کراچی، عدالت سے بندر کا بچہ فرار، تلاش آج پھر کی جائیگی
سٹی کورٹ کراچی میں گزشتہ روز ملزمان کے ہمراہ لائے گئے بندر کے بچوں میں سے ایک بچہ بھاگ کر درختوں پر چڑھ گیا جس کو پکڑا نہ جاسکا، تلاش کا کام آج صبح پھر شروع کیا جائے گا۔محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کے دوران 14بندر کے بچوں کو برآمد…
یونان کشتی حادثہ، میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 15 پاکستانیوں کی ڈی این سے تصدیق کے بعد میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع ہو گیا ہے، پہلے مرحلے میں 3 پاکستانیوں کی میتیں یونان سے قطر ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی ہیں جن 3 افراد کی میتیں واپس پہنچیں…
لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش
پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک زیادہ سے زیادہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے…
واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر ہونے کے بعد بحال
سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔ پاکستان ،برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کی سروس تقریباً آدھا گھنٹہ متاثر رہی۔واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کا…
آئی ٹی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لےجانا چاہتے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے ذریعے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔آئی ٹی منصوبوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز…
وزیراعظم شہباز شریف سے سردار اختر مینگل کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال…
یوکرین کے وزیر خارجہ بھی پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے
یوکرین کے وزیر خارجہ بھی پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستانی کھانوں کی تعریف کردی۔یوکرین کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہاں آنے کی وجوہات میں ایک یہ ہے کہ وہ پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے…
1400 کروڑ سے زائد اثاثے، بھارتی رکن اسمبلی پھر بھی خود کو امیر کہنے سے انکاری
بھارت میں 1400 کروڑ سے زائد کے اثاثے رکھنے والا ایک رکن اسمبلی اپنے آپ کو امیر کہنے سے انکاری ہے۔ بھارت میں بھی عوام اپنا نمائندہ ووٹ کے ذریعے منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں۔ ان نمائندوں میں کچھ کا تعلق امیر گھرانوں سے تو کچھ کا تعلق…
پرویز خٹک کا کہنا درست ہے پی ٹی آئی نے 4 مرتبہ انتخابات کا موقع گنوایا، ایاز صادق
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بات کو درست قرار دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پرویز خٹک کا یہ کہنا درست ہے کہ تحریک انصاف نے پچھلے ایک سال میں 4 مرتبہ سے زیادہ…
پی سی بی کی منانے کی کوششیں ناکام، عائشہ نسیم کا کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں، تاہم پی سی بی کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عائشہ نسیم نے…
ایشیا کپ کرکٹ: پی سی بی کا وفد سری لنکا پہنچ گیا
ایشیا کپ کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا وفد سری لنکا پہنچ گیا۔پی سی بی کا وفد کینڈی اور کولمبو کے اسٹیڈیمز کا دورہ کرے گا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا وفد پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے۔پی سی بی کے مطابق…
نایاب نسل کی گلابی ڈولفنز کی ویڈیو وائرل
پچھلے ہفتے نایاب نسل کی دو گلابی ڈولفنز امریکی ریاست لوزیانا کے پانیوں میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔تھرمن گسٹن نامی شخص نے ڈولفنز کی ویڈیو بنائی، جو پچھلے 20 برس سے ماہی گیری کر رہا ہے۔12 جولائی کے دن تھرمن کو خلیج میکسیکو کے قریب پانی میں…
شانگلہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی
ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں جیپ گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق جیپ میں سوار افراد چکیسر سے الپوری جا رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو ئے ان کی گاڑی…
چین اور پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی ناظم الامور پانگ چنگشوئی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چین، پاکستان اقتصادی راہداری کے…
اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کی جا رہی ہیں، راجہ ریاض
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کی جا رہی ہیں، نگراں حکومت 90 روز ہی کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ یکم اگست کو وزیراعظم سے ملاقات…
پیمرا ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش، 9 سیکشنز میں ترمیم اور 5 کا اضافہ
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ پیمرا بل کے ابتدائیے سمیت 9 سیکشنز میں ترمیم اور 5 نئے سیکشنز کا اضافہ کیا گیا۔ پیمرا قانون کے 2، 6، 8، 11، 13، 24، 26، 27، 29 کے سیکشنز میں ترامیم کی…
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، فیڈریشن کی تصدیق
پاکستان کے ٹاپ جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی۔ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد پلیئر ہیں۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف…
غوث بخش مہر کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے غوث بخش مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔غوث بخش مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کیا۔اس حوالے سے پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا…
بلوچستان ہائی کورٹ کا محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک طرف بلوچستان…
خیبر، باڑہ بازار کے مین کمپائونڈ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید ،10زخمی
ضلع خیبر:خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ بازار کے مین کمپائونڈ کے مین گیٹ پرخود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی…