جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا۔واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو رواں ماہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار…

پی ٹی آئی منحرف اراکین کی چوہدری سرور سے ملاقاتیں، ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات کےلیے پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی۔ اس موقع پر چوہدری سروری کا کہنا تھا کہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں…

اسپیکر کی قائم کردہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کےلیے مقرر کی…

ہمارے قانونی قدم کو بھی روکا جاتا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ ہم کوئی قانونی قدم اٹھائیں تو اُسے بھی روکا جاتا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کے عمل کو روک دیا ہے۔انہوں نے…

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1700 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کا فی تولہ بھاؤ 1700 روپے کم ہوگیا۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہے۔ خیال رہے کہ…

عمران خان کا 9 مئی کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کی تحقیقات کےلیے بنائی گئی مشترکہ ٹیم کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کےلیے قائم…

کیا آپ عمران خان سے ملنے لاہور جارہے ہیں؟ صحافی کا اسد عمر سے سوال

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟جیل سے رہائی کے بعد پارٹی کے عہدے چھوڑنے کا اعلان کرنے والے اسد عمر سے صحافی نے استفسار کیا کہ ’کیا آپ عمران خان سے…

9 مئی حملے کی ہدایات دینے والوں کا ریکارڈ موجود ہے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 9 مئی کو حملے کی ہدایات دینے والوں کا ریکارڈ موجود ہے۔لاہور میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن انوش مسعود کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ڈاکٹر عثمان انور نے کہا…

میانوالی ایئربیس پر بھی حملے کا منصوبہ تھا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس کے ساتھ میانوالی ایئربیس پر حملے کا خطرناک منصوبہ بنایا گیا تھا، میانوالی میں حملہ آور بھوسے سے بھری ٹرالیوں میں اسلحہ لے کر آئے تھے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا…

شہریار آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردیے ہیں۔پولیس شہریار آفریدی کو…

مگرمچھ کا جبڑا کھول کر اپنا سر نکالنے والا شخص: ’میں سمجھا کہ شارک نے حملہ کیا ہے‘

مگرمچھ کا جبڑا کھول کر اپنا سر نکالنے والا شخص: ’میں سمجھا کہ شارک نے حملہ کیا ہے‘،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمضمون کی تفصیلمصنف, ٹام ہاؤزڈنعہدہ, بی بی سی نیوز، سڈنی2 گھنٹے قبلایک آسٹریلوی شخص کوئنزلینڈ کے ایک خصوصی ریزورٹ میں غوطہ خوری کر

’قید تنہائی:‘ آدم بیزار نوجوان جو کئی سال اپنے کمرے سے بھی باہر نہیں نکلتے

’قید تنہائی:‘ آدم بیزار نوجوان جو کئی سال اپنے کمرے سے بھی باہر نہیں نکلتے،تصویر کا کیپشنیو سیونگ نے بتایا کہ وہ کالج گئے تھے کیونکہ ان کے والد ایسا چاہتے تھے لیکن ایک ماہ بعد انھوں نے کالج کو خیرآباد کہہ دیاایک گھنٹہ قبلسنہ 2019 میں یو…

کینیڈا: مالک مکان نے 2 کرائے داروں کا قتل کردیا

کینیڈا کے شہر ہملٹن میں مالک مکان نے گھر کی خراب حالت پر 2 کرائے داروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ مالک مکان بھی واقعے کے بعد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں 28 سالہ کرائے دار اپنی…

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس، صدر سپریم کورٹ بار کا تحریری جواب جمع

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بنا کر عدالتی اختیار سے…

عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے جو منظور کرلیے…

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی پرواز جاری ہے، آج ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد312 روپے کا ہو…

جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج شام لاہور پہنچیں گے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔آصف زرداری اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے متعلق بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی…

عمران خان کا وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات…

کراچی: آج بھی ہلکی بارش کا امکان

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافات میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کا مرکز ملک کے بالائی حصے میں موجود ہے، جس کے تحت کراچی میں آج ہلکی بارش و بوندا باندی ہو…

کولیسٹرول سے محفوظ رہنا ہے تو پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں

حالیہ یورپی تحقیق کے مطابق کولیسٹرول سے بچنے اور صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔محققین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 10 میں سے صرف 1 امریکی اپنی روزمرہ کی…