جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مسلم لیگ (ق) جرمنی اور یونان کے نئے عہدیداروں کا تقرر

پاکستان مسلم لیگ (ق) یورپ کے چیف آرگنائزر سید خرم رضا کاظمی نے عظمت چھٹہ کو جرمنی کے لئے پارٹی کا کوآرڈنیٹر مقرر کیا ہے۔جبکہ عاطف چوہدری کو مسلم لیگ ق یونان کا چیف آرگنائزر نامزد کر دیا ہے۔توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں وہ فرانس اور…

عوام اور فوج کے رشتے کو کمزور کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کیلئے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔سپہ سالار نے افسران…

کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو شوہر نے آج صبح احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے دو مقدمات مقتولہ کے شوہر کے خلاف درج کرلیے گئے۔ایک…

پنجاب کی جیلوں میں پی ٹی آئی کی 350 خواتین قید ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں پارٹی کی 350 خواتین قید ہیں۔ایک بیان میں حماد اظہر نے پنجاب حکومت پر الزام لگایا کہ صوبے بھر کی جیلوں میں اب بھی پی ٹی آئی کی 350 خواتین اور…

کراچی سے سابق رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

کراچی سے سابق رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔کیپٹن (ر) جمیل احمد خان نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ لگ بھگ 13 سال تک…

اے آئی جی کراچی نے سٹی کورٹ فائرنگ کا نوٹس لے لیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سٹی کورٹ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری طور پر تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔خاتون کو شوہر نے آج صبح احاطہ عدالت میں فائرنگ…

شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر کے حوالے سے فرانس میں تاریخی اجتماع

شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور 28 مئی یوم تکبیر کی 25 ویں سالگرہ کےحوالے سے فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع پیرس میں منعقد ہوا۔اجتماع میں راجہ علی اصغر، سردار ظہور اقبال، حاجی نثار احمد، چوہدری افضل لنگا، چوہدری نوید…

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے: سدرہ امین نے ڈائنامائٹس کو ایک اور فتح سے ہمکنار کردیا

سدرہ امین کی برق رفتار اننگز نے ڈائنامائٹس کو پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں ایک اور فتح سے ہمکنار کردیا۔ ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو 78 رنز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی۔ کپتان سدرہ امین کو 95 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کی…

حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس لگانے کی پالیسی گائیڈلائنز کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس لگانے کےلیے پالیسی گائیڈلائنز کی منظوری دے دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی اجازت ہو گی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نجی…

شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے…

نیشنل گیمز: نوح بٹ نے آزاد حیثیت سے گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل گیمز ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں نوح بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، نوح بٹ نے 109 گلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ نے مجموعی طور پر 355 کلوگرام وزن اٹھایا۔ نوح نے اسنیچ میں 155 اور کلین اینڈ جرک…

چیف جسٹس کا حکومت کو جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کا مشورہ

اسلام آ باد :چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے وفاقی حکومت کو جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات جس نہج پر پہنچ چکے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، عدالت کاذہن کسی قانون کوختم…

ایکٹ سے نواز شریف یا جہانگیر ترین مستفید نہیں ہوسکتے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف یا جہانگیر ترین مستفید نہیں ہوسکتے۔اسلام آبادمیں جیو نیوز سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنی سزاؤں کے…

ایلون مسک رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ایلون مسک چینی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ صنعتی شہر شنگھائی میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری کا بھی دورہ کریں گے۔چین امریکا کے بعد ٹیسلا کی دوسری بڑی…

نگراں حکومت ہر ہفتے صحت سہولت کارڈ بند کر دیتی ہے، تیمور جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ہر ہفتے صحت سہولت کارڈ بند کر دیتی ہے۔ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت پی ٹی آئی دور کے صحت سہولت کارڈ کو ہر ہفتے…

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہو کر 2…

حکومت کی ترجیح معیشت نہیں پی ٹی آئی کا خاتمہ ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح ملکی معیشت نہیں تحریک انصاف کا خاتمہ ہے۔ایک بیان میں عمران خان نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟پاکستان تحریک…