بشریٰ بی بی عمران خان کو بند گلی میں لے گئیں: فردوس عاشق اعوان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں مداخلت عمران خان کو بند گلی میں لے گئی۔ ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے…
9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا براہِ راست تعلق یوم تکبیر سے ہے: خرم دستگیر
وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا براہِ راست تعلق آج کے یومِ تکبیر سے ہے۔خرم دستگیر نے یومِ تکبیر پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج سب سے پہلے پاکستان کی ایٹمی قوت کی محافظ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ…
تحریکٍ انصاف کے طارق محمود الحسن کی بھی پارٹی سے راہیں جدا
پاکستان تحریکِ انصاف کے طارق محمود الحسن نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔طارق محمود الحسن پی ٹی آئی حکومت میں معاونِ خصوصی تھے۔دوسری جانب حالیہ دنوں میں پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے بھی ملاقاتیں شروع ہو گئی…
ملک خرم علی خان کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ملک خرم علی خان نے بھی تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ملک خرم علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی سفر جاری تھا کہ 9 مئی آگیا، افسوس ہوا کہ جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن…
روس کے یوکرین پر 54 ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
روس نے یوکرین پر ہفتے اتوار کی درمیانی شب 54 ڈرون حملے کیے جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوئے۔یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ روس کے 54 میں سے 52 ڈرون مار کر گرا دیے۔یوکرینی فوج کے مطابق روس کے 40 ڈرون حملوں میں دارالحکومت کیف کو نشانہ…
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے آدھے لوگ غائب ہیں: شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے آدھے لوگ تو غائب ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اب مذاکرات کے لیے کیوں بے تاب ہو رہے ہیں، ترلے کر رہے…
جہیز میں گاڑی، زیورات نہ دینے پر مجھ پر تشدد کیا گیا: خاتون کا الزام
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شادی شدہ خاتون نے پریس کلب میں سسرالیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ جہیز میں گاڑی اور سونے کے زیورات مانگے گئے اور نہ ملنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی کے ایک ہفتے…
رہنماؤں کے گھر گرائے، کاروبار بند کیے جا رہے ہیں: پی ٹی آئی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت پر رہنماؤں کے کاروبار کو بند کرنے کا الزام لگا دیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غریب محنت کشوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔اعلامیے میں پاکستان…
رانا ثناء کی پریس کانفرنس نے خواتین قیدیوں کیلئے خدشات کو جنم دیا: رؤف حسن
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی قیدیوں سے متعلق خدشات نے جنم لیا۔یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے اپنے جاری کیے گئے بیان…
پشاور: مبینہ زیادتی کا شکار 13 سالہ لڑکی کا دورانِ زچگی انتقال، ملزم گرفتار
خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے پھندو میں13 سال کی لڑکی زچگی کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئی۔پولیس حکام کے مطابق پھندو کے علاقے میں 13 سال کی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق…
عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہ اٹھا پانے والے انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نام نہاد سیاسی لیڈر منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، جو لوگ انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے، مزید لوگ بھی انہیں چھوڑیں گے۔خواجہ آصف نے ’جیو…
کراچی: منظور کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق
کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق ہو گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول عدیل علاقے میں برگر کا ٹھیلا لگاتا تھا، علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔پولیس کے مطابق منظور…
اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کیلئے نہایت اچھے انتظامات ہیں: انعم ندیم شیخ
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والی سوشل میڈیا کارکن انعم ندیم شیخ نے کہا ہے کہ جیل میں خواتین قیدیوں کے لیے نہایت اچھے انتظامات ہیں۔انعم ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر…
پی ٹی آئی پر پابندی کی بات میرے علم میں نہیں، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کی کوئی بات میرے علم میں نہیں۔جناح ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت باہر اور ٹکٹ ہولڈر اس بلڈنگ کے اندر تھے۔انہوں…
شاہنواز دہانی کی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل
نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دہانی دورہ زمبابوبے پر زمبابوے سلیکٹ کیخلاف لسٹ اے میچز کھیلنے کےلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ سیریز کے اختتام پر دہانی زمبابوین بچوں کے ساتھ…
پاکستان زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے، طاہر اشرفی کا مطالبہ
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پابندی لگائے۔گوجرانوالہ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب میں طاہر اشرفی نے کہا کہ زلمے خلیل زاد جیسے غدار کو…
اہلکار دوروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے، شہزاد اکبر
سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر داخلہ و احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار انکے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے۔ایک بیان میں شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے…
کراچی: فائرنگ اور مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق
کراچی میں فائرنگ اور مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی میں اورنگی ٹائون، اردو چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد میں سر پر وزنی چیز لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹرالر کی ٹکر سے…
2023ء میں کراچی کی آبادی کتنی ریکارڈ ہوئی؟
کراچی کی آبادی 2023ء کی ڈیجیٹل مردم شماری میں 1 کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار ریکارڈ ہوئی ہے۔ادارۂ شماریات کے مطابق 2017ء میں شہرِ قائد کی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار تھی۔ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ 6 سال کے دوران کراچی کی آبادی میں 31…
استور: برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل
استور میں برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔وسیم عباس…