اسلام آباد کے بعد سرگودھا میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد سرگودھا میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوکری کا جھانسہ دے کر 3 افراد نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، اس دوران ملزمان نے خاتون کی…
کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے، آج کی تقریب میں ہر نوجوان کے پاس قلم ہے اور یہ نوجوان ملک کے مستقبل ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کسی اور کا تھا مگر عمل ہم…
شاہین آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفہ دیا گیا۔محمد رضوان نے ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا، سوینئر گیند پرشاہین کی 100 وکٹوں کی یاد داشت کے طور پر…
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی گاڑی دریا میں گر گئی
مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھارتی فوج کی گاڑی دریا میں گر گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 9 بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حادثے صبح کے وقت پیش آیا جب بھارتی فوجی ایک مندر جا رہے…
کامران ٹیسوری سے سینیٹر رضا ربانی کی ملاقات
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور اُمید کی گھنٹی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔گورنر ہاؤس سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رضا ربانی نے کہا کہ گورنر…
کاشتکار کسی صورت کپاس 8500 روپے فی من سے کم نہ بیچیں: محسن نقوی
پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کاشت کار بھائی کسی صورت اپنی کپاس 8500 روپے فی من سے کم نہ بیچیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر محسن نقوی نے پیغام جاری کیا ہے کہ سیکریٹری زراعت اور ڈویژنل کمشنرز کپاس کی سپورٹ پرائس پر عمل…
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 17جولائی کو طلب
گلگت بلتستان اسمبلی کا 22 واں اجلاس 17 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 17 جولائی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔قائد…
انتخابات کے معاملے پر حکمراں فرار چاہتے ہیں: لیاقت بلوچ
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر حکمراں فرار چاہتے ہیں۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ان…
اسپین: لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو، 4 ہزار افراد کا انخلاء
اسپین کے جزیرے لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی۔ہسپانوی حکام کے مطابق آگ پھیلنے سے 13 مکانات تباہ ہو گئے جبکہ لاپالما کے دیہات سے 4 ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے۔ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ 300 فائر فائٹرز، طیارے اور ہیلی کاپٹرز…
دیامر بس حادثہ، وزیرِ اعظم کا قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دیامر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔گلگت…
ایشین ایتھلیٹکس میں محمد یاسر نے برانز میڈل جیت لیا
ایشین ایتھلیٹکس میں پاکستان کے محمد یاسر نے برانز میڈل جیت لیا۔محمد یاسر نے جویلین تھرو میں 79.93 کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔یہ محمد یاسر کے کیریئر کی سب سے بہترین تھرو بھی ہے۔علاوہ ازیں مقابلے میں جاپانی ایتھلیٹ روڈرک نے…
کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں: حمزہ شہباز
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، ہم نے 15 ماہ میں لوگوں کی…
بھارت میں شادی کرنیوالی سیما سے متعلق تحقیقاتی اداروں کا انکشاف
پاکستانی خاتون سیما کے بھارت جا کر شادی کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی۔رپورٹ کے مطابق سیما کے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، سیما حیدر کے پاکستان سے نیپال جانے کا معاملہ صرف بھارتی…
شہباز شریف نے 13 ماہ جو کردار ادا کیا وہ کسی اور نہیں نبھایا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 13 ماہ جو کردار نبھایا، وہ کسی اور وزیراعظم نے نہیں نبھایا۔سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کی کھل کر تعریف کی۔انہوں نے…
محسن نقوی نے پنجاب ہاؤسز میں قیام و طعام کے اخراجات خود ادا کیے
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام و طعام کے اخراجات خود ادا کیے۔محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام کیا تھا۔جیو نیوز نے وزیر اعلیٰ کے قیام و طعام…
آئی ایم ایف نے رئیل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا، ذرائع
قرض منظوری کے ساتھ ہی دوسرے جائزے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط سامنے آگئیں۔ عالمی مالیاتی ادارے نے رئیل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق پراپرٹی سیکٹر…
کراچی: آرٹس کونسل میں معروف آرٹسٹ حمیر سومرو کے فن پاروں کی نمائش
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف آرٹسٹ حمیر سومرو کی نمائش "کراچی کا شاندار ورثہ" کا انعقاد ہوا جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ سمیت دیر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام…
حکومت مدت پوری ہونے سے پہلے چلی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مدت پوری ہونے سے پہلے چلی جائے گی۔گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 1 لاکھ لیپ ٹاپ کی رقم رکھی گئی…
بدین: سیڈا کے ایکسیئن کیخلاف پانی چوری کا مقدمہ درج
بدین میں سندھ ایریگیشن اور ڈرینج اتھارٹی (سیڈا) کے ایکسیئن کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سیڈا کے ڈائریکٹر نے ہی ایکسیئن اکرم واہ کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ڈائریکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایکسیئن نے پانی کی…
امریکا: الاسکا میں زلزلہ، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی
امریکا کی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جو بعد میں واپس لے لی گئی۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جزیرہ نما الاسکا میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کا یہ…