جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فوکس ٹریننگ پر ہے، آگے کا نہیں سوچتا، امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ میرا فوکس آج کل ٹریننگ کیمپ پر ہے، آگے کا نہیں سوچتا۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے میچز نہ بھی ہو رہے ہوں تو میری روٹین میں فرق نہیں آتا،…

طوفان بپرجوائے: بھارتی ریاست گجرات میں ریڈ الرٹ جاری

طوفان بپرجوائے کے حوالے سے بھارتی محکمۂ موسمیات نے ریاست گجرات کے ضلع کچھ اور سورا شٹرا میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان بپرجوائے کل شام گجرات کی جاکھوا پورٹ کو عبور کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے…

آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس…

عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔عادل راجہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فیک نیوز اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت ہیں۔ملزم کے خلاف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی بھی شکایت…

پاکستان کیلئے IMF کے قرض کی فراہمی میں کردار ادا کرونگی، امریکی سینٹر

امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی۔انہوں نے یہ بات پاکستانی امریکن طاہر جاوید کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں شرکت کے موقع پر کہی۔ ٹیکساس اسمبلی کے پاکستانی…

نائجیریا، کشتی حادثے میں 50 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

نائجیریا کے شمالی وسطی علاقے میں ایک اوور لوڈ کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لکڑی سے بنی کشتی ریاست نائجر میں شادی کی تقریب کے بعد بارات لیکر دریا کی دوسری جانب ریاست کوارا کی طرف جارہی تھی کہ…

بپر جوائے، سجاول کیلئے خطرے کی گھڑی قریب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سجاول میں آج صبح 10 سے دوپہر 12 بجے کے درمیان کا وقت خطرے سے بھرپور ہے، جاتی اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔طوفان بپر جوائے کی آمد سے پہلے بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، کھارو چھان کے کئی…

وزیراعظم کا جڑواں شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد

وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور…

پچھلی حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبے بند کر دیے تھے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبے بند کر دیے تھے، پچھلی حکومت کا بند کیا گیا منصوبہ آج پایہ تکمیل تک پہنچا۔شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج منصوبے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع…

پاکستان کو IMF امداد ممکن بنائیں، رکن کانگریس آل گرین کا مطالبہ

امریکی رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی…

ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی، حسّاس فائلوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی، حسّاس فائلوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات سے انکار،تصویر کا ذریعہGetty Imagesایک گھنٹہ قبلسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی، فلوریڈا کی ایک وفاقی عدالت میں حسّاس فائلوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے…

بپر جوائے نے سجاول میں اثر دکھانا شروع کردیا

سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ نے سندھ کے شہر سجاول میں اثر دکھانا شروع کردیا، ہوا کے جھکڑ چلنے لگے، کشتیوں کے بادبان لپیٹ دیے گئے۔بدین سے لوگوں نے ٹرکوں اور ٹریکٹروں میں نقل مکانی شروع کردی ہے، آشیانے ویران ہوگئے، دو ہزار سے زیادہ لوگ گھروں…

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت جانے کیلئے فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ روپے مل گئے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے سلسلے میں بھارت جانے کےلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ڈھائی کروڑ روپے مل گئے تاکہ دوران ٹور کھلاڑیوں کے یومیہ الاؤنس نہ ملنے جیسی خبریں سامنے نہ آسکیں۔ یہ ڈھائی کروڑ کا چیک پاکستان اسپورٹس…

بین الاقوامی کرکٹ کو لیگلز کی چمک سے بچانے کیلئے آئی سی سی متحرک

انٹرنیشنل کرکٹ کو لیگلز کی چمک سے بچانے کےلیے کرکٹ کا عالمی ادارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی متحرک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ لیگ کرکٹ کے معاملے پر قانون سازی کی جائے گی۔ ہر ٹیم میں زیادہ سے…

ملک آئین کے مطابق چلے گا یا زرداری کے کہنے پر؟ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا یا آصف زرداری کے کہنے پر چلے گا؟لاہور کے الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کے 24 کروڑ عوام لاوارث ہوچکے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل…

بپرجوائے کا خطرہ، وزیراعظم کی لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ممکنہ طوفان کے پیشِ نظر متعلقہ حکام کو ساحلی علاقوں سے لوگوں کا مکمل انخلاء یقینی بنانے جبکہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سمندری طوفان بپرجوائے سے پیدا…

نیدرلینڈز: جِلد کا سرطان عام، حکومت کا ’سن بلاک کریم‘ مفت بانٹنے کا فیصلہ

نیدرلینڈز میں جِلد کے سرطان کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے حکومت نے شہریوں میں ’سن بلاک کریم‘ مفت بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کے مطابق سورج کی روشنی سے بچاؤ کی کریموں سے بھرے ڈسپنسر اسکول، یونیورسٹی، فیسٹیول، پارک، کھیلوں کے اور تمام…

پاک بھارت میچ کا پریشر نہ لیں، یونس خان کا بابر اعظم کو مشورہ

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان نے بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ پاک بھارت میچ کا پریشر نہ لیں، بڑے میچ میں کپتان کے پاس دو تین پلان ہونے چاہئیں۔یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے سیریز کا ہونا…

پی ٹی آئی چیئرمین ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں، شعیب شاہین

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت سے متعلق پارٹی چیئرمین کا موقف بتادیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں شعیب شاہین، مسلم لیگ ن کے محسن شاہنواز اور سائرہ بانو نے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ…