرف سے حصہ لیں گے۔وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، 69 سالہ رابرٹ کینیڈی جونیئر نے فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذاتِ…

سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، اعلامیہ پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا اعلیٰ سطح کا اجلاس زرداری ہاؤس  اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت…

دنیا کی سب سے چھوٹی بائی سائیکل کی خاص بات کیا؟

معروف یوٹیوبر اور ڈی آئی وائی ماسٹر دی کیو نے حال ہی میں دنیا کی سب سے چھوٹی اور قابل استعمال بائی سائیکل متعارف کروائی ہے، جسے ’بگ بوائے‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ بائی سائیکل بظاہر نظر آنے میں تو بہت ہی چھوٹی لگتی ہے لیکن یہ سائیکل 100…